Securranty کے ذریعے سٹوڈنٹ کی ڈیوائس کی انشورنس
والدین/سرپرستان کے پاس اختیار ہے کہ اگر وہ چاہیں تو PWCS کے منظور شدہ تیسرے فریق وینڈر، Securranty کے ذریعے سٹوڈنٹ کی ڈیوائس کی سستی انشورنس لے سکتے ہیں۔
انشورنس خریدنے پر، انشورنس ہر چیز کے لامحدود مرمت یا متبادل کو کور کرتا ہے جس میں سکرین کا ٹوٹ جانا، چارجر کھو جانا، اور حادثاتی نقصان شامل ہے، اس کے علاوہ سکول کے جاری کردہ ڈیوائس پر ایک سال کے لیے صفر ڈیڈکٹیبل یعنی کوئی اضافی رقم نہیں دینی پڑے گی۔ انشورنس کی قیمت 29.95 ڈالر ہے جو انشورنس کے بغیر کسی مرمت یا متبادل کی قیمت سے نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے۔
خراب یا کھوئے ہوئے آلات کی تبدیلی کے اخراجات (308 ڈالر تک) PWCS پیرنٹ/سٹوڈنٹ ڈیجیٹل ڈیوائس ہینڈ بک میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
آپ کے بچے کو اس کی ڈیوائس موصول ہونے کے 30 دنوں کے اندر انشورنس خریدنا ضروری ہے (اور اس سے پہلے کہ ڈیوائس میں کوئی خرابی ہو، نقصان پہنچے )۔
سیکرونٹی کے ذریعے سٹوڈنٹ ڈیوائس انشورنس خریدیں