طلباء
ضابطہ 3-794
بچے کو داخل کروانا اور نکلوانا
تحویل رکھنے والے کوئی بھی پیرنٹ ضابطہ 1-711 ، "سٹوڈنٹ کی رجسٹریشن کی شرائط اور طریقہ کار" میں بیان کردہ تمام شرائط کے تحت بچے کو پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز میں داخل کرا سکتے ہیں۔ راہائش کی حیثیت سے قطع نظر کوئی بھی پیرنٹ یا قانونی سرپرست بچے کو پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز سے نکلوا سکتا ہے، الّا کہ عدالتی حکم نامہ ایسے عمل کی خاص طور پر ممانعت کرے۔
داخلے کے وقت، اس فرد کو لازمی طور پر بچہ/بچی کے اوپر اپنے قانونی حقوق کی معاونت میں ثبوت مہیا کرنے ہوں گے۔ نان پیرنٹس کے معاملے میں، شخص کو اس بات کا ثبوت دکھانا ہو گا کہ وہ تندہی سے تحویل کی پیروی کر رہے ہیں، اس کے پاس قانونی طور پر مجاز پاور آف اٹارنی ہے جیسا کہ ضابطہ 8-794، "بچے کی تعلیم میں نان پیرنٹ کی شرکت"میں بیان کیا گیا ہے، جو نان پیرنٹ کو بچے کو سکول میں داخل کرنے اور/ یا بچے کے لئے تعلیمی فیصلے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ضابطہ 1-711، "سٹوڈنٹ کی رجسٹریشن کی شرائط اور طریقہ کار" تقاضہ کرتا ہے کہ بچہ کو داخل کراتے وقت بچے کو مستقل طور پر کل وقتی بنیادوں پر اس فرد کے ساتھ رہنا چاہیے۔ اگر بچے کو داخل کرانے کی کوشش کرنے والا شخص نہ تو قدرتی یا گود لینے والا پیرنٹ ہے اور نہ ہی عدالتی حکم میں بیان کردہ بچے کی قانونی تحویل والا شخص ہے، تو ضابطہ 3-711 ، "رہائش" میں سٹوڈنٹ انفارمیشن ورک شیٹ کو اس بات کا تعین کرنے کے لئے مکمل کیا جانا چاہئے کہ آیا ضابطہ 1-346، "ٹیوشن" ٹیوشن فیس کا اطلاق ہوتا ہے یا نہیں۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