کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 600 - تدریس

عنوان ضابطہ - تدریسی نگرانی

کوڈ 1-604

حیثیت فعال

اختیار کردہ 12 جون، 2019

تدریس

ضابطہ 1-604

تدریسی نگرانی

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز پیشہ ور ماہرین تعلیم، تعلیمی رہنماؤں، اور مرکزی دفتر کے منتظمین کے لیے پیشہ ورانہ کارکردگی کے عمل پر کارفرما ہو گا۔ اس کا مقصد تدریس کی نگرانی کو یقینی بنانا، مسلسل بہتری کے لیے رائے فراہم کرنا، اور پڑھانے کی کارکردگی اور طالبعلم/طالبہ کی تدریس پر اس کے اثرات کی جانچ کرنا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔ اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