Parent/Student Device Handbook - Urdu

PWCS پیرنٹ/سٹوڈنٹ ڈیجیٹل ڈیوائس ہینڈ بک

PWCS میں ڈیجیٹل ڈیوائس کا استعمال، PWCS کی تدریسی ماحول کا اہم حصہ ہے، اور ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کی پالیسیاں تمام تعلیمی مقاصد کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ ضابطہ 2-426.01 کے تحت، ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کی سالمیت کو قائم رکھنے کے لیے، تمام طلباء اور والدین/سرپرست کو استعمال کی درج ذیل شرائط کا مطالعہ کرنا اور اس پر اپنی رضا مندی ظاہر کرنا لازمی ہے:

1.1 عمومی معلومات

اس دستاویز میں دیے گئے طریقہ کار اور معلومات کا اطلاق ان تمام طلباء پر ہوتا ہے جو PWCS میں ڈیجیٹل ڈیوائس کا استعمال کرتے ہیں۔ اساتذہ اپنے کلاس روم میں مزید شرائط لاگو کر سکتے ہیں۔

1.2 ڈیجیٹل ڈیوائس حاصل کرنا

سکول سٹوڈنٹ کو ڈیوائس جاری کریں گے اور ڈیوائس انوینٹری منیجمنٹ سسٹم میں سٹوڈنٹ کی ڈیوائس انونٹری نمبر تفویض کیا جائے گا۔

والدین/سرپرستان کو ہر تعلیمی سال کے آغاز میں لازمی طور پر پیرنٹ ویو میں بیک ٹو سکول پیکٹ میں سٹوڈنٹ کا ڈیجیٹل ڈیوائس ادھار لینے کا معاہدہ سائن کرنا ہے۔

1.3  ڈیجیٹل ڈیوائس کی واپسی

ڈیجیٹل ڈیوائس اسی سکول کو واپس کی جائے گی جہاں سے وہ جاری کی گئی۔ وہ طلباء جو PWCS سے چلے گئے، معطل ہوئے یا نکال دیے گئے یا داخلہ منسوخ کر دیا گیا، انہیں اسی تاریخ کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائس اور اس کی متعلقہ اشیاء واپس کرنا ہوں گی۔ ڈیوائس واپس کرنے میں ناکامی کی صورت میں سکول ڈویژن ایسے طلباء کے والدین سے ہرجانہ وصول کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

2.1 ڈیجیٹل ڈیوائس کی حفاظت

2.2  عمومی رہنما اصول

  • سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط کے ساتھ ساتھ مقامی، ریاستی اور وفاقی قوانین پر عمل کریں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس کو نقصان سے محفوظ رکھیں۔
  • یقینی بنائے کہ ڈیوائس پر کیا جانے والا کام سکول کے مطابق ہو۔
  • براؤزر کی ہسٹری کو ڈلیٹ مت کریں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس کو لاوارث نہ چھوڑ دیں۔

2.3  سکول آنے جانے کے دوران

  • سفر کرنے سے پہلے ہمیشہ ڈیجیٹل ڈیوائس مکمل طور پر بند کریں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس موسمی اثرات سے بچا کر رکھیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائسز کو گاڑی میں مت چھوڑیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائسز کو اٹھانے کے لیے بیک پیک یا دونوں ہاتھوں کا استعمال کریں۔
  • اگر کوئی ڈیجیٹل ڈیوائس چھیننے کے لیے آپ کو خطرناک دھمکی دے رہا ہے تو اسے دے دیں اور سکول پہنچتے ہی اس کی اطلاع عملے کے رکن کو دیں۔

2.4  لاکرز اور بیک پیک

  • ڈیجیٹل ڈیوائسز کو اپنے لاکر یا بیک پیک میں سب سے نیچے نہیں رکھنا چاہیے۔
  • کتابیں یا کوئی دوسری چیزیں ڈیجیٹل ڈیوائس کے اوپر مت رکھیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس بیگ میں لاوارث یا کھلے لاکر میں نہیں چھوڑنا چاہیے۔

2.5  حفاظتی شرائط

  • کسی دوسرے کو لاگ ان اور پاس ورڈ دینے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ (استثنا: طلباء یہ معلومات والدین/سرپرست کو دے سکتے ہیں)
  • دوسروں کو ہراساں کرنے کے لیے اس کا استعمال، پروگرام تیار کرنا یا ان کی تقسیم کرنا، وائرس داخل ہونے دینا، یا فائل کی تبدیلی قابل قبول نہیں ہے۔
  • کبھی بھی ذاتی معلومات دوسروں کو نہ دیں۔

3.1 سکول میں ڈیجیٹل ڈیوائس کا استعمال

ہر تعلیمی دن کے دوران ڈیجیٹل ڈیوائسز کا استعمال استاد/استانی کی ہدایت پر کیا جائے گا۔ طلباء کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائسز تمام کلاسوں میں لازمی لانی چاہیئں الا یہ کہ کسی استاد کو اسے نہ لانے کو کہا ہو۔

3.2  ڈیجیٹل ڈیوائس گھر پر بھول آنا

سکول میں ڈیجیٹل ڈیوائس کا نہ ہونا، کلاس میں شرکت یا کام مکمل نہ کرنے کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔ ایسے طلباء جو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائس گھر پر بھول آئے ہیں یا اسے چارج نہیں کیا ہوا ہے تو انہیں وقتی استعمال کے لیے ڈیجیٹل ڈیوائس نہیں ملے گی۔

3.3  ڈیجیٹل ڈیوائس کی مرمت

مستعار دی گئی ڈیجیٹل ڈیوائس کی مرمت کی وجہ سے وقتی طور پر استعمال کے لیے کوئی اور ڈیجیٹل ڈیوائس دی جا سکتی ہے۔

3.4  کمرۂ جماعت میں استعمال

  • ڈیجیٹل ڈیوائس کو اپنی گود یا میز/ڈیسک پر درمیان میں رکھیں۔
  • ہمیشہ اپنی فائلیں مائیکرو سافٹ آفس 365 کو استعمال کرتے ہوئے OneDrive میں محفوظ کریں۔
  • ڈیوائس کے چارجر یا کیبلز کسی کو مستعار نہ دیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس سے دور جانے سے پہلے اسے بند کر دیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کے لیے استاد/استانی کی تمام ہدایات پر عمل کریں۔

3.5  ہال وے

  • ڈیجیٹل ڈیوائسز کو اٹھانے کے لیے ہمیشہ دونوں ہاتھوں کا استعمال کریں۔
  • انہیں اٹھا کر چلتے وقت ڈیجیٹل ڈیوائسز کو بند رکھیں۔
  • کلاسیں تبدیل کرتے وقت ڈیجیٹل ڈیوائسز کو لاگ آف اور بند کریں۔

3.6  تصاویر اور ویڈیوز

  • ویب کیمرے کا استعمال استاد کی ہدایات کے مطابق اور صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
  • ویب کیمرے کو سکول کے پراجیکٹس جیسے ریکارڈنگ ویڈیو، کسی سٹوڈنٹ کی تقریر، یا سٹوڈنٹ کی پرفارمنس، میوزک کی ریہرسل، یا تصاویر لینے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

3.7  آواز، موسیقی، گیمیں، یا فلمیں

کلاس روم میں اس کی آواز بند ہونی چاہیے الا یہ کہ اس کی استاد/استانی سے اجازت لی گئی ہو۔ ڈیجیٹل ڈیوائس پر موجود تمام مواد (موسیقی، گیمیں، یا فلمیں) لازمی طور پر موزوں ہونی چاہئیں، انہیں ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کیا جائے، اور استاد/استانی کی ہدایات کی روشنی میں استعمال کیا جائے۔

3.8  ایپس

کیونکہ ڈیجیٹل ڈیوائس میں سپیس محدود ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ یہ تعلیمی مقاصد کے لیے دستیاب رہے، طلباء کو اس کی اجازت نہیں کہ وہ اس پر ایپلی کیشنز یا ذاتی سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کریں الا یہ کہ اس کی اجازت استاد نے دی ہو۔

3.9  ڈیجیٹل ڈیوائس میں کسی خرابی کی صورت میں:

  • جب کوئی خرابی پیدا ہو، طلباء کو لازمی فوری طور پر اپنا کام آفس 365 میں OneDrive پر محفوظ کریں۔
  • طلباء پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ فنی خرابی کے حل کے لیے پہلے درج ذیل اقدامات کریں:
    1. ڈیجیٹل ڈیوائس کو دوبارہ سٹارٹ کریں؛
    2. استاد/استانی سے مدد کے لیے درخواست کریں؛
    3. فنی خرابی دور کرنے میں مدد کے لیے عمارت میں انسٹرکشنل ٹیکنالوجی کوچ (ITC) یا ٹیکنالوجی سپورٹ سپیشلسٹ (TSSPEC) سے رابطہ کریں۔
    4. ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں۔

