کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - نجی سکولوں اور گھر پر تدریس کے منظور شدہ پروگراموں والے طلباء کا تعلیمی داخلہ
کوڈ: 3-722
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 12 ستمبر، 2018

طلباء

ضابطہ 3-722

غیر سرکاری سکولوں اور منظور شدہ ہوم انسٹرکشن پروگرام

کے طلباء کا تعلیمی داخلہ


  1. منظور شدہ نجی سکولوں اور غیر منظور شدہ نجی سکولوں کے طلباء کا داخلہ

    کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) میں منتقل ہوتا ہے اسے ضابطہ 711-1، "طالبعلم/طالبہ کی رجسٹریشن کی شرائط ار طریقہ کار" کے تحت داخلے کی تمام شرائط لازمی مکمل کرنی ہیں۔

    منظور شدہ نجی سکول
    1. ایسا بچہ/بچی جس کی عمرسکول کے تعلیمی سال کے دوران 30 ستمبر کو یا اس تاریخ سے پہلے پانچ سال ہو چکی ہو، اسے کنڈر گارٹن میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔
    2. PWCS میں، کنڈر گارٹن کےعلاوہ کسی اور گریڈ میں منتقل کئے جانے والے طلبا کو ابتدئی طور پر موجودہ ٹرانسکرپٹ پر لکھے گئے گریڈ لیول یا پچھلے سکول کے زبانی بیان کے تحت اسی گریڈ لیول میں رکھا جائے گا، طالبعلم/طالبہ کے سرکاری تعلیمی ریکارڈ کی رسید کے زیر التوا ہونے کی صورت ہوئی۔
    3. سکول میں طالبعلم/طالبہ کے داخلے کے 30 دن کے اندر اندر طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی درخواست اور جائزہ لینا ضروری ہے۔ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی لیول کا تعین کرنے کے لیے جائزہ/تشخیص کی جا سکتی ہے۔ جانچ کے نتائج کی بنیاد پر طالبعلم/طالبہ کے اصلی داخلے میں تبدیلی ضروری ہو سکتی ہے۔
    4. پبلک سکول گریجویشن کی طرف حاصل کیے گئے کریڈٹ کے سٹینڈرڈ یونٹ قبول کر سکتے ہیں جو دیگر سکول سے منتقل ہو کر آئے ہیں جب طالبعلم/طالبہ کے حاصل کیے ہوئے کورس اس وضاحت کے مطابق ہو یا اس کورس کے متبادل ہوں جن کے لیے سکول سٹینڈرڈ کریڈٹ دیتا ہے اور جس سکول سے وہ طلباء آیا ہے تصدیق کرتا ہے کہ جس کورس کے لیے کریڈٹ دیا گیا ہے وہ 8VAC20-131-110 کی شرائط کو پورا کرتا ہے۔
    5. سیکنڈری سکولز دیگر توثیق شدہ سیکنڈری سکولز، بشمول موسم گرما کے اسکولوں سے موصولہ کریڈٹس کو قبول کریں گے۔

غیر منظور شدہ نجی سکول

  1. غیر منظور شدہ نجی سکول میں طالبعلم/طالبہ کے مکمل کیے گئے کورس میں دیئے گئے ہائی سکول کریڈٹ کے لیے، سرکاری سکول ریکارڈ، بشمول داخلے کے وقت فراہم کیے گئے ٹرانسکرپٹ۔ اگر حاصل کیے گئے ثبوت میں کوئی شک ہے تو بھیجنے جانے والے سکول سے کورس کی وضاحتیں طلب کی جا سکتی ہیں اور سکول کا مناسب عملہ اس کا جائزہ لیتا ہے۔ جائزے میں سائنس کلاسوں میں لیباریٹری کے گھنٹوں کی توثیق، کلاس کے گھنٹوں کی تعداد کی توثیق، آدھے سے کم کریڈٹ کے انکار، اہلیت کا فیصلہ کرنے کے لئےکورس پلیسمنٹ ٹسٹ کی ضرورت، اور ضروری خیال کی جانے والی دیگر ضروری تخمینہ۔

    اگر کورس کی وضاحت کی درخواست کی گئی ہے مگر بھیجے جانے والے سکول سے وصول نہیں ہوئی تو یہ والد یا والدہ/سرپرست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تعلیمی سال کے دوران مطلوبہ معلومات حاصل کریں۔ کوئی بھی طالب علم جو PWCS ڈپلومہ حاصل کرنا چاہتا/چاہتی ہے اور غیر منظور شدہ سکول سے آ رہا ہے تو ضروری ہے کہ وہ PWCS کے ہائی سکل میں پورے دن کے شیڈول میں داخل ہو اور گریجویشن ہونے سے فوری طور پر کم از کم نو ہفتے (ایک گریڈنگ کی مدت) کو پورا کرنا ہو گا۔

