Back to School Packet Instructions - Urdu

بیک ٹو سکول پیکٹ کو استعمال کرنے کے لیے ہدایات

بیک ٹو سکول پیکٹ ہر تعلیمی سال کے آغاز میں اس عمل کے بارے میں بیان کرتا ہے جہاں والدین اپنے بچے (بچوں) کے ہنگامی رابطہ معلومات کے کارڈ اور رابطہ معلومات کا جائزہ لے سکتے ہیں اور پالیسی کے سالانہ جائزے اور اعترافات کو مکمل کر سکتے ہیں۔ یہ عمل پیرنٹ ویو کے ذریعے آن لائن مکمل کیا جائے گا۔

پیرنٹ ویو کے ذریعے بیک ٹو سکول کے پیکٹ تک رسائی

  1. اپنے پیرنٹ ویو یوزر نیم اور پاس ورڈ کے ذریعے پیرنٹ ویو ایپ یا پیرنٹ ویو ویب سائٹ پر لاگ ان ہوں۔

    اگر آپ کو اپنے پیرنٹ ویو اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے مدد درکار ہے تو براہ مہربانی اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں۔

  2. پیرنٹ ویو میں لاگ ان ہونے کے بعد، سکرین پر دائیں طرف اوپر Online Records یعنی آن لائن ریکارڈ پر کلک کریں۔

    اگر ایپ استعمال کر رہے ہیں تو  Online Record یعنی آن لائن ریکارڈ پر کلک کریں۔

    پیرنٹ ویو صفحہ کا سکرین شاٹ جو والدین کو آن لائن ریکارڈ ٹیب منتخب کرنے کی ہدایات دے رہا ہے۔
  3. آن لائن رجسٹریشن کی ہوم سکرین پر، 25-2024 سالانہ بیک ٹو سکول پیکٹ منتخب کریں۔

    بیک ٹو سکول پیکٹ منتخب کریں

  4. بیک ٹو سکول پیکٹ شروع کرنے کے لیے Continue یعنی آن لائن پیکٹ کا آغاز کریں، پر کلک کریں۔

    آن لائن پیکٹ شروع کرنے کی طرف اشارہ کرنے والے تیر کا سکرین شاٹ

بیک ٹو سکول پیکٹ کو مکمل کرنا

اس سیکشن میں آپ ہر اس سکرین کا جائزہ لیں گے جو آپ ان ہدایات کے ساتھ دیکھیں گے کہ بیک ٹو سکول پیکٹ کے لیے کون سی درکار معلومات کو مکمل کرنا ہے۔

  • بیک ٹو سکول پیکٹ کے ذریعے اس پر عمل درآمد کے لیے، ہر سکرین کے آخر میں Save and Continue یعنی محفوظ کریں اور جاری رکھیں، پر کلک کریں۔
  • پچھلے سیکشن پر واپس جانے کے لیے، آپ کسی سکریں سے Back یعنی واپس جائیں، کے بٹن پر کلک کر سکتے ہیں یا بائیں جانب نیویگیشن بار سے ماڈیول منتخب کر سکتے ہیں۔

    نوٹ: اگر ایپ استعمال کر رہے ہیں تو بائیں جانب اوپر کونے میں ≡ آئکن کے ذریعے سائیڈ مینو دیکھ سکتے ہیں، آپ سکرین کے اختتام پر continue یعنی جاری رکھیں، کے بٹن پر کلک کر کے سکرینوں کے درمیان آ جا سکتے ہیں۔

ویلکم سکرین

ویلکم سکرین بیک ٹو سکول پیکٹ کے عمل کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے۔ براہ مہربانی آگے بڑھنے سے قبل ان معلومات کا جائزہ لیں۔

سٹوڈنٹ سمری سکرین

سٹوڈنٹ سمری سکرین میں ان تمام طلباء کی فہرست شامل ہے جو آپ کے پیرنٹ اکاؤنٹ سے منسلک ہیں۔ اگر کوئی معلومات غلط ہے یا کوئی سٹوڈنٹ شامل نہیں، تو براہ مہربانی آگے بڑھنے سے پہلے اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں۔

سگنیچر یعنی دستخط کرنے کی سکرین

جب بیک ٹو سکول پیکٹ کو مکمل کرنے کے قریب ہوں گے تو آپ سے ایک الیکٹرانک دستخط مکمل کرنے کو کہا جائے گا۔ براہ مہربانی اپنا نام اسی طرح لکھیں جیسا سکرین کے اوپر دائیں جانب نظر آ رہا ہے۔ اگر آپ کا نام غلط ہے، تو براہ مہربانی اس بیک ٹو سکول پیکٹ پر آگے بڑھنے سے پہلے اپنے بچے کے سکول سے رابطہ کریں۔