4.1  گھر پر استعمال

4.2  مناسب دیکھ بھال

  • ڈیجیٹل ڈیوائس گھر پر چارج کر کے ہر روز سکول میں لائیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس کو فرش پر نہ رکھیں، اسے میز یا ڈیسک پر رکھیں۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس، اس کی تاروں اور چارجر کی شکل مت بگاڑئیے یا اس پر سٹیکر یا نشان مت لگائیے۔
  • ڈیجیٹل ڈیوائس کو شدید گرمی یا سردی ، کھانے پینے کی چیزوں، پانی یا نمی اور پالتو جانوروں سے دور رکھیں۔

4.3  گھر کے انٹرنیٹ کا استعمال

  • کنڈرگارٹن تا گریڈ 12 کے طلباء کو اجازت ہے کہ گھر پر ڈیوائس استعمال کرنے کے لیے وائر لیس انٹرنیٹ سے کنکشن حاصل کریں۔ گھر میں ڈیجیٹل ڈیوائس استعمال کرنے پر پیرنٹ/سرپرست سے نگرانی کی توقع کی جاتی ہے۔ سکول میں، PWCS کی طرف سے انٹرنیٹ پر کی جانے والی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ٹیکنالوجی کے حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں جیسے فلٹرز لگانا وغیرہ جس سے الیکٹرانک کی ترسیل کو بلاک کیا جا سکتا ہے، اور فلٹر کرنا کے عمل کا اطلاق تمام مواد پر ہوتا ہے جو غیر مناسب ہے، اور یہ قابل اطلاق قوانین کے تحت ہوتا ہے۔
  • اگر آپ کو گھر پر انٹرنیٹ میں مدد کی ضرورت ہے تو اپنے سکول سے رابطہ کریں، گھر پر مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کی مدد دستیاب ہے۔

5.1 فائلوں کو ترتیب دینا اور اپنے کام کو محفوظ کرنا

5.2  دستاویزات کو محفوظ کرنا

طلباء مائیکرو سافٹ آفس 365 استعمال کرتے ہوئے OneDrive میں اپنا کام محفوظ کر سکتے ہیں، جو ایک کلاؤڈ بیسڈ کمیونیکیشن ٹول ہے، جس کا کام مائیکرو سافٹ اور انتظام PWCS کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ طلباء اساتذہ کو دستاویزات بھیجنے یا اپنے آپ کو بیک اپ ای میل کے لیے اپنے مائیکرو سافٹ آفس 365 سٹوڈنٹ ای میل اکاؤنٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل ڈیوائس میں کسی خرابی کو اسائنمنٹس جمع نہ کرانے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

5.3  پرنٹنگ

PWCS کی ڈیجیٹل ڈیوائسز کے ساتھ پرنٹنگ کی سہولت نہیں ہے۔ جس دستاویز کو پرنٹ کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے سکول یا گھر کے کمپیوٹر پر لاگ اِن ہو کر، سٹوڈنٹ کے آفس 365 اکاؤنٹ پر جا کر پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔

6.1 ذمہ دارانہ استعمال

6.2  ذمہ داری کا بیان

درج ذیل رہنما اصولوں اور شرائط کا تعین کیا گیا ہے تاکہ طلباء اور والدین/سرپرست PWCS کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہوں۔ جب PWCS کی ٹیکنالوجی کے اثاثے اور ٹیکنالوجی کے دیگر وسائل استعمال کیے جائیں تو یہ لازمی ہے کہ طلباء اور والدین/سرپرست ان رہنما اصولوں اور شرائط پر عمل درآمد کریں جن کا ذکر اس دستاویز، ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کا معاہدہ، اور PWCS کے سکول بورڈ کی قابل اطلاق پالیسیوں، اور ضوابط میں شامل ہیں لیکن انہی تک محدود نہیں؛ ضابطہ 1-295 کمپیوٹر سسٹم و نیٹ ورک سسٹم—PWCS کا قابل قبول استعمال اور انٹر نیٹ سیفٹی، سٹوڈنٹ "ضابطہ اخلاق"، اور کلاس روم کے تمام قابل اطلاق قواعد۔

