پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز میں رجسٹریشن کا عمل
مرحلہ 1: اپنے زون کا سکول تلاش کریں
پرنس ولیئم کاؤنٹی میں آنے کے بعد، والدین کو جلد از جلد اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرانا چاہیے۔ اپنا سکول تلاش کریں کا ٹول استعمال کریں۔
- وہ والدین جن کے بچے اس وقت PWCS کے کسی پری سکول پروگرام میں داخل ہیں (پری سکول یا خصوصی تعلیم)، انہیں کنڈرگارٹن کے آن لائن رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کی بجائے، براہ مہربانی اس سکول کے رجسٹرار سے رابطہ کریں جہاں آپ کے بچے اگلے تعلیمی سال میں کنڈرگارٹن میں جائیں گے۔
- اگر آپ کے سکول میں داخلے کے بارے میں کوئی اضافی سوالات ہیں تو آپ اپنے زون والے سکول سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سکول کی ویب سائٹوں کی فہرست، PWCS ہوم پیج کے اوپر Select a School یعنی سکول منتخب کریں، کے نیچے ملاحظہ کریں۔
مرحلہ 2: اپنے بچہ/بچی کو رجسٹر کروانے کے لیے دستاویزات اکٹھا کریں
آپ کو درج ذیل کی ضرورت ہے:
- آپ کے بچے/بچی کے پیدائش کا اصل سرٹیفکیٹ یا تصدیق شدہ نقل۔ بچے/بچی کے پیدائش کے سرٹیفیکیٹ کی نقل اس شرط کو پورا نہیں کرتی۔ سرکاری کاموں کے مقاصد کے لیے، آپ کو اس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ یا وائٹل ریکارڈ آفس سے تصدیق شدہ پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو گا جہاں بچہ/بچی کی پیدائش ہوئی۔ اسے عام طور پر ایک آفیشل کاپی یعنی سرکاری نقل بھی کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنے بچے کی ورجینیا میں پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق شدہ نقل نہیں ہے تو براہ مہربانی مدد کے لیے ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ آفس برائے وائیٹل ریکارڈ کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔
- آپ کے گھر کی ڈیڈ یا لیز یا نئے گھر کا معاہدہ (اگر آپ کے پاس ڈیڈ، لیز یا معاہدہ نہیں ہے تو براہ مہربانی پرنس ولیئم کاؤنٹی میں اپنی رہائش کے دستاویزات کے بارے میں معلومات کے لیے ضابطہ 3-711 پڑھیں)۔
- اپنی رہائش کے ثبوت کے لیے درج ذیل میں سے دو اضافی دستاویزات:
- موجودہ پتے کے ساتھ ورجینیا کا قانونی ڈرائیور لائسنس
- گاڑی کی رجسٹریشن
- یوٹیلیٹی (بجلی، گیس، پانی) کا بل یا ان کے کنکشن کے دستاویزات
- نجی ملکیت کا ٹیکس بل
- بنک کا بیان
- تنخواہ کی رسید
- ووٹر رجسٹریشن
- گاڑی یا گھر کی انشورنس پالیسی کا بیان یا کارڈ
- دیگر دستاویزی ثبوت جو رہائش کے ثبوت کے لۓ معقول ہو
- لازمی حفاظتی ٹیکوں کا ثبوت
- وہ طلباء جو رجسٹریشن کی تاریخ سے پچھلے پانچ سالوں کے دوران، تین یا زیادہ مسلسل مہینے امریکہ یا امریکی علاقے سے باہر رہے ہیں انہیں تپ دق سکریننگ کے منفی نتائج مہیا کرنے ہوں گے۔ تپ دق کی سکرینگ کے بارے میں جانیں
- گریڈز K تا 5 کے طلباء کا جامع جسمانی معائنہ جو پبلک سکول میں پہلی بار داخل ہونے کی تاریخ کے 12 ماہ کے اندر اندر ہوا ہو۔ داخلے سے قبل ورجینیا محکمۂ تعلیم اور ورجینیا ڈیپاٹمنٹ آف ہیلتھ کامن ویلتھ آف ورجینیا سکول اینٹرنس ہیلتھ فارم (PDF) پر لازمی دستاویزی ثبوت چاہتے ہیں۔
- کامن ویلتھ آف ورجینیا سکول میں داخلے کے وقت ہیلتھ فارم آن لائن بھرا جانے والا فارم (PDF)
- کامن ویلتھ آف ورجینیا سکول میں داخلے کے وقت ہیلتھ فارم - ہسپانوی (PDF)
- اضافی معلومات کے لیے VDOE ورجینیا سکولوں میں داخلہ کا ویب پیج ملاحظہ کریں۔
- خصوصی تعلیمی خدمات وصول کرنے والے طلباء کا موجودہ انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کے منصوبے کی نقل۔
- تحویل کے دستاویزات، اگر قابل اطلاق ہوں۔
مرحلہ 3: آن لائن رجسٹر کریں
والدین کو موجودہ خاندانوں کے لیے ہدایات کو منتخب کرنا چاہیے اگر درج ذیل میں سے کوئی قابل اطلاق ہے:
