PWCS اہل خانہ کی شمولیت کی سیریز
اہل خانہ کی شمولیت کی سیریز خاندانوں کو متعدد وسائل فراہم کرتی ہے جو ان کے بچوں کی کامیابی میں معاون ثابت ہوں گے۔ اس سیریز کی قیادت پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کمیونٹی آؤٹ ریچ، ڈائیورسٹی، بزنس پارٹنرشپ اور خدمت خلق ڈیپارٹمنٹ، PWCS کے دیگر پروگراموں، اور کمیونٹی اور کاروباری شراکت داروں کے تعاون سے کر رہا ہے۔
فیملی اور کمیونٹی کی شمولیت رابطہ
Yanet Boyd، سپروائزر
[email protected]
703-791-8001
نقطہ ارتکاز: تعلیم بالغاں پروگرام سے متعلق معلومات
افراد برائے ہدف: پرنس ولیم کاؤنٹی، مناساس سٹی، اور مناساس پارک میں رہنے والے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغ افراد
6:30-7:30 شام جمعرات، 30 جنوری 2025 کو – ذاتی نشست
مقام: ٹوڈوس سوپرمارکیٹ، 13905 رچمنڈ ہائیوے، ووڈبریج، VA 22191
تعلیم بالغاں پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے جمعرات، 30 جنوری کو سے جڑیں۔ ان بالغ افراد کے واسطے تعلیمی مواقع کے بارے میں جانیں جو مزید تعلیم، ملازمت، یا ذاتی افزودگی کے لیے ضروری صلاحیتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اس سیشن کے پرزنٹر: ٹوائے ٹینٹن (Toi Tanton)، پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز میں تعلیم بالغاں کے کوآرڈی نیٹر
جمعرات، 30 جنوری- ذاتی نشست کے لیے اندراج کرائیں
جنوری 30 پروگرام کے لیے پروگرام کی سہولت حاصل کرنے لیے براہ کرم درخواست فارم بروز اتوار، 26 جنوری تک مکمل کریں۔
نقطہ ارتکاز: فیڈرل اسٹوڈنٹ ایڈ (FAFSA) کے لیے مفت درخواست کے واسطے رہنمائی حاصل کریں
افراد برائے ہدف: ہائی سکول 120ویں جماعت کے طلبہ اور اہل خانہ
شام 6:30-7:30 بجے بروز منگل، 4 فروری، 2025 کو - لائیو زوم ویبینار
4 فروری بروز منگل ہمارے ایک ویبینار میں شامل ہوں، جس میں طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کو ایک ڈیمو اکاؤنٹ میں فیڈرل اسٹوڈنٹ ایڈ (FAFSA) کی مفت درخواست موصول ہوگی۔
اس نشست کے پرزنٹر اسکندریہ، ورجینیا میں کالج پلیس کی ڈائریکٹر، جیسن پیریئر(Jason Puryear)
بروز منگل ، فروری 4 – زوم ویبنار کے لیے اندراج کرائیں
4 فروری کی تقریب کے واسطے زبان میں سہولت کے لیے بروز جمعرات، 30 جنوری تک درخواست فارم مکمل کریں۔
نقطہ ارتکاز: تعلیم بالغاں پروگرام سے متعلق معلومات
مہدوف افراد: پرنس ولیم کاؤنٹی، مناساس سٹی، اور مناساس پارک میں رہنے والے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغ افراد
6:30-7:30 شام بروز جمعرات، فروری 6، 2025 - لائیو زوم ویبینار
تعلیم بالغاں پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے بروز جمعرات، فروری 6 کو ہم سے جڑیں۔ ان بالغ افراد کے واسطے تعلیمی مواقع کے بارے میں جانیں جو مزید تعلیم، ملازمت، یا ذاتی افزودگی کے لیے ضروری صلاحیتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
نشست کے پیش کنندہ ٹوائے ٹینٹن (Toi Tanton)، پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز میں تعلیم بالغاں کے کوآرڈی نیٹر
بروز جمعرات، 6 فروری- زوم ویبنار کے لیے براہ کرم اندراج کرائیں
فروری 6 پروگرام میں زبان کی سہولت کے لیے بروز پیر، 3 فروری تک درخواست فارم مکمل کریں۔