ان رہنما اصولوں اور شرائط کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ تادیبی کاروائیوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

6.3  والد یا والدہ/سرپرست کی ذمہ داریاں

  • ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال اور دیکھ بھال اور انٹر نیٹ کے استعمال کے بارے میں اپنے بچے/بچی سے بات چیت کریں اور انہیں بتائیے کہ آپ اس حوالے سے کن اقدار اور معیار کی توقع کرتے ہیں۔
  • والدین/سرپرست نصاب سے متعلقہ براہ راست اسائنمنٹس کے لیے، PWCS کے انٹرنیٹ کی قابل قبول استعمال اور تحفظ کی پالیسی اور PWCS کی ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کی پالیسی و ضوابط اور نیٹ ورک سروسز کے ذمہ دار ہوں گے۔
  • والد یا والدہ/ سرپرست سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کی نگرانی کریں گے۔ سکول ڈویژن سٹوڈنٹ کے استعمال کے تمام پہلوؤں کو کنٹرول نہیں کر سکتا جب سٹوڈنٹ اس کا استعمال سکول کی حدود سے باہر کرتا ہے۔ طلباء سکول کی حدود سے باہر بھی انہی رہنما اصولوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔
  • انٹر نیٹ کی حفاظتی تدریس کی ذمہ داری PWCS کے تمام تدریسی افراد کے ساتھ ساتھ والد یا والدہ/سرپرست کی مدد پر ہے جب وہ سکول میں نہیں ہے۔ اضافی وسائل ڈیجیٹل سیٹیزن شپ، انٹرنیٹ سیفٹی و میڈیا لٹریسی ویب پیج پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

6.4  سٹوڈنٹ کی ذمہ داریاں

  • ڈیجیٹل ڈیوائس کا استعمال ذمہ دارانہ طور پر اور اخلاقی اصولوں کے مطابق کریں۔
  • ضابطہ 1-295، "کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز-PWCS کی ذمہ دارانہ استعمال اور انٹرنیٹ تحفظ کی پالیسی"، سٹوڈنٹ "ضابطہ اخلاق"، میں دیے گئے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔
  • ان پالیسیوں، ضوابط اور قابل قبول استعمال کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ قانون کے مطابق اصلاحی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال کی رعایت سے محرومی، اور جرمانوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ PWCS کمپیوٹرز، نیٹ ورکس، اور انٹرنیٹ کے نظاموں کا استعمال ایک استحقاق ہے، نہ کہ حق، اور کسی بھی وقت سکول ڈویژن کی طرف سے واپس لیا جا سکتا ہے.
  • سکول ڈویژن کے طریقہ کار کے مطابق تعلیمی سال کے اختتام پر ڈیجیٹل ڈیوائس واپس کریں۔ جاری پروگراموں کے لیے، طلباء اگلے تعلیمی سال کے لیے یہی ڈیجیٹل ڈیوائس دوبارہ حاصل کریں گے۔
  • کوئی سٹوڈنٹ جان بوجھ کر یا بد نیتی سے سکول کی املاک کو نقصان، خراب، یا برباد نہیں کرے گا۔ اس میں کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک کی بربادی شامل ہے۔ طلباء املاک کے ٹوٹنے یا برباد ہونے پر اسکی اصل قیمت کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے، یا سکول ڈویژن کی ملکیت یا اسکی زیر نگرانی املاک کی واپسی میں ناکامی کی صورت میں بھی اصل قیمت کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے۔ جو طلباء سکول ڈویژن کی ملکیت والی اشیاء واپس کرنے میں ناکام رہیں گے، ان کے خلاف تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے جس میں ایسے طلباء کے والدین/سرپرست سے ایسے نقصان کی قیمت وصول کرنے کے لیے قانونی اقدامات شامل ہیں۔

