کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج
کوڈ: 1-745
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 19 دسمبر، 2018
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 19 نومبر، 2021
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 4 مارچ، 2020

طلباء

ضابطہ1-745

طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) سے طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج کو طے کرنے والے اصول اور طریقہ کار اس ضابطے میں بیان کیے گئے ہیں اور PWCS کے "ضابطہ اخلاق" میں اختصار کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔ طلباء کو سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط کی خلاف ورزی، "ضابطۂ اخلاق" کی ممنوعہ بدانتظامی، اور/یا معمولی جرم کے فیصلے یا ان مخصوص جرائم کی پاداش میں معطل یا خارج کیا جا سکتا ہے جو ورجینیا کوڈ میں بیان کیے گئے ہیں بشمول ضابطہ 1-681، "غیر روایتی تعلیمی پروگرام" کے منسلکہ میں بیان کیے گئے جرائم۔ اس ضابطے کے مقصد کے تحت، اصطلاح "تعلیمی دن" سے مراد کوئی ایسا دن ہے جب سکول تدریسی مقاصد کیلیئے کھلا ہے اور اصطلاح "کاروباری دن" سے مراد ہے ایسا دن جب سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD) کھلا ہے۔ اگر یہ ضابطہ تقاضہ کرتا ہے کہ کسی مخصوص دن تک کسی ایجنٹ، ملازم یا سکول ڈویزن کے محکمہ کو تحریری شکل میں کوئی درخواست دی جائے یا کوئی پیپر فائل کیا جائے تو ایسی درخواست یا پیپر کو اس ایجنٹ، ملازم یا محکمہ کے پاس مذکورہ سکول یا کاروباری دن کے دوپہر 4:30 سے پہلے ضرور بھیج دیا جائے۔

  1. طویل المدت معطلی اور اخراج سے متعلق عمومی شقیں

    طویل المدت معطلی یا اخراج کی وجہ بننے والے رویے PWCS کی پالیسیوں، ضوابط، ورجینیا کوڈ اور PWCS کے "ضابطۂ اخلاق" میں بیان کیے گئے ہیں مگر وہ ان رویوں تک محدود نہیں ہیں۔ سکول انتظامیہ کے پاس اختیار ہے کہ وہ طلباء کے متعدد طرز عمل پر تادیبی کاروائياں کر سکیں اگر اس طرزعمل کا طلباء، سٹاف یا سکول کی املاک یا دیگر طلباء کے تعلیمی موقعوں پر سکول کے دوران، صحت، تحفظ یا سیکوریٹی پر منفی اثر ہو۔

    PWCS "ضابطہ اخلاق" کی شقوں کا اطلاق ہو گا جب بھی طلباء درج ذیل میں ملوث ہوں گے، جیسے:
    1. معمول کے سکول کی حاضری کے دوران اور جب بھی سکول املاک پر موجود ہیں؛
    2. سکول بورڈ کی املاک پر سکول کی سرگرمیوں میں؛
    3. ﺳﮑﻭﻝ اور بس سٹاپ کی طرف جاتے اور آتے ہوئے؛
    4. سکول بسوں اور بس سٹاپ پر؛
    5. سکول کے احاطہ سے باہر سکول کی اسپانسر کردہ سرگرمیوں سے متعلق معاملات میں، جیسے فیلڈ ٹرپ، کھیلوں کی تقریبات اور کلب کی سرگرمیاں؛ اور
    6. جب سکول گراونڈ اور سکول کی املاک سے باہر کسی طالبعلم/طالبہ کے طرزعمل سےسکول ڈویژن کے فلاح عامہ کے کاموں پہ گہرا اثر پڑے؛ تعلیمی نظام کی کی سالمیت پر اثر پڑے؛ طلبا، عملہ یا سکول کی املاک کی صحت، سلامتی اور خیروعافیت خطرے میں پڑ جائے؛ اس وقت واقع ہو جب طالبعلم/طالبہ سکول کے غیر رسمی سرپرستی (loco parentis) کے اندر ہو؛ عملے یا طلبا کے حقوق پر حملہ ہو؛ یا دیگر طلباء کے تعلیمی مواقوں پر منفی اثرات ہوں۔