    غیر منظور شدہ سکولوں میں مکمل کیے گئے اور PWCS میں منتقل ہونے والے کورسوں کو ویٹیڈ کریڈٹ کے طور پر نہیں لیا جائے گا جیسا کہ ضابطہ 1-01-661، "جانچ اور گریڈنگ - گریڈ پوائنٹ ایوریج نکالنا" میں بیان کیا گیا ہے۔

ٹرانسکرپٹ اور ڈپلوما

  1. جب اس بات کا تعین کر لیا جائے گا کہ طالبعلم/طالبہ نے نجی سکول میں داخلے کے دوران گریجویشن کے لیے کورس (کورسوں) میں جو کریڈٹ حاصل کیے ہیں، گریڈ درج ذیل طریقے سے متعین ہوں گے:
    1. پاس کے لیے "P" کا گریڈ اور فیل کے لیے "F" اور غیر منظور شدہ نجی سکول میں کسی بھی لیے اور مکمل کیے گئے کورس کے کریڈٹ کے لیے، طالبعلم/طالبہ کے ٹرانسکرپٹ پر نجی سکول کا نام درج کیا جائے گا۔ یہ کورس گریڈ پوائنٹ ایوریج (GPA) یا کلاس میں طالب علم کی پوزیشن کے لیے زیر غور نہیں آئیں گے۔
    2. طالبعلم/طالبہ کے ٹرانسکرپٹ پر، منظور شدہ نجی سکول کے ذریعے لیے گئے کسی کورس کو لینے اور مکمل کرنے والے A-F گریڈنگ سکیل پر حاصل لینے والے گریڈ اور نجی سکول کا نام لکھا جائے گا۔
  2. کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو ہائی سکول کی گریجوئیشن کی چار سالہ تعلیم میں سے کم از کم تین سال کیلئے باقاعدہ سکول میں داخل نہیں رہا، اعلیٰ ترین تعلیمی اعزازات (valedictorian/salutatorian honors) یا کا حقدار نہیں ہو گا اور نہ ہی آنرز گریجویٹ نامزد ہو گا۔
  3. PWCS ضابطہ 662-1B ، "ڈپلوما اور گریجوئیشن" تقاضا کرتا ہے کہ کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو PWCS سے ڈپلومہ حاصل کرنا چاہتا/چاہتی ہے، اسے گریجویشن سے پہلے سرکاری طور پر PWCS میں گریجویشن کے آخری نو ہفتوں (ایک گریڈنگ مدت) میں لازمی حاضر ہونا ہے۔ صرف منظور شدہ یا غیر منظور شدہ نجی سکول میں حاضری کے دوران کورسوں کے لئے کریڈٹ کا حصول PWCS ڈپلومہ حاصل کرنے کے لیے بغیر داخلے والا یا جزوی داخلے کے لیے بااہل قرار نہیں دیتا۔ ڈپلومہ حاصل کرنے کے لیے، طلباء کو لازمی طور پر ضابطہ 662-4B ،"گریجویشن کی شرائط" میں مقرر گریجویشن کی تمام شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔
  1. گھر پر تدریس حاصل کرنے والے طلباء کا داخلہ: منظور شدہ اور غیر منظور شدہ نصاب کے ذرائع

    ایسے طالبعلم/طالبہ کو داخل کروانے کے لیے جس نے گھر پر تدریس حاصل کی ہے، والد یا والدہ/سرپرست کو اس سکول کی انتظامیہ سے رابطہ کرنا چاہیے جہاں وہ داخلہ لے گا/گی۔ اگر والد یا والدہ/سرپرست دفتر برائے سٹوڈنٹ سروسز کو مطلع کرنا چاہیں کہ وہ گھر پر تدریس کو منقطع کرنا چاہتے ہیں تو متعلقہ سکول انتظامیہ کو دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کی طرف سے اطلاع دی جائے گی اور والدین کو کہا جائے گا کہ وہ سکول انتظامیہ سے رابطہ کر کے داخلے کے انتظامات طے کریں۔ اسکول کا عملہ دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کے ذریعہ اس بات کی توثیق کریں گے کہ آیا گھر پر تدریس حاصل کر کے اسکول میں داخلہ لینے والا طالبعلم/طالبہ کو ان اوقات کے درمیان گھر پر تدریس کی منظوری ملی تھی جس اوقات کے لیے گریجویشن میں کریڈٹ کی درخواست دی گئی ہے۔ ورجینیا سے باہر گھر پر مکمل کئے گئے کورسوں کے لئے کریڈٹس کی درخواست کرنے والے طلبا کو چاہیے کہ وہ اس بات کا ثبوت پیش کریں کہ انہوں نے دوسری ریاست میں منظور شدہ گھر پر تدریس کے تعلیمی پروگرام میں شرکت کی ہے۔ گھریلو تدریس کے منظور شدہ پروگرام میں شرکت نہ کرنے والے طلبا، PWCS سے جہاں پر وہ داخلہ لے رہے ہیں کریڈٹ حاصل نہیں کر سکتے۔