6.5 مائیکرو سافٹ آفس 365 استعمال کرتے وقت سٹوڈنٹ کی ذمہ داریاں

  • Outlook ای میل اور OneDrive کا استعمال لازمی طور پر تعلیمی مقاصد کے لیے کیا جائے۔
  • اس بات کو سمجھیں کہ موزوں استعمال یقینی بنانے کے لیے Outlook ای میل اور OneDrive کو PWCS کی طرف سے زیرنگرانی رکھا جاتا ہے۔
  • یہ سمجھیں کہ Outlook ای میل، OneDrive اور مواد، PWCS کی ملکیت ہیں اور کسی بھی وقت ان کی چھان بین کی جا سکتی ہے۔
  • اگر سٹوڈنٹ OneDrive پر کوئی غیر موزوں ای میل یا دستاویز موصول کرتا/کرتی ہے تو وہ فوراً اسکی اطلاع اساتذہ کو دیں۔
  • Outlook ای میل اور OneDrive صرف اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے استعمال کی جانی چاہئیں۔

7.1 ذمہ داری

والدین/ سرپرست/سٹوڈنٹ 30 دن کے اندر اندر کسی ڈیجیٹل ڈیوائس کی تبدیلی کی قیمت کے ذمہ دار ہوں گے اگر ڈیوائس:

  • واپس نہ کی گئی؛
  • جان بوجھ کر نقصان پہنچایا گیا؛
  • لاپرواہی کی وجہ سے گم یا خراب ہو گئی؛ یا
  • چوری ہو گئی۔ اگلے تعلیمی دن لازمی طور پر اس کی رپورٹ کا اندراج سکول سیکیوریٹی آفیسر کے پاس کرانا چاہیے۔

7.2 ڈیوائس کی اختیاری انشورنس

والدین/سرپرستان کے پاس اختیار ہے کہ اگر وہ چاہیں تو PWCS کے منظور شدہ تیسرے فریق وینڈر، Securranty کے ذریعے سٹوڈنٹ کی ڈیوائس کی سستی انشورنس لے سکتے ہیں۔

  • انشورنس خریدنے پر، انشورنس ہر چیز کے لامحدود مرمت یا متبادل کو کور کرتا ہے جس میں سکرین کا ٹوٹ جانا، چارجر کھو جانا، اور حادثاتی نقصان شامل ہے، اس کے علاوہ سکول کے جاری کردہ ڈیوائس پر ایک سال کے لیے صفر ڈیڈکٹیبل یعنی کوئی اضافی رقم نہیں دینی پڑے گی۔ انشورنس کی قیمت 29.95 ڈالر ہے جو انشورنس کے بغیر کسی مرمت یا متبادل کی قیمت سے نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے۔
  • خریدنے کے لیے Securranty ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

8.1 ڈیجیٹل ڈیوائسز کا خراب یا گم ہونا

PWCS سمجھتا ہے کہ سکول ڈویژن اور پیرنٹ/سرپرست/سٹوڈنٹ دونوں کی ڈیجیٹل ڈیوائس پروگرام پر کی گئی لاگت کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے۔ جو طلباء ڈیجیٹل ڈیوائس (جیسے ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ) کو کھو دیتے ہیں یا خراب کر دیتے ہیں جو مستقبل میں قابل استعمال نہیں رہتے اور ڈیجیٹل ڈیوائس کی انشورنس نہیں ہے، انہیں سکول کے فنانس سپیشلسٹ کے پاس اس نقصان کا ازالہ بھرنے کو کہا جا سکتا ہے۔ مالی مشکلات کا شکار خاندانوں کے طلباء کو زیر غور رکھا جائے گا۔ ڈیوائس کی عمر کی بنیاد پر ڈیجیٹل ڈیوائس کی تبدیلی کے اخراجات درج ذیل ہیں:

ڈیجیٹل ڈیوائس - لیپ ٹاپ

  • ایک سال تک 308 ڈالر
  • ایک اور دو سال کے دوران 231 ڈالر
  • دو اور تین سالوں کے دوران 154 ڈالر
  • تین اور چار سالوں کے دوران 77 ڈالر

ڈیجیٹل ڈیوائس - آئی پیڈ

  • ایک سال تک 245/285 ڈالر
  • ایک اور دو سال کے دوران 184/214ڈالر
  • دو اور تین سالوں کے دوران 123/143ڈالر
  • تین اور چار سالوں کے دوران 61/71ڈالر

گمشدہ یا خراب شدہ چارجر کے لیے، موجودہ متبادل لاگت کے لیے اپنے بچے کے سکول میں فنانس سپیشلسٹ سے رابطہ کریں۔

ڈیوائس ادھار لینے کا معاہدہ