کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - تاریخ پیدائش کی تصدیق
کوڈ: 2-723
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 24 اکتوبر، 2018

طلباء

ضابطہ 2-723

تاریخ پیدائش کی تصدیق


  1. نئے طالبعلم/طالبہ کی رجسٹریشن کے وقت پیدائش کا سرٹیفکیٹ لازمی درکار ہے۔ جب طالبعلم/طالبہ کے پیدائش کے ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقل پیش نہیں کی جائے گی تو، مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کو مطلع کرنا لازمی ہے (ورجینیا کوڈ آف § 3.1-22.1

    ہر طالبعلم/طالبہ جو کامن ویلتھ آف ورجینیا میں سکول ڈویژن کے کسی پبلک سکول میں داخل ہوتا ہے، اسے پیدائش کے ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقل پیش کرنی لازمی ہے۔ پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی نقل اس تقاضے کو پورا نہیں کرتی۔ پیدائش کے سرٹیفکیٹ پر لکھا گیا قانونی نام طالبعلم/طالبہ کا درست نام سمجھا جائے گا۔ ناموں میں تبدیلیوں کو عدالتی دستاویز میں درج کیا جانا چاہیے۔ غیر ملکی پیدائشی سرٹیفکیٹ میں نام یا دیگر معلومات میں تبدیلیوں کو لازمی طور پر امریکی حکومت یا اصل ملک کے جاری کردہ سرکاری شناختی دستاویز کی معاونت ہونی چاہیے۔ پرنسپل یا اس کا نامزد کردہ طالبعلم/طالبہ کے پیدائش کے ریکارڈ سے اس کے ریاستی پیدائش کا سرکاری نمبر، اس کے مستقل سکول ریکارڈ میں درج کرے گا/گی اور طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں ایک نقل رکھی جائے گی۔

    اگر پیدائش کے ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقل پیش نہیں کی جا سکتی تو، طالبعلم/طالبہ کو داخل کرانے والا فرد ایک حلفیہ بیان جمع کرائے گا جس میں طالبعلم/طالبہ کی عمر اور پیدائش کے ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقل پیش نہ کر سکنے کی وجہ بیان کی جائے گی (منسلکہ)۔ حلفیہ بیان کی حمایت میں دستاویزات پیش کرنا لازمی ہے۔ اگر سکول ڈویژن پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے مطمئن نہیں ہے اس کے باوجود طالبعلم/طالبہ کو پبلک سکولز میں داخلہ دیا جائے گا، اگر سپرنٹنڈنٹ یا اس کا نامزد کردہ اس بات کا تعین کرے کہ حلفیہ بیان جمع کرانے والا فرد ایسے طالبعلم/طالبہ کی عمر کا اندازہ لگانے کی یقین دلانی کیلیئے کافی معلومات جمع کرا رہا/رہی ہے۔

    تاہم، اگر داخلہ لینے والا طالبعلم/طالبہ بے گھر بچہ/بچی یا نوجوان ہے، جیسا کہ ورجینیا کوڈ § 3-22.1 میں بیان کیا گیا ہے، سکول ایسے طالبعلم/طالبہ کو فوری طور پر داخلہ دے گا، اگرچہ ایسے طالبعلم/طالبہ کے پاس داخلے کیلیئے ضروری ریکارڈ موجود نہیں ہیں اور سکول فوری طور پر پرانے سکول سے متعلقہ تعلیمی اور دیگر ریکارڈ حاصل کرنے کیلیئے رابطہ کرے گا اور وفاقی مک کینی-وینٹو ہوم لیس ایجوکیشن اسسٹنس امپرومنٹ ایکٹ برائے 2001 کی تعمیل کرے گا، جس کی ترمیم کی گئی (42 U.S.C. § 11431, et seq)، بشمول فوری طور پر طالبعلم/طالبہ یا نوجوان کے والد یا والدہ کو مقامی سکول ڈویژن کے رابطہ کار کے پاس بھیجا جاغے جو داخلے کیلیئے ضروری ریکارڈ حاصل کرے گا/گی۔