  2. طویل المدت معطلیاں
    1. معطلی کے دورانیے کا انحصار طرز عمل کی خصوصی خلاف ورزی، دوسروں اور یا سکول کے کام پر جرم کے اثرات، اور طالبعلم/طالبہ کے مخصوص حالات پر ہو گا۔ طرز عمل کی معمولی خلاف ورزیوں کی قلیل المدت معطلیاں ایک سے 10 دنوں تک ہیں جیسا کہ ضابطہ 1-744 "طلباء کی قلیل المدت معطلی" میں بیان کیا گیا ہے۔
    2. طرز عمل کی شدید خلاف ورزیوں کے لیے طویل المدت معطلیاں 11 سے 45 تعلیمی دنوں کے لیے۔ تاہم، ایک طویل المدت معطلی 45 تعلیمی دنوں سے بڑھ سکتی ہے مگر 364 تقویمی دنوں سے نہیں بڑھے گی اگر (1) جرم ورجینیا کوڈ §§ 277.1-22.1 (ہتھیاروں کے مخصوص جرائم) ،277.08-22.1 (منشیات کے مخصوص جرائم) میں بیان کیے گئے ہیں، یا شدید جسمانی چوٹ ملوث ہے؛ یا (2) سکول بورڈ یا SMAPD، بطور ڈویژن سپرنٹنڈنٹ کے (سپرنٹنڈنٹ) یا نامزد کو پتہ چلتا ہے کہ سنگین صورتحال موجود ہے جیسا کہ ورجینیا ڈیپاٹمنٹ آف ایجوکیشن میں بیان کیا گیا ہے۔
    3. پری سکول تا تیسرے گریڈ کے طلباء کو صرف تین دنوں کے لیے معطل کیا جاتا ہے یا اخراج کی سفارش کی جاتی ہے، جب جرم میں جسمانی چوٹ ملوث ہو یا دوسروں کو جسمانی چوٹ کا قابل یقین دھمکی موجود ہو، یا شدید صورتحال موجود ہو جس کا تعین متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کریں گے (چار تا 10 تعلیمی دن) یا SMAPD (10 دنوں سے زیادہ)، جب وہ سپرنٹنڈنٹ کے نامزد کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
    4. ورجینیا محکمۂ تعلیم کے تحت شدید صورتحال سے مراد درج ذیل ہیں:
      1. طالبعلم/طالبہ ایسے ناشائستہ فعل کا مرتکب ہوا ہے جس کی وجہ سے کسی دوسرے فرد (افراد) کو شدید نقصان (بشمول مگر جسمانی، جذباتی، اور نفسیاتی نقصان تک محدود نہیں) یا دوسرے فرد (افراد) کو شدید نقصان کی قابل یقین دھمکی کا اظہار کیا، جس کا تعین دھمکی کی جانچ سے کیا گیا؛ یا
      2. طالبعلم/طالبہ کی سکول میں موجودگی، سکول، اس کے طلبا، سٹاف، یا سکول میں دیگر افراد کے تحفظ کے لیے مستقل اور بے موقع خطرہ کا اظہار ہے؛ یا
      3. طالبعلم/طالبہ سنگین جرم میں ملوث ہے جو:
        1. مستقل دہرایا جانے والا ایک ہی طرزعمل، جو طالبعلم/طالبہ کے نظم و ضبط کے ریکارڈ پر درج کیا گیا ہے، اور
        2. بے حسی سے لے کر اہدافی مداخلتیں، جیسا کہ ایک طے شدہ مداخلت کے عمل کے ذریعے درج کیا گیا ہے۔
    5. خصوصی حالات۔ جیسا کہ ورجینیا کوڈ § 277.06-22.1(C) میں بیان کیا گیا ہے کہ درج ذیل عوامل یا مخصوص حالات اس بات کا تعین کریں گے کہ سکول انتظامیہ، SMAPD ، اور سکول بورڈ طویل المدت معطلی یا اخراج کی کوئی سفارش کر سکتے ہیں۔
      1. خلاف ورزی کی نوعیت اور سنجیدگی؛
      2. سکول کمیونٹی کو لاحق خطرے کی حد؛
      3. طالبعلم کے نظم و نسق سے متعلق سابقہ ریکارڈ، جس میں گزشتہ خلاف ورزیوں کی تعداد اور سنجیدگی شامل ہیں؛
      4. کسی متبادل تعلیمی داخلے یا پروگرام کی موزونیت اور دستیابی؛
      5. طالبعلم کی عمر اور گریڈ لیول؛
      6. دماغی صحت، منشیات کا استعمال یا خصوصی تعلیمی جانچ کے نتائج؛
      7. طالبعلم کی حاضری اور تعلیمی ریکارڈ؛
      8. کوئی بھی سنگین صورتحال، جیسا کہ ورجینیا محکمہ تعلیم میں بیان کیا گیا ہے؛اور
      9. مناسب سمجھے جانے والے دیگر امور، (SMAPD کے مناسب سمجھے جانے والے امور، بشمول دیگر عناصر کے، اسی طرزعمل کے تمام گزشتہ مداخلتیں اور ان مداخلتوں پر طالبعلم/طالبہ کا ردعمل)۔
    6. جنسی حملے اور/یا جنسی ہراسانی کے کیسوں میں، سکول منتظمین، SMAPD، اور سکول بورڈ سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ ملوث طلباء کی حفاظت کے لیے کاروائی کریں تاکہ طلباء کے خلاف ہونے والے جرم یا اس جیسے جرائم کو دوبارہ ہونے سے بچا سکیں یا سٹاف کو انتقامی کاروائی سے بچا سکیں، اور بصورت دیگر ایسے اقدامات کریں جو طالبعلم/طالبہ (طلباء) کے ان کے تعلیمی فوائد کے حصول کو مناسب طور پر یقینی بنائیں۔ ایسے کیسوں میں، لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ ایک طالبعلم/طالبہ کو منتقل کر سکتا ہے، یا SMAPD سفارش کر سکتا ہے اور/یا سکول بورڈ طالبعلم/طالبہ سے اس کے اپنے بیس سکول کے علاوہ کسی دوسرے سکول میں حاضری کا تقاضا کر سکتا ہے یا وہ ایک "کوئی تعلق نہیں" کے معاہدے کا پابند ہو سکتا ہے؛ کلاس اسائنمنٹس اور شیڈول تبدیل کر سکتا ہے؛ اور/یا ایسے دیگر اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں جو 1973 کے تعلیمی ترامیم کے ٹائٹل IX میں بیان کیے گئے ہیں۔
    7. جن طلباء کو طویل مدت کے لیے معطل یا خارج کیا جاتا ہے انہیں سکول املاک اور سکول سے متعلق سرگرمیوں (ٹیمیں، کلب، اور سکول کی پیش کردہ دیگر سرگرمیاں، بشمول مشقیں) سے طویل المدت معطلی یا اخراج کی مدت تک دور رہنا ہو گا، بے جا مداخلت کیلیئے گرفتار کیا جا سکتا ہے، لیکن اگر طالبعلم/طالبہ ایک معذور طالبعلم/طالبہ ہے جو اس جگہ پر کمپیوٹر کی بنیاد پر تدریس میں شامل ہے، وہ ایک عمومی تعلیمی طالبعلم/طالبہ ہے جو اس جگہ پر کمپیوٹر کی بنیاد پر تدریس میں شامل ہے، یا SMAPD کی منظوری سے سکول املاک پر دیگر تعلیمی پروگرام یا خدمات وصول کرنے یا شرکت کرنے آیا ہے۔
    8. ضابطہ 744-1 "طلباء کی قلیل المدت معطلیاں" کے تحت، اس صورتحال میں کہ پرنسپل متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کی رضامندی سے، ایک طالبعلم/طالبہ کو کسی ممکنہ نظم و ضبط کی کاروائی کے لیے قلیل المدت معطلی یا بڑھ کر سفارش کرنے کا فیصلہ کرے تو پرنسپل مختصر دستخط معطلی کو پانچ اضافی تعلیمی دنوں تک بڑھا سکتا ہے۔ پرنسپل کی طالبعلم/طالبہ کو قلیل المدت معطلی کے فیصلے کے خلاف لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو اپیل کی جا سکتی ہے جیسا کہ ضابطہ 1-744 میں طریقہ کار بیان کیا گیا ہے۔
    9. ایسی صورت میں کہ اگر پرنسپل طالبعلم/طالبہ SMAPD کو مزید انضباطی کاروائی کے لیے کو بھیج سکتا ہے، اس صورت میں SMAPD کی سماعت جلد از جلد شیڈول کی جائے گی۔ طالبعلم کو SMAPD کے پاس بھیجنے کے پرنسپل کے فیصلے کے خلاف کوئی اپیل نہیں ہے جس صورت میں اس ضابطے میں بیان کردہ اپیل کے طریقہ کار کا اطلاق ہوتا ہے۔