نقطہ ارتکاز: علم طاقت ہے، ہر گھنٹے کی حاضری یقینی بنائیں - سکول میں حاضری کی اہمیت حصہ 2
مہدوف افراد: PWCS کے سبھی طلبہ اور اہل خانہ
6:30-7:30 شام منگل، فروری 11، 2025 - لائیو زوم ویبینار
بروز منگل، 11 فروری کو ایک ویبینار میں ہم سے جڑیں، جو پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک اسکولز کی حاضری کے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار، غیر حاضری کے اثرات، اور پورے ڈویژن میں حاضری بڑھانے کی کاوشوں پر مرکوز ہوگا۔ ہم یہ شیئر کریں گے کہ ہم کس طرح اہل خانہ کے ساتھ مل کر حاضری اور طلبہ کے نتائج کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
نشست کے پیش کنندہ کِم میک کلیرن (Kim McClarin)، سپروائزر برائے اسٹوڈنٹ پریونشن پروگرامز اور خاندانی معاونت، پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک اسکولز۔
منگل، 11 فروری کے زوم ویبنار کے لیے اندراج کرائیں
11فروری کے ایونٹمیں زبان کی سہولت کے لیے بروز جمعرات 6 فروری تک درخواست فارم مکمل کریں۔
نقطہ ارتکاز: کثیر لسانی ہونا ایک عظیم طاقت ہے! پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز میں ورجینیا ڈپلومہ سیل آف بائیلیٹریسی کے حصول کے راستے
مہدوف افراد: مڈل اسکول اور ہائی سکول کے طلبہ اور اہل خانہ
بروز جمعرات، 13 فروری 2025، شام 6:30 سے 7:30 بجے تک – لائیو زوم ویبنار
بروز جمعرات، 13 فروری کو ایک ویبنار میں ہم سے جڑیں تاکہ ورجینیا ڈپلومہ سیل آف بائی لٹریسی کے بارے میں جان سکیں اور یہ کہ پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز کے طلبہ گریجویشن کے موقع پر یہ اعزاز کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ طلبہ کے اہل ہونے کے مختلف طریقے دریافت کریں، خواہ وہ PWCS میں عالمی زبانیں سیکھ کر یا کسی ایسی زبان میں مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جس کو وہ پہلے سے بولتے ہوں، ان میں سے کسی طریقہ کا اختیار کرتے ہوئے یہ اہلیت حاصل کر سکتے ہیں۔
نشست کے پیش کنندہ پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک اسکولز میں سوپروائزر برائے ورلڈ لینگویجز اور ڈوئل لینگوئج ایمرشن، بیٹسی کیمپانیا (Betsy Campagna)
بروز جمعرات، 13 فروری کے زوم ویبنار کے لیے اندراج کرائیں
فروری 13 تقریب میں زبان کی سہولت کے لیے بروز پیر، فروری 10 تک درخواست مکمل کریں۔
نقطہ ارتکاز: صحتمند بنام غیر صحتمند تعلقات
مہدوف افراد: ہائی سکول کے طلبہ اور اہل خانہ
منگل، 18 فروری کو شام 6:30 سے 7:30 بجے تک – لائیو زوم ویبنار
بروز منگل، 18 فروری کو ایک ویبینار میں ہم سے جڑیں، جس کا انعقاد ایکشن ان کمیونٹی تھرو سروس(ACTS) کے نمائندہ کی قیادت میں ہوگا۔ یہ پیشکش والدین اور نوجوانوں کو صحتمند اور غیر صحت مند تعلقات کے درمیان اہم فرق کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ نشست قیمتی بصیرت اور عملی حکمت عملی فراہم کرے گی تاکہ نوجوانوں کو سمگلنگ کا شکار ہونے سے محفوط رکھا جا سکے اور دیکھ بھال کرنے والوں کو حفاظتی عوامل تیار کرنے کے امور سے آگاہ کیا جا سکے جس سے انسانی سمگلنگ میں کمی آتی ہے۔
اعلان دستبرداری: حساس عنوان ہونے کی وجہ سے یہ نشست ریکارڈ نہیں کی جائے گی۔ ہماری شرکاء کو صلاح ہوگی کہ وہ صوابدیدی کا مظاہرہ کریں۔