    گھر پر تدریس کا منظور شدہ نصاب

    کنڈر گارٹن تا 12 گریڈ کے کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو PWCS میں ٹرانسفر ہو رہا/رہی ہے اور ایک منظور شدہ نجی سکول، کورسپونڈنس سکول [خط و کتابت کے ذریعے سکول]، یا گھر سے تدریس کے لیے ڈسٹنس تعلیمی [گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرنا]/آن لائن سکول سے تدریسی ذرائع استعمال کر رہا/رہی ہے، تاکہ گریڈ میں داخلے اور کریڈٹس کے تعین کے لیے تعلیمی ریکارڈ پیش کر سکے۔ گریڈ کنڈرگارٹن سے آٹھ تک، ورجینیا کے نان-پبلک ورچوئل، خط و کتابت کے پروگراموں، یا ورجینیا کونسل برائے نجی تعلیم (VCPE) کے منظور شدہ نمائندوں کی طرف سے منتقل ہونے والے طلباء کو گریڈ لیول کے تمام مکمل شدہ کام کے لیے تصدیق/منظوری دی جائے گی (8VAC20-131-60.A

    ورجینیا نان-پبلک ورچوئل لرننگ پروگرام، سکولوں کے لیے خط و کتابت والے پروگرام جو VCPE کے نمائندوں کی طرف سے منظور شدہ ہیں، کی طرف سے گریجویشن کی طرف وصول کردہ کریڈٹس کو منظور کیا جائے گا (8VAC20-131-30.D)۔ مہیا کردہ ٹرانسفر کورسوں کے گریڈ کو سرکاری تعلیمی ریکارڈ کے طور پر دیا جائے گا۔
    غیر منظور شدہ گھر پر تدریس کا نصاب
    کنڈر گارٹن سے 12 گریڈ کا کوئی طالبعلم/طالبہ جو منظور شدہ گھر پر تدریس سے PWCS منتقل ہوا ہے اور وہ تدریسی وسائل استعمال کر رہا ہے جو منظور شدہ نجی سکول، خط و کتابت والے سکول، ڈسٹنس تعلیم/آن لائن سکول کی طرف سے تیار نہیں کیا گیا، کامیابی کے درج ذیل ثبوت پیش کریں گے:
  1. ایلیمنٹری اور مڈل سکولوں میں گریڈ میں داخلے کا انحصار طالب علم کی عمر اور والد یا والدہ/سرپرست کی طرف سے کامیابی کے ثبوت کے جائزے پر ہے جو والد یا والدہ/سرپرست جمع کراتے ہیں۔ اگر اضافی معلومات درکار ہیں تو گریڈ میں داخلے کے تعین کے لیے سکول سٹاف کارکردگی کے ٹیسٹ لے سکتا ہے۔
  2. ہائی سکول لیول پر، داخلے کے وقت، ہائی سکول کریڈٹ کیلئے پیش کردہ فہرست سکول کونسلر کی طرف سے منسلکہ 1 (ہائی سکول کریڈٹ کے لیے) کے ساتھ داخل کی جائے گی۔ داخلہ کے وقت والد یا والدہ/سرپرست کو منسلکہ II (والد یا والدہ/سرپرست کے لیے خط) دیا جائے گا۔
  3. کریڈٹ کیلئے پیش کورسوں میں مہارت کا تعین سکول کی طرف سے کیا جائے گا کہ آیا کریڈٹ لینے کیلئے ان کورسوں میں مہارت حاصل کی گئی ہے یا کہ نہیں، اس کا نحصار طالبعلم/طالبہ کے مکمل کرنے والے کورس (کورسوں) کو استعمال کرنے والے طریقے پر ہے۔ اگر غیر منظور شدہ ورچوئل یا خط و کتابت والے سکول پروگرام استعمال کیے گئے تو طالبعلم/طالبہ کورس (کورسوں) کی کامیاب تکمیل ظاہر کرنے والے دستاویزات پیش کریں گے۔ ٹرانسفر کریڈٹ والے کورسوں کے لیے پاس یا فیل کا نوٹ، حاصل کردہ کریڈٹ کے طور پر درج کیا جائے گا۔
  4. اگر غیر منظور شدہ ورچوئل یا خط و کتابت والا سکول پروگرام استعمال نہیں کیا گیا، تو کورس کے مقاصد کا جائزہ، مکمل شدہ اسائنمنٹس، ٹیسٹ کے نتائج، سبق کے پلان، مضمون کے مخصوص مواد، اور دیگر مناسب مواد، ٹرانسفر کریڈٹ کے تعین کے لیے سٹاف کی مدد کر سکتا ہے۔ مزید برآں، کارکردگی ٹیسٹ، ٹرانسفر کریڈٹ کے دیئے جانے کا تعین کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ٹرانسفر کریڈٹ والے کورسوں کے لیے پاس (P) یا فیل (F) کا نوٹ، حاصل کردہ کریڈٹ کے طور پر درج کیا جائے گا۔