    10. SMAPD کی طرف سے نظم و ضبط کی کاروائی کے حتمی فیصلے کے التوا اور/یا SMAPD کی طویل المدت معطلی یا اخراج کے فیصلے پر سکول بورڈ کو اپیل، یا جب تک طویل المدت معطلی یا اخراج نافذ ہے، طلباء SMAPD کی تعین کردہ معطلی کے 10 دن کے بعد تعلیمی خدمات وصول کرنے کے اہل ہوں گے جس کا تعین طالبعلم/طالبہ کی۔
  3. اخراج
    1. پرنس ولیئم کاونٹی سکول بورڈ مناسب وجہ کی بنیاد پر طلباء کو نکال سکتا ہے۔ وہ طلباء جنہیں سکول سے نکالا گیا ہو، ان کو سکول آنے کی اجازت نہ ہو گی، اور وہ سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی یا سکول بورڈ کے فیصلے کی تاریخ کے 365 تقویمی دنوں تک دوبارہ داخلے کے اہل نہ ہوں گے، جب تک کہ سکول بورڈ انضباطی انتظامی ریکارڈ یا سکول بورڈ اخراج، انتظامی ریکارڈ کا جائزہ لینے اور اخراج کی سفارش کے بعد، یہ فیصلہ نہ کرے کہ طالبعلم/طالبہ جلد دوبارہ داخلے کے لئے درخواست دے سکتا/سکتی ہے۔
    2. ورجینیا کوڈ §§ 277.-22.1 تا 277.08 کے تحت، ورجینیا قانون کسی مخصوص جرم کے لیے طالبعلم/طالبہ کے اخراج کا تقاضا نہیں کرتا، مگر منتظمین، SMAPD اور سکول بورڈ کو اجازت دیتا ہے کہ ہر طالبعلم/طالبہ کے مخصوص حالات اور اس مخصوص صورتحال کے حقائق کو مدنظر رکھیں۔
    3. یہ بات اہم ہے کہ سکول بورڈ کو ایک طالبعلم/طالبہ کو سکول سے نکالنے کا اختیار حاصل ہے۔ سکول بورڈ کسی شدید صورتحال کے ساتھ ساتھ اوپر بیان کیے گئے دیگر عوامل کو مدنظر رکھ سکتا ہے، وہ عوامل جو کسی بھی اخراج سے متعلق ہیں، بشمول نظم و ضبط کی کاروائی کے دوران طالبعلم/طالبہ اور دیگر گواہوں کا سلوک اور رویہ، مگر ان تک محدود نہیں ہے؛ نظم و ضبط کے عمل کے دوران طالبعلم/طالبہ اور دیگر گواہان کا برتاؤ اور ساکھ؛ نظم و ضبط کی تحقیقات اور دیگر سماعت کے دوران طالبعلم/طالبہ کے تعاون کی حد؛ طالبعلم/طالبہ کے اقدامات کے نتیجے میں کوئی مجرمانہ یا عدالتی نافذ کردہ نتائج؛ اور نفسیاتی، غصّے کی ضبطی، دوبارہ صحت کی بجالی، یا دیگر علاج کے پروگراموں میں شمولیت۔ منضبط مواد میں شمولیت کی صورت میں، سکول بورڈ طالبعلم/طالبہ کا رضاکارانہ طور پر منشیات کی ٹیسٹنگ یا منضبط مواد کے علاج یا کونسلنگ پروگرام میں شمولیت پر غور کر سکتا ہے۔ جنسی ہراسانی یا جنسی حملے سے متعلق مقدمات میں، سکول بورڈ سے قانونی طور پر تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ تکرار کے امکانات پر غور کرے، طلباء کو تکرار اور انتقامی کاروائی سے محفوظ رکھے، اور ملوث طالبعلم/طالبہ (طلباء) کو تعلیمی خدمات فراہم کرے۔
    4. منضبط مواد سے متعلق جرائم