ہوم ایڈریس سکرین

ہوم ایڈریس سکرین خاندان کے گھر کا موجودہ پتہ دکھاتی ہے۔ اگر پتہ تبدیل نہیں ہوا تو Save and Continue پر کلک کریں؛ ورنہ، Check here if your address has changed کے باکس کو منتخب کریں اور اپنا نیا پتہ داخل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔

٭اگر پتہ تبدیل ہو گیا ہے تو آپ کو اپنے نئے پتے کا ثبوت اپ لوڈ کرنا ہو گا۔ سکول کا سٹاف پتے کا جائزہ لے گا تاکہ اس بات کا تعین ہو سکے کہ اگر آپ ابھی بھی سکول کی حدود کے اندر ہیں، اور اگر اضافی معلومات درکار ہوں گی تو آپ سے رابطہ کریں گے۔ اگر نیا پتہ سکول کی حدود سے باہر ہے تو آپ سے تبادلے کی درخواست مکمل کرنے کو کہا جائے گا۔

میل ایڈریس سکرین

میل ایڈریس سکرین فائل پر موجودہ ڈاک کا پتہ ظاہر کرتی ہے اور ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

پیرنٹ/سرپرست کی ڈیموگرافک سکرین

پیرنٹ/سرپرست کی ڈیموگرافک سکرین سٹوڈنٹ کے ریکارڈ سے منسلک پیرنٹ/سرپرست کی زندگی کی عمومی معلومات ظاہر کرتی ہے۔ پیرنٹ/سرپرست اس سکرین پر درج ذیل معلومات میں تبدیلی کر سکتے ہیں:

  • پیرنٹ/سرپرست کا تحریری مواد حاصل کرنے کے لیے ترجیحی زبان
  • پیرنٹ/سرپرست کے فوجی تعلق کی حیثیت اور فوجی خدمت کی قسم

پیرنٹ/ سرپرست: رابطہ معلومات کی سکرین

پیرنٹ/ سرپرست: رابطہ معلومات کی سکرین پیرنٹ/سرپرست کے تمام فون نمبر اور ترجیحی ای میل ایڈریس ظاہر کرتی ہے۔ ضرورت کے مطابق اس معلومات میں تبدیلی کریں۔

پیرنٹ/سرپرست کی سکرین

پیرنٹ/سرپرست سکرین ایک یا زیادہ سٹوڈنٹ ریکارڈ سے منسلک تمام والدین اور سرپرستان کو ظاہر کرتی ہے۔ باقی کے پیرنٹ کے ریکارڈ کی درستگی کا جائزہ لینے کے لیے، Edit کے بٹن پر کلک کریں جو پیرنٹ کے نام کے بائیں جانب موجود ہے۔ اگر ضروری ہو تو اضافی والدین/سرپرستوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ ہر سٹوڈنٹ سے رشتہ کی معلومات میں تبدیلی یا وضاحت اس عمل کے آخر میں بھی کی جا سکتی ہے۔ یوزر یعنی استعمال کرنے والا/والی اس وقت تک آگے نہیں جا سکتے جب تک تمام موجودہ پیرنٹ کے ریکارڈ کا جائزہ نہ لے لیں، حتی کہ اگر کسی تبدیلی کی بھی ضرورت نہیں۔

والدین صرف ان والدین/سرپرستان کی معلومات میں تبدیلی کر سکتے ہیں جو اسی گھر کے پتے پر رہتے ہیں۔

ایمرجنسی سکرین

ایمر جنسی سکرین ایک یا زیادہ سٹوڈنٹ کے ریکارڈ سے منسلک ہنگامی حالت میں رابطے کے تمام فرد کو فہرست کرتی ہے۔ رابطے کے نام کے بائیں جانب Edit یعنی ترمیم کریں کے بٹن پر کلک کر کے ہنگامی صورتحال میں رابطے کے ہر ریکارڈ کا جائزہ لیں۔ یوزر یعنی استعمال کرنے والا/والی اس وقت تک آگے نہیں جا سکتے جب تک موجودہ رابطے کے تمام ریکارڈ کا جائزہ اور/یا حذف نہ کر لیں۔

براہ مہربانی اس بات کی تسلی کریں کہ ہنگامی صورتحال میں رابطے کے کوئی بھی دہرے ریکارڈ ڈیلیٹ کر دیں۔