    کوئی بھی امتحان جو گریجویشن کے لیے کریڈٹس کی درکار تصدیق کے لیے ہو گا، اسے جلد از جلد لیا جائے گا۔ اس جانچ کی تکمیل پر، سکول انتظامیہ فوری طور پر والد یا والدہ/سرپرست کو نتائج سے تحریری طور پر مطلع کرے گی۔ اگر والد یا والدہ/سرپرست پرنسپل کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، تو ان کی اپیل متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی جا سکتی ہے۔
  5. گھر پر تدریس لینے والے طالب علم کی طرف سے اگر غیر تعلیمی کورسوں جیسے موسیقی یا آرٹ جیسے مضامین کریڈٹ کیلئے پیش کئے جائیں، تو ایسی صورت میں سکول کا عملہ نفس مضمون میں مہارت کا تعین کرنے کا ذمہ دار ہے لہٰذا طالب علم کے فن پاروں کے فورٹ فولیو کا جائزہ لیا جا سکتا ہے اور/یا پھر طالب علم کو عملی مہارت دکھانے کا کہا جا سکتا ہے۔
ٹرانسکرپٹ اور ڈپلوما
  1. جب اس بات کا تعین کر لیا جائے گا کہ طالبعلم/طالبہ نے گھر پر تدریس کے دوران گریجویشن کے لیے کورس (کورسوں) میں جو کریڈٹ حاصل کیے ہیں، گریڈ درج ذیل طریقے سے متعین ہوں گے:
    1. طالبعلم/طالبہ کے ٹرانسکرپٹ پر پاس (P) یا فیل (F) کے ساتھ ساتھ "گھر پر تدریس" درج کیا جائے گا، اگر حاصل کردہ کریڈٹ کسی ایسے کورس کو لینے یا مکمل کرنے پر منحصر ہے جو کسی غیر منظور شدہ نجی سکول یا منظور شدہ خط و کتابت یا گھر پر بیٹھے تعلیم/آن لائن سکول سے تدریسی ذرائع کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ ان کورسوں کو GPA یا کلاس میں طالب علم کی پوزیشن کے لیے زیر غور نہ لایا جائے گا۔
    2. A-F کے گریڈنگ سکیل پر حاصل کردہ گریڈ کو "گھر پر تدریس" کے بیان کے ساتھ طالبعلم/طالبہ کے ٹرانسکرپٹ پر درج کیا جائے گا جو منظور شدہ نجی سکول یا منظور شدہ خط و کتابت یا گھر پر بیٹھے تعلیم/آن لائن سکول سے لیا اور مکمل کیا گیا ہے جو منظور شدہ گھر سے تدریس کے تجربے کے حصے کے طور پر مکمل کیا گیا ہے۔
  2. کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو ہائی سکول کی گریجوئیشن کی چار سالہ تعلیم میں سے کم از کم تین سال کیلئے باقاعدہ سکول میں داخل نہیں رہا، اعلیٰ ترین تعلیمی اعزازات (valedictorian/salutatorian honors) یا کا حقدار نہیں ہو گا اور نہ ہی آنرز گریجویٹ نامزد ہو گا۔
  3. ضابطہ 662-1B، "ڈپلوما اور گریجویشن" کا تقاضا ہے کہ PWCS سے ڈپلومہ حاصل کرنے والے کسی بھی طالب علم کو گریجویشن سے فوراً پہلے کم از کم نو ہفتوں (ایک درجہ بندی کی مدت) کے لیے PWCS میں باضابطہ طور پر اندراج کیا جائے۔ صرف گھر پر تعلیم کے دوران لیے گئے کورسز کے لیے کریڈٹ دینا کسی غیر اندراج شدہ یا جزوی طور پر اندراج شدہ فرد کو PWCS ڈپلومہ حاصل کرنے کا اہل نہیں بناتا ہے۔ ڈپلومہ حاصل کرنے کے لیے، طلباء کو لازمی طور پر ضابطہ 662-4B ،"گریجویشن کی شرائط" میں مقرر گریجویشن کی تمام شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔
پرنسپل اور ڈائریکٹر برائے سٹوڈنٹس سروسز اس ضابطہ کے نفاذ اوراس کی نگرانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں

منسلکہ II کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں