کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 7000 - طلباء
عنوان ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کی رازداری اور والدین کی معلومات تک رسائی
کوڈ 1-795
حیثیت فعال
اختیار کردہ 7 جون، 2006


طلباء
ضابطہ 1-795
طالبعلم/طالبہ کی رازداری اور والدین کی معلومات تک رسائی


I. طالبعلم/طالبہ کے حقوق کے تحفظ میں ترامیم والدین اور 18 سال یا اس س بڑی عمر کے طلباء یا آزاد نابالغ ("اہل طلباء") کو سکول ڈسٹرکٹ کے کیے گئے سروے، انعقاد اور مارکیٹنگ مقاصد کے لیے معلومات کے استعمال اور خاص جسمانی معائنوں کے لیے مخصوص حقوق دیتا ہے۔
A. اپنے بچوں کی پرورش کی رہنمائی کرنے اور طالبعلم/طالبہ کی رازداری کی حفاظت کرنے کے مقصد سے والدین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے، پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکول بورڈ کی درج ذیل پالیسی ہے:
1. کسی بھی طالبعلم/طالبہ کا والد یا والدہ کسی تیسرے فریق کے ذریعے تیار کردہ کسی بھی سروے کو سکول کے ذریعہ طالبعلم/طالبہ کو دینے یا ان کو تقسیم کرنے سے پہلے سروے کی تفتیش کر سکتا ہے۔ سروے کے نفاذ سے کم سے کم 30 دن پہلے سکول والدین کو مطلع کرے گا، اور جتنی جلدی ممکن ہو سروے کی تفتیش کرنے کی درخواست کا احترام کرے گا، لیکن کسی بھی صورت میں درخواست دینے کے پانچ کاروباری دنوں کے اندر اندر۔

2. طالبعلم/طالبہ کا والد یا والدہ اس ضابطہ کے ذیلی ڈویژن B میں درج معلومات کے ایک یا زائد آئیٹم پر مشتمل طالبعلم/طالبہ کے سروے کی تفتیش کر سکتا ہے۔ سروے کے نفاذ سے کم سے کم 30 دن پہلے سکول والدین کو مطلع کرے گا، اور جتنی جلدی ممکن ہو سروے کی تفتیش کرنے کی درخواست کا احترام کرے گا، لیکن کسی بھی صورت میں درخواست دینے کے پانچ کاروباری دنوں کے اندر اندر۔

3. طالبعلم/طالبہ کا والد یا والدہ، طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی نصاب کے جز کے طور پر مستعمل کسی بھی تدریسی مواد کی تفتیش کر سکتا/سکتی ہے۔ سکول والدین کو تدریسی مواد کی تفتیش کرنے کے ان کے حق کی اطلاع سالانہ طور پر دے گا اور جتنی جلدی ممکن ہو اس طرح کے مواد کی تفتیش کرنے کی درخواست کا احترام کرے گا، لیکن درخواست دینے کے پانچ کاروباری دنوں کے اندر اندر۔

4. طلباء کا جسمانی معائنہ یا سکریننگ صرف ریاست یا وفاقی قانون یا مجاز سپرنٹنڈنٹ کے مطالبے کی مطابق پیش آئے گی۔

5. طلباء سے جمع کردہ ذاتی معلومات کو مارکیٹنگ کرنے یا اس معلومات کو فروخت کرنے کے مقصد سے کوئی بھی جمع اندوز، انکشاف، یا استعمال نہیں کیا جائے گا (یا بصورت اس مقصد کے لیے دوسروں کو یہ معلومات فراہم کرنا)۔

6. کوئی بھی صورت جس میں دیا جانے والا سوالنامہ یا سروے طلباء کی جنسی معلومات پوچھے، سکول ایسے سوالنامہ یا سروے کے انعقاد سے متعلق تشویش کے بارے میں اس کے نفاذ سے قبل 30 دنوں کے اندر اندر تحریری طور پر اس طرح کے سوالنامہ یا سروے کے نفاذ سے متعلق والدین کو مطلع کرے گا۔ نوٹس والد یا والدہ کو سوالنامہ یا سروے میں شامل سوالات کی نوعیت یا اقسام، سروے کے مقصد اور عمر کی موزونیت، اور کیا اور کیسے دریافتوں اور نتائج کو افشا کیا جائے گا سے متعلق مطلع کرے گا۔

والدین کو سوالنامہ یا سروے کا جائزہ لینے اور سروے میں شرکت کرنے سے اپنے بچے کو استثنا کرنے کا حق ہے۔ تاہم، کنڈرگارٹن سے گریڈ چھ تک اور، جب تک وفاقی یا ریاستی قانون یا ضابطہ کے ذریعہ مطلوب نہ ہو کسی بھی طالبعلم/طالبہ سے جنسی معلومات پوچھنے والا کسی بھی سوالنامہ یا سروے نہیں کیا جائے گا، اس طرح کے سوال یا سروے کا اہتمام کرنے والے سکول کا عملہ ذاتی قابل شناخت معلومات افشا نہیں کرے گا۔