- والد یا والدہ کا ایک بچہ/بچی (بچے) اس وقت PWCS سکول یا پروگرام میں داخل ہیں۔
- والد یا والدہ کا ایک بچہ/بچی (بچے) ماضی میں PWCS سکول میں داخل تھے یا ماضی میں سینٹرل دفتر میں ان کی تشخیص کی گئی۔
- والد یا والدہ کا کسی بھی وقت PWCS میں پیرنٹ اکاؤنٹ تھا۔
براہ مہربانی اس بٹن کو چنیں جس کا اطلاق آپ کے خاندان پر ہوتا ہے۔
مرحلہ 4: رجسٹریشن کی ملاقات کے لیے سکول سے رابطہ کریں
آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد، اپنے بچے کے زون والے سکول کے رجسٹرار سے رابطہ کریں۔ ہر سکول لیول کے لیے ذیل میں ای میل فراہم کیے گئے ہیں۔
اضافی معلومات کے لیے رجسٹریشن ہوم پیج پر واپس جائیں۔
گلوبل ویلکم سینٹر – زبان کی جانچ اور غیر ملکی ٹرانسکرپٹ کا جائزہ
گلوبل ویلکم سینٹر ان خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے جو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز میں نئے ہیں اور جو انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولتے اور/یا سمجھتے ہیں۔ گلوبل ویلکم سینٹر نئے طلباء کی رجسٹریشن، انگریزی زبان میں مہارت کی جانچ، گریڈ لیول میں داخلے اور غیر ملکی ٹرانسکرپٹ کی تشخیص میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مزید سوالات کے کے لیے ہمارے گلوبل ویلکم سینٹر کے Manassas کیمپس سے 3800-402-571 پر یا Woodbridge کیمپس سے 6813-374-571 پر رابطہ کریں یا [email protected] پر ایک ای میل بھیجیں۔ سٹاف کا رکن آپ سے دو کاروباری دنوں کے اندر اندر مدد کے لیے رابطہ کرے گا/گی۔
کووڈ-19 کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے، تمام نئی رجسٹریشن نئے خاندانوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے عارضی طور پر مکمل کی جا رہی ہے۔ اپنے بچے کے زون کا سکول تلاش کرنے کے لیے PWCS اپنا سکول تلاش کریں کا ٹول استعمال کریں۔ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد، درج ذیل لنک میں سے ایک کے ذریعے اپنے سکول کے رجسٹرار سے رابطہ کریں:
بچے کو رجسٹر کروانے والے افراد جو والدی یا والدہ نہیں یا یہاں کے رہائشی ن نہیں
اگر آپ پرنس ولیئم کاؤنٹی میں داخل کروانے والے بچے/بچی کے والدیا والدہ نہیں یا یہاں کے رہائشی نہیں ہیں تو مددگار معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
25-2024 کے تعلیمی سال کے لیے فیس درج ذیل ہے:
- ریاست سے باہر رہائشی کے لیے: 18,159 ڈالر فی سال
- ریاست کے اندر کے رہائشی کے لیے: 9,462 ڈالر فی سال
بے گھری
اگر آپ ایسے طالبعلم/طالبہ کو داخل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جو بے گھر ہے تو براہ مہربانی ہمارا ہوم لیس نیس ویب پیج ملاحظہ کریں۔
مک کینی-وینٹو کے ہوم لیس اسسٹنٹ ایکٹ کے مطابق، بے گھر ہونے سے مراد ہے کہ بچے اور نوجوان دونوں کے پاس مستقل، باقاعدہ اور رات کو سونے کی کافی جگہ نہیں ہے۔ بچوں اور نوجوانوں کو اگر درج ذیل میں سے کسی بھی صورتحال کا سامنا ہے تو انہیں بے گھر سمجھا جائے گا:
- رہائش گاہ کے نقصان، مالی معاشی مشکلات، یا اس جیسی وجوہات کی وجہ سے دیگر افراد کے ساتھ رہائش پذیر ہونا؛
- ہنگامی صورتحال یا منتقلی کی پناہ گاہوں میں رہنا؛
- مناسب متبادل سہولیات کی کمی کی وجہ سے موٹل، ہوٹل، ٹریلر پارکس، کیمپ گراؤنڈ میں رہنا؛
- گاڑیوں، پارکوں پبلک جگہوں، بس یا ٹرین سٹیشنوں یا متروک عمارتوں میں رہنا؛
- ایک ایسی بنیادی رات کی قیام گاہ رکھتے ہیں جو عوامی یا نجی مقام ہو جسے عام طور پر باقاعدہ سونے کی جگہ کی سہولت کے طور پر شناخت نہ کیا گیا ہو؛ اور
- اوپر بیان کردہ حالات میں رہنے والے مہاجر بچے یا نوجوان۔
کسی قسم کے سوالات کے لیے براہ مہربانی مک کینی-وینٹو ہوم لیس رابطہ کار، Tami Eppolite سے [email protected] پر رابطہ کریں۔