      جیسا کہ ورجینیا کوڈ § 277.08-22.1 میں بیان کیا گیا ہے کہ سکول بورڈ کسی ایسے طالبعلم/طالبہ کو خارج کرے گا جس کے بارے میں ثابت ہو جائے کہ وہ سکول املاک یا سکول کی پیش کردہ کسی سرگرمی میں منضبط مواد، منضبط مواد سے جیسا لگنے والا مواد، یا بھنگ لایا/لائی ہے۔ تاہم، سپرنٹنڈنٹ، یا نامزد کردہ (متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، ڈائریکٹر برائے SMAPD، یا ایک SMAPD کا سماعتی افسر)، یا سکول بورڈ مخصوص صورت حال کے حقائق کی بنیاد پرتعین کر سکتا ہے، جو خصوصی حالات پیدا ہوتے ہیں اور کوئی نظم و ضبط کی کاروائی یا کوئی اور نظم و ضبط کا کاروائی مناسب ہے۔ خصوصی حالات بشمول ان قانونی عوامل کے مگر ان تک محدود نہیں، جو کے ورجینیا کوڈ § 277.06-22.1(C) اور اس ضابطے کے سیکشن II.E. میں بیان کیے گئے ہیں۔
      1. ورجینیا کوڈ § 255.2-18.2 کے تحت، کسی فرد، کا سکول املاک پر، سکول کی تقریبات میں، سکول بس سٹاپ پر، سکول بس میں یا پبلک املاک پر یا ایسی املاک جو پبلک کیلیئے ہو، بس سٹاپ کے 1000 فٹ کے اندر منضبط مواد یا اس سے مشابہ کوئی چیز یا بھنگ بنائے، بیچے یا تقسیم کرے (بیچ کر، بیچنے کی کوشش یا ارادہ ، تحفہ کی شکل میں یا کسی بھی اور طرح) یا بیچنے، دینے یا تقسیم کرنے کی نیت سے اپنے پاس رکھے۔ جو طلباء منضبط مواد کے جرائم سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کریں گے انہیں مقامی انتظامیہ عدالتی انصاف یا نوجوانوں کے کورٹ کے نظام میں مناسب کاروائی کیلیئے بھیجا جائے گا۔
      2. ان منضبط مواد کے جرائم کے علاوہ جن کے لئے قانون اخراج طلب کرتا ہے یا وہ غیر قانونی ہیں، PWCS دیگر منضبط مواد کے جرائم جن میں مواد رکھنا، استعمال، نشے میں ہونا، حاصل کرنا یا حاصل کرنے کی کوشش ، خریداری یا خریداری کی کوشش، تقسیم یا تقسیم کی کوشش، منشیات کی (غیر قانونی نسخہ اور/یا متبادل، شراب، سونگھے جانے والی نشے، پلیسبو جیسی چیزیں یا پیرا پھیلیا) کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ طلباء کو منضبط مواد کے جرائم جو کہ اصول 1-735 "ممنوعہ مواد" یا PWCS "ضابطہ اخلاق" کی خلاف ورزی کی بنیاد پہ بھی نکالا جا سکتا ہے۔
    5. ہتھیاروں سے متعلق جرائم
      1. فیڈرل گن-فری سکول ایکٹ برائے 1994 اور ورجینیا کوڈ § 277.07-22.1 میں جیسے بیان کیا گیا ہے کہ سکول بورڈ کو اسے سکول سے کم ازکم 365 دونوں کے لیے نکال دینا چاہیے جس کے پاس ثابت ہو گیا ہو کہ وہ سکول املاک یا سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں پر مخصوص اسلحہ لایا ہے۔
      2. تاہم، کسی بھی صورت میں جب اسلحہ شامل ہے ( جیسا ورجینیا کوڈ میں بیان کیا گیا ہے)، سپرنٹنڈنٹ کا نامزد (مناسب لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، ڈائریکٹر برائے SMAPD، یا SMAPD سماعتی افسر) یا سکول بورڈ تعین کرے کہ خصوصی حالات موجود ہیں اور کوئی نظم و ضبط کی کاروائی، دوسری نظم و ضبط کی کاروائی یا اخراج کی کوئی اور مدت مناسب ہے۔ خصوصی حالات بشمول ان عوامل کے مگر ان تک محدود نہیں، جو کے ورجینیا کوڈ § 277.07-22.1 (C) اور اس ضابطے کے سیکشن II.E. میں بیان کیے گئے ہیں۔
      3. ورجینیا کا قانون مخصوص ہتھیاروں کا سکول املاک، سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں یا سکول بس پر تصرف ممنوع قرار دیتا ہے، اور سکول املاک یا سکول املاک کے 1000 فٹ کے اندر اندر ہتھیاروں کے اظہار کو ممنوع کرتا ہے۔