B. والد یا والدہ کی پیشگی تحریری رضامندی کے بغیر، کسی بھی طالبعلم/طالبہ کو سروے، تجزیہ، یا تشخیص جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے جو درج ذیل سے متعلق معلومات کو افشا کرے:
1. طالبعلم/طالبہ یا طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ کی سیاسی وابستگی؛

2. طالبعلم/طالبہ یا طالبعلم/طالبہ کے خاندان کے ذہنی یا نفسیاتی مسائل؛

3. جنسی رویہ اور رجحانات؛

4. غیر قانونی، سماج مخالف، خود کو جرم میں مبتلا کرنے والا یا ذلیل کرنے والا رویہ؛

5. ان دیگر افراد کا تنقیدی جائزہ جن کے ساتھ جواب دینے والے کے قریبی خاندانی مراسم ہوں؛

6. قانونی طور پر تسلیم شدہ خصوصی رعایت یافتہ ہونا یا مماثل تعلقات جیسا کہ وکلا، ڈاکٹر اور چرچ کے مذہبی رہنما کے؛

7. طالبعلم/طالبہ کے یا طالبعلم/طالبہ کے والدین کے مذہبی رسوم، وابستگیاں یا عقائد؛ یا

8. آمدن (سوائے اس کے جو پروگرام میں شرکت کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے قانونی طور پر مطلوب ہے یا کسی ایسے پروگرام کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے)۔

C. مارکیٹنگ کے مقاصد اور جسمانی معائنہ کے لیے تمام بیرونی ذرائع سے تشکیل کردہ تحقیق بشمول سروے کرنا، معلومات جمع اور استعمال کرنا، پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے ضابطہ 1-612، پروگرام کی جانچ اور تحقیقی سرگرمیوں کے مطابق ہونا لازمی ہے: تحقیق/ سروے/ جانچ۔

D. تمام تدریسی مواد، بشمول استاد/استانی کے مینول، فلم، ٹیپ، یا دیگر اضافی مواد جسے کسی بھی سروے، تجزیہ، یا جانچ میں بطور مستعمل لاگو ہونے والے پروگرام کا جز ہو گا، بچوں کے والدین یا سرپرستوں کی تفتیش کے لیے دستیاب ہو گا۔

E. سکول سسٹم اس ضابطہ کے تعلق سے براہ راست طور پر اندراج شدہ طلباء کے والدین کو نوٹس فراہم کرے گا۔
1. ایسے نوٹس سالانہ اور ایسی پالیسیوں میں کسی بھی اہم تبدیلی کے بعد کم از کم 30 دنوں کے اندر فراہم کیا جائے گا۔

2. ایسے تمام نوٹس والد یا والدہ کو احاطہ کردہ سروے اور غیر ہنگامی صورتحال، متجاوز جسمانی معائنوں اور سکریننگ میں طالبعلم/طالبہ کی شرکت سے علیحدگی اختیار کرنے کا موقع دیں گے۔

3. سالانہ نوٹس تعلیمی سال کے دوران طے شدہ یا مناسب تاریخوں کو فراہم کرے گا جب احاطہ کردہ سروے یا غیر ہنگامی صورتحال، متجاوز جسمانی معائنوں یا سکریننگ ہوں گے یا ہو سکتے ہیں۔

4. اگر سروے ذیلی ڈویژن B میں درج شدہ آٹھ امور میں سے کسی کے متعلق سوالات پر مشتمل ہو تو نوٹس کے ذریعہ سروے اور مذکورہ بالا علیحدگی اختیار کرنے کے دفعات کے ذریعہ احاطہ ہوتا ہے۔

5. ایک غیر ہنگامی صورتحال، ناگوار جسمانی معائنہ یا سکریننگ کا نوٹس میں ذکر ہے اور اوپر بیان کردہ تمام آپٹ آؤٹ دفعات اگر حاضری کی شرط کے طور پر یہ درکار ہیں، سکول ان کا اطلاق کرتا ہے اور پیشگی طور پر سکول نے شیڈول کیا ہے، اور ضروری نہیں کہ طالبعلم/طالبہ یا دیگر طلباء کی فوری صحت اور تحفظ کے لیے۔

F. مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے ذاتی معلومات جمع کرنے، انکشاف، یا استعمال پر ممانعت میں طلباء سے ذاتی معلومات کا مجموعہ، انکشاف، یا استعمال شامل نہیں ہے جو خاص طور پر تعلیمی مصنوعات یا خدمات کی تیاری، جانچ یا فراہمی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، یا طلباء یا تعلیمی اداروں کو جن میں درج ذیل شامل ہیں:
1. کالج یا دیگر پوسٹ سیکنڈری تعلیمی بھرتی، یا ملٹری بھرتی؛

2. کم قیمت ادبی مصنوعات تک رسائی فراہم کرنے والے بک کلب، میگزین، اور پروگرامز؛

3. ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولوں میں استعمال ہونے والا نصاب ار تدریسی مواد؛

4. ایلیمنٹری سکولوں اور سیکنڈری اسکولوں کے استعمال کردہ ٹیسٹ اور امتحانات جو طلباء کے بارے میں وقوفی، تشخیصی، جانچی گئی، کلینیکل، رجحانی یا کارکردگی معلومات فراہم کرتے ہیں (یا ایسے ٹیسٹوں یا امتحانات کو محفوظ بنانے کے مقصد سے دیگر شماریاتی مفید ڈیٹا استعمال کرتے ہیں) اور ایسے ٹیسٹوں اور امتحانات سے مجموعی ڈیٹا کے حتمی جانچ اور عوامی اجرا۔

5. طلباء کی بیچی گئی مصنوعات یا خدمات جو سکول سے متعلقہ یا تعلیمی متعلقہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے کی جائے؛ اور

6. طالبعلم/طالبہ کی قدر شناسی کے پروگرام۔

G. اس سیکشن کے تحت والدین کو دیئے گئے حقوق طالبعلم/طالبہ کو منتقل کیے جاتے ہیں جب طالبعلم/طالبہ 18 سال کی عمر کو پہنچتا ہے، یا کسی عمر میں خود مختار نابالغ بن جاتا ہے۔

H. اس ضابطے میں مستعمل، درج ذیل اصطلاحات کے معنی اس حصّے میں دیئے گئے ہیں:
1. اصطلاح "تدریسی مواد" سے مراد وہ تدریسی مواد ہے جو ایک طالبعلم/طالبہ کو اس کی ساخت سے قطع نظر مہیا کیا جاتا ہے بشمول پرنٹ شدہ یا پیش کردہ مواد، آڈیو-بصری مواد، اور الیکٹرانک یا ڈیجیٹل مواد (جیسے انٹرنیٹ کے ذریعے قابل رسائی مواد)۔ اصطلاح میں تعلیمی ٹیسٹ یا تعلیمی امتحانات شامل نہیں ہیں۔

2. اصطلاح "متجاوز جسمانی معائنہ" کا مفہوم ہے کوئی بھی طبی معائنہ جو نجی جسمانی اجزا کے کھلنے، یا ایسے معائنے کے دوران کوئی عمل جو جسم میں کٹاؤ، ادخال، یا انجیکشن پر مشتمل ہے، لیکن سماعت، بصارت، یا سکولیوسیس سکریننگ شامل نہیں ہے۔

3. اصطلاح "والد یا والدہ" میں قانونی سرپرست یا دیگر فرد جو لوکو پیرنتھیس میں آتے ہیں (جیسے دادا دادی، نانا نانی یا سوتیلا والد یا والدہ جن کے ساتھ بچہ/بچی رہتا/رہتی ہے یا ایک فرد جسے بچے کی ذمہ داری قانونی طور پر دی گئی ہو)۔

4. اصطلاح "ذاتی معلومات" سے مراد انفرادی شناخت کردہ معلومات ہیں جن میں درج ذیل شامل ہیں:
a. ایک طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ کا پہلا اور آخری نام؛

b. ایک گھر کا یا دیگر پتہ جہاں وہ رہتا ہے (جس میں گلی کا نام ار شہر یا قصبے کا نام شامل ہے)؛

c. ایک ٹیلی فون نمبر؛ یا

d. ایک سوشل سیکوریٹی شناختی نمبر۔

5. اصطلاح "طالبعلم/طالبہ" سے کسی ایلیمنٹری سکول یا سیکنڈری سکول کا طالبعلم/طالبہ مراد ہے۔

6. اصطلاح "سروے" میں ایک جانچ شامل ہے۔

سپروائزر برائے سٹوڈنٹس سروسز ڈائریکٹر برائے سٹوڈنٹس سروسز اس ضابطہ کے نفاذ اور اس کی نگرانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔


قانونی حوالہ جات
ورجینیا کوڈ, 22.1-79.3
20USC §1232h

کراس حوالہ جات
612-1 - ضابطہ - پروگرام کی جانچ اور تحقیقی سرگرمیاں: تحقیق/ سروے/ جانچ

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں۔