r_733-1-attachment i-urdu

کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - طلباء کی غنڈہ گردی
کوڈ: 1-733 - منسلکہ I
حیثیت: فعال
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 27 جون، 2023



غنڈہ گردی والے طرزعمل جسمانی یا جذباتی

جسمانی غنڈہ گردی میں مارنا، مکا بازی، چبھونا، دھکیلنا، چٹکی لینا، چاقو گھسیڑنا، لات مارنا، گلے میں پھندا لگنا، ناپسندیدہ چھونا، راستہ روکنا، پیچھا کرنا اور کونے میں لگانا، ٹانگ اڑانا، توڑ پھوڑ کرنا، چرانا اور گرافٹنگ میں لکھنا (پبلک اور نجی دونوں املاک پر اور کمپیوٹر یا دیگر ٹیکنیکل ڈیوائس کے ذریعے)۔

جذباتی غنڈہ گردی میں نام لینا، دھمکی دینا، طنز کرنا، کینہ پروری، اور مسلسل چھیڑخانی کرنا، افواہیں پھیلانا، مذاق اڑانا، لوگوں میں ذلیل کرنا، پیچھا کرنا، منہ بنانا یا فحش حرکتیں کرنا، ناگوار نسلی، مذہبی یا جنسی تبصرے کرنا؛ دوسروں کے خلاف گینگ بنانا، تحقیر جاننا، دوسروں کو مسلسل گروپ یا سرگرمی سے باہر نکالنا (انسانوں سے پرہیز کرنا)، نظرانداز کرنا اور جھوٹ بولنا۔

غنڈہ گردی میں درج ذیل بھی شامل ہے:

  1. کسی طالبعلم/طالبہ کا کسی دوسرے طالبعلم/طالبہ یا سکول ملازم کے خلاف غنڈہ گردی کا الزام لگا کر یا دعوی کر کے انتقامی کاروائی کرنا۔ جان بوجھ کر غنڈہ گردی یا ہراسانی کی غلط رپورٹ کو انتقامی کاروائی سمجھا جاتا ہے۔
  2. غنڈہ گردی یا ہراسانی کی تعریف میں مرتکب طرز عمل جو ایک فرد یا گروپ ذلیل کرنے، انفرادیت زائل کرنے، شرمندہ کرنے یا درج ذیل کے ذریعے جذباتی یا جسمانی تکلیف کی وجہ بنے:
    1. اکسانا، بھڑکانا، یا زبردستی کرنا؛
    2. ڈیٹا یا کمپیوٹر سافٹ ویئرتک کمپیوٹر، کمپیوٹر سسٹم یا کمپیوٹر نیٹ ورک کے ذریعےرسائی، یا جان بوجھ کر یا چاہتے ہوئے رسائی مہیا کرنا جو سکول ڈویژن کے دائرہ کار میں ہو؛ اور
    3. اس طریقے سے کام کرنا جس کا اثر کافی حد تک غنڈہ گردی کے اثر سے ملتا جلتا ہو، (مثلاً، نئے سٹوڈنٹ کی درگت بنانا)۔