نشست کے پیش کنندہ: ایکشن ان کمیونٹی تھرو سروس(ACTS) کا نمائندہ
بروز منگل، مورخہ 18 فروری کے زوم ویبنار کے لیے اندراج کرائیں
فروری 18 تقریبمیں زبان کی سہولت کے لیے جمعرات۔ فروری 13 تک درخواست فارم مکمل کریں۔
نقطہ ارتکاز: مڈل سکول کے لیے تعلیمی مشاورت اور طلبہ کا وژن پروفائل
مہدوف افراد: مڈل سکول اور اہل خانہ
بروز جمعرات، 20 فروری 2025 کو شام 6:30 سے 7:30 بجے تک لائیو زوم ویبنار
بروز جمعرات، 20 فروری کو ایک ویبنار میں ہم سے جڑیں اور مڈل سکول کے طلبہ کے لیے تعلیمی مشاورت کے عمل اور اسٹوڈنٹ ویژن پروفائل کا جائزہ حاصل کریں۔
نشست پیش کنندگان: سیکنڈری کونسلنگ کے سوپروائزر جین پرنس، اور پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکول میں کالج اور کیریئر کونسلنگ سروسز کے سوپر وائزر انائڈ شیور
بروز جمعرات فروری 20 کے زوم ویبنار کے لیے اندراج کرائیں
مورخہ فروری 20 کے ایونٹ میں زبان کی سہولت کے لیے درخواست فارم پیر، فروری 17 تک درخواست فارم مکمل کریں۔
نقطہ ارتکاز: کھانا اور غذائیت - طلبہ کی قیادت میں مینو کا اقدام
مہدوف افراد: PWCS کے سبھی طلبہ اور اہل خانہ
بروز منگل، فروری 25، 2025 کو شام 6:30-7:30 بجے لائیو زوم ویبنار
بروز منگل، فروری 25 کو منعقد ہونے والے پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز فوڈ اور تغذیہ شعبہ میں ویبنار میں ہم سے جڑیں۔ PWCS تمام طلبہ کے لیے مزیدار، اعلیٰ معیاری اور غذائیت سے بھرپور کھانے فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ مینو اور سروس اختیارات بہتر بنانے کے لیے طلبہ اور کمیونٹی کی رائے شامل کرنے کی کاوشوں سے آگاہ ہوں۔
نشست کے پیش کنندہ: پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز میں نیوٹریشن اینڈ پروکیورمنٹ کے کوآرڈی نیٹر کیلی نکیلس
بروز منگل، فروری 25 کو منعقد ہونے والے زوم ویبنار کے لیے اندراج کرائیں
فروری 25 پروگرام کے لیے زبان کی سہولت حاصل کرنے لیے براہ کرم درخواست فارم بروز جمعرات، 20 فروری تک مکمل کریں۔
نقطہ ارتکاز: گھر پر محفوظ، تن تنہا محفوظ – ابتدائی طلبہ کے گھریلو سیفٹی کے لیے سکول اور کمیونٹی کی شراکت داری
مہدوف افراد: 3-5 جماعتوں کے الیمنٹری طلبہ اور اہل خانہ
مورخہ فروری 27، 2025 بروز جمعرات کو شام 6:30-7:30 بجے لائیو زوم ویبنار
مورخہ فروری 27 فروری، بروز جمعرات کو ہونے والے ویبنار میں ہم سے جڑیں جس میں ورجنیا کوآپریٹیو ایکسنٹشن گھر میں سیفٹی پر ایک جائزہ فراہم کرے گا۔ شرکاء اس پروگرام کی تاریخ اور مقاصد، پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز میں اس کے نفاذ کا طریقہ کار، اور خاندانوں کے لیے اپنے بچوں کے ساتھ گھر کی حفاظت پر بات کرنے کے کچھ مفید نکات جان سکیں گے۔
نشست کے پیش کنندگان: پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز میں الیمنٹری کونسلنگ اور متعلقہ خدمات کی سوپروائزر اینے ہینری اور ورجنیا کوآپریٹیو ایکسٹنش میں ایجوکیشن اور آؤٹ ریچ سپشلسٹ پامیلا ہارڈن
فروری 27، بروز جمعرات کو ہونے والے زوم ویبنار کے لیے اندراج کرائیں
فروری 27 کے پروگرام میں زبان کی سہولت کے لیے براہ کرم درخواست فارم فروری 24، بروز منگل تک مکمل کریں۔