      4. اسلحہ کے جرائم جو غیر قانونی ہیں، کے علاوہ یا جن کیلیئے قانون اخراج لازمی قرار دیتا ہے، PWCS ہتھیاروں یا اس جیسے لگنے والے، ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش یا ہتھیار کے طور پر مناسب سمجھنے والی چیزوں کا تصرف، استعمال، وصولی یا وصولی یا وصولی کی کوشش کو ممنوع قرار دیتا ہے طلباء کو اسلحہ کے جرائم جو کہ اصول 1-775 "اسلحہ اور دیگر ممنوعہ مواد" یا PWCS "ضابطہ اخلاق" کی خلاف ورزی کی بنیاد پہ بھی نکالا جا سکتا ہے۔
      5. طلباء کو ان اسلحہ جرائم کی بنیاد پہ بھی خارج کیا جا سکتا ہے جو سکول کی املاک، سکول سے آتے جاتےہوئے یا کسی سکول کی پیش کردہ سرگرمی میں واقع ہوئے ہوں۔ طلباء کو ان اسلحہ کے جرائم کی بنیاد پہ بھی خارج کیا جا سکتا ہے جو سکول کی املاک پر نہ ہوئے ہوں، اگر وہ جرائم سکول،طلباء یا سٹاف کے تحفظ یا حفاظت کو خطرے میں ڈالتے ہوں، سکول کے انتظامی عمل میں باضابطہ خلل کی وجہ ہوں؛ دیگر طلباء کی صحت، تحفظ، سیکوریٹی اور تعلیمی مواقعوں پر منفی اثرات ڈالے؛ اگر جرم کا منصوبہ سکول یا سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں میں بنا ہو؛ اگر جرم اس وقت ہوا ہو جب طالبعلم/طالبہ سکول انتظامیہ کے تحت غیر رسمی سرپرستی (loco parentis) میں ہو؛ یا کسی بھی طریقے سے سکول سے جڑا ہو۔ جو طلباء ہتھیاروں سے متعلق پالیسی کے قانون کی خلاف ورزی کریں گے انہیں مقامی انتظامیہ عدالتی انصاف یا نوجوانوں کے کورٹ کے نظام میں مناسب کاروائی کیلیئے بھیجا جائے گا۔
    6. گروہی حملے اور سٹاف پر حملے

      گروہی حملہ کے کیس میں، یا سکول یا سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں میں کسی استاد، منتظم یا دیگر عملہ رکن پر زبانی یا جسمانی حملہ میں شمولیت پہ،طالبعلم/طالبہ کے طویل المدت معطلی یا اخراج کی سفارش کی جائے گی۔ کسی بھی طویل المدت معطلی یا اخراج کی سفارش کے ساتھ، سپرنٹنڈنٹ کا نامزد کردہ (متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، ڈائریکٹر برائے SMAPD ،SMAPD کا سماعتی افسر) یا سکول بورڈ اس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ خاص حالات موجود ہیں اور کوئی نظم و ضبط کی کاروائی یا دیگر نظم و ضبط کی کاروائی نہ کرنا مناسب ہے۔
    7. طویل المدت معطلی کے لیے اضافی رہنما اصول اور اخراج کے لیے سفارشات، ضابطہ 6-745 "سکول بورڈ کو طویل المدت معطلی اور اخراج کی اپیلیں" اور ضابطہ 1-747، "سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو ڈیپارٹمنٹ پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD)" میں موجود ہیں۔

اگر کسی وجہ سے اس ضابطے کا کوئی حصّہ، سیکشن، چھوٹا سیکشن، جملہ، فقرہ یا جملہ غیر قانونی یا غلط تصور کیا جاتا ہے یا قانون کی خلاف ورزی ہے تو یہ اعلان اس ضابطے کے کسی دوسرے حصّے کی توثیق پر اثرانداز نہیں ہو گا، یہ سکول بورڈ کے اس مقصد کا اظہار ہے کہ ہر شعبہ آزاد ہے اور قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ شدت نافذ کی جاتی ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