سٹوڈنٹس سکرین

Student یعنی سٹوڈنٹ سکرین تمام موجودہ داخل طلباء کی فہرست ظاہر کرتی ہے۔ طالبعلم/طالبہ کی معلومات کا جائزہ لینے کے لیے سٹوڈنٹ کے نام کے بائیں طرف Edit یعنی ترمیم کے بٹن پر کلک کریں۔ بیک ٹو سکول پیکٹ پر آگے جانے سے پہلے تمام طلباء کی معلومات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ طلباء کی درج ذیل معلومات میں تبدیلی کی جا سکتی ہے:

  • جس گھر میں رہتا/رہتی ہے (اگر پتہ تبدیل ہوا ہے)
  • گھر کی قسم
  • سٹوڈنٹ کے فون نمبر
  • سٹوڈنٹ کا ترجیحی نام/نک نیم
  • سٹوڈنٹ کا ذاتی ای میل
  • بے گھر ہونے کی حیثیت
  • ہیلتھ انشورنس
  • ڈاکٹر/ڈینٹسٹ کی معلومات
  • صحت کی معلومات (صحت کی حالت، ادویات)
  • ہنگامی صورتحال میں رابطہ کے افراد
  • PWC پالیسیاں اور اعترافات
  • رہائش کا ثبوت اور آئی ڈی دستاویز کو اپ لوڈ کرنا

دستاویزات کی سکرین

Documents یعنی دستاویزات کی سکرین تمام درکار دستاویزات کی فہرست ظاہر کرے گی جنہیں بیک ٹو سکول پیکٹ کو مکمل کے دوران تبدیلیوں کی بنیاد پر سکول کو فراہم کرنے کی ضرورت ہو گی: درکار دستاویزات میں درج ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • رہائش کا ثبوت – گھر کے پتے میں تبدیلی کی صورت میں درکار ہو گا۔
  • حفاظتی ٹیکوں کا ثبوت – سٹوڈنٹ کی عمر اور/یا گریڈ لیول کی مطابقت کی بنیاد پر درکار ہو گا جو ورجینیا ڈیپاٹمنٹ برائے ہیلتھ کے حفاظتی ٹیکوں کے تقاضے کے مطابق ہو گا۔
  • خصوصی تحویل کی دستاویزات – سٹوڈنٹ کی تحویل کی حیثیت میں تبدیلی کی صورت میں درکار ہوں گے

بیک ٹو سکول پیکٹ کے فارم سکرین کے اختتام پر دستیاب ہوں گے۔ آپ اپنے ریکارڈ کے لیے ان دستاویزات کو پرنٹ کر سکتے ہیں۔ سکول کو ایک نقل بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دستاویزات الیکٹرانک طریقے سے بھیجے جائیں گے۔

جائزہ/جمع کرانا

سکول میں جمع کرانے سے قبل بیک ٹو سکول کے تمام پیکٹوں کا لازمی جائزہ لینا چاہیے۔ بیک ٹو سکول پیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے Review یعنی جائزہ لیں، کے بٹن پر کلک کریں۔ Review/Submit یعنی جائزہ/جمع کرانا سکرین پر تمام تبدیلیوں کا جائزہ لیں۔ آسان حوالے کے لیے تبدیلیاں نمایاں کی گئی ہیں۔

اگر کسی قسم کی اضافی تبدیلیوں کی ضرورت ہے تو سیکشن کے بائیں طرف Edit بٹن پر کلک کریں جو ترمیم کرنے کے لیے مخصوص صفحے پر لے جائے گا۔ جب ترمیم مکمل ہو جائے تو Save and Continue یعنی جائزہ/جمع کرانا کے صفحے پر واپس جانے کے لیے Save and Continue یعنی محفوظ کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔

جب بیک ٹو سکول پیکٹ کا جائزہ مکمل ہو جائے تو I have reviewed all registration data and verified that is correct یعنی میں نے رجسٹریشن کے تمام ڈیٹا کا جائزہ لے لیا ہے اور تصدیق کرتا/کرتی ہوں کہ یہ درست ہے، کے باکس پر کلک کریں اور Submit یعنی جمع کرائیں، پر کلک کریں۔

تصدیق کا ایک پیغام ظاہر ہو گا، جس میں بتایا جائے گا کہ ایک دفعہ بیک ٹو سکول پیکٹ جمع کرانے کے بعد مزید تبدیلیاں نہیں کی جا سکتیں۔ Review/Submit یعنی جائزہ/جمع کرانا کی سکرین پر واپس جانے کے لیے، Cancel یعنی منسوخ کریں پر کلک کریں؛ ورنہ OK پر کلک کریں۔