    عمر کا ثبوت پیش کرنے سے 30 دن قبل تک فوسٹر بچہ/بچی کو داخل کیا جا سکتا ہے اگر طالبعلم/طالبہ کو داخل کرانے والا شخص تحریری بیان دے جس میں درج ہو (i) طالبعلم/طالبہ کی عمر، (ii) ضابطہ 715-1، داخلے سے قبل بچہ/بچی کی نظم و ضبط اور مجرمانہ تاریخ کا بیان اور (iii) یہ کہ طالبعلم/طالبہ اچھی صحت میں ہے اور اسے کوئی متعدی بیماری نہیں ہے۔

    اس صورت میں جبکہ طالبعلم/طالبہ کو داخل کرانے والا فرد طالبعلم/طالبہ کے پیدائش ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقل پیش نہیں کر سکتا، سکول پرنسپل جہاں طالبعلم/طالبہ داخل ہے، مڈل اور ہائی اسکول لیول پر سکول ریسورس آفیسر(SRO) کو پیدائش کے سرٹیفکیٹ کا حلفیہ بیان کی نقل دیتے ہوئے فوری طور پر مطلع کریں گے۔ ایلیمنٹری سکول لیول پر، پیدائش سرٹیفکیٹ کا حلفیہ بیان آفس آف رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز کو بھیجا جائے گا جو اسے پرنس ولیئم کاونٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے گا۔ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیئے گئے نوٹس میں طالبعلم/طالبہ کی شناخت کے جمع کرائے گئے ثبوت اور عمر اور اس بات کا حلفیہ بیان شامل ہو گا کہ پیدائش ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقل پیش کیوں نہیں کر سکے۔

  2. دوسرے سکول ڈویژن سے منتقل ہونے والے طالبعلم/طالبہ کے داخلے کے 14 دنوں کے اندر اندر، داخل ہونے والے نئے سکول کا پرنسپل یا اس کا نامزد کردہ، پرانے سکول کے پرنسپل یا اس کے نامزد کردہ سے درخواست کرے گا/گی کہ طالبعلم/طالبہ کے ابتدائی داخلے کے وقت پیش کیے گئے طالبعلم/طالبہ کے پیدائش ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقل جیسے دستاویزات جمع کرائیں۔
  3. پرنسپل اور ان کے نامزد کردہ کسی قسم کے شہری یا مجرمانہ ذمہ داری سے آزاد ہوں گے جس کا تعلق طالبعلم/طالبہ کا مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی سے ہے جو پیدائش سرٹیفکیٹ مہیا کرنے میں ناکام رہے جیسا کہ قانون کا تقاضہ ہے۔
    1. پیدائش کے سرپرست کے حلفیہ بیانات کی نقول اور معاونی دستاویزات جو داخل ہونے والے طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ/سرپرست نے جمع کرائے، جن کے پاس تصدیق شدہ پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہیں تھا، انہیں مڈل اور ہائی سکول لیول میں SRO کے سکول کے میل باکس میں رکھا جائے گا۔ ایلیمنٹری لیول پر، حلفیہ بیان آفس آف رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز کو بھیجا جائے گا جو اسے پرنس ولیئم کاونٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے گا۔ ایک نقل طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں بھی رکھی جائے گی۔
    2. سکول والد یا والدہ/سرپرست کو مشورہ دے گا کہ وہ پیدائش والی ریاست سے قانونی پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ ورجینیا کے پیدائش سرٹیفکیٹ کی معلومات ورجینیا ڈیپارٹمنٹ برائے صحت کی درج ذیل وﻳﺏ ﺳﺎﺋٹ پر دیکھی جا سکتی ہے: www.vdh.state.va.us/vital_Records/index.htm or by calling 1.804.662.6200 دوسری ریاست سے پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی معلومات یو-ایس پرسیس سروس کی وﻳﺏ ﺳﺎﺋٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے: www.usprocessservice.org/vitalstatistics.htm or by calling 1.866.727.3772
    3. وہ والد یا والدہ (والدین) جو مطلوبہ فیس دینے سے قاصر ہیں، ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سروسز سے ممکنہ مدد کیلیئے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات