R_753-2-Attachment I

کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - سر کی جوؤں کے بارے میں حقائق
کوڈ: 753-2 - منسلکہ I
حیثیت: فعال
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 13 نومبر، 2019

سر کی جوؤں کے بارے میں حقائق

سر کی جویئں بہت شرمندگی اور غلط فہمی کا باعث بنتی ہیں، سکول/سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) اور کام سے بہت سے دنوں کا ضیاع، اور تدارک پر لاکھوں ڈالر خرچ۔ چونکہ سر کی جوؤں کے ساتھ کوئی بیماری منسلک نہیں ہے، سکولوں/SACC کو نہیں کہا جاتا کہ ان طلباء کو سکول سے نکالیں اگر وہ مناسب علاج کے بعد کچھ لیکھیوں کے ساتھ واپس آئیں، اگرچہ، جوؤں کے واپس آنے کی علامات دیکھنے کیلیئے مناسب نظر رکھنا مناسب ہے۔

  1. سر کی جوئیں انسانی خون کو دن میں کئی مرتبہ چوستی ہیں اور انسانی کھوپڑی کے ساتھ زندہ رہتی ہیں۔
  2. یہ بیماری نہیں پھیلاتی، اور، لہذا صحت کیلیئے خطرہ نہیں سمجھا جاتا۔
  3. سر کی جوئیں رینگتی ہیں؛ وہ چھلانگ نہیں لگا سکتی یا اڑ نہیں سکتیں۔
  4. زیادہ تر صورتحال میں یہ ایک سر سے دوسرے سر میں منتقل ہوتی ہیں۔
  5. یہ عام طور پر کپڑوں کے چھونے سے نہیں پھیلتی (جیسے ٹوپیاں، دوپٹے، کوٹ) یا دیگر ذاتی اشیاء (کنگھیاں، برش، یا تولیے)۔
  6. گھر یا سکول/SACC میں ذاتی حفظان صحت کے اصول کا سر کی جوؤں کی منتقلی سے کوئی تعلق نہیں۔
  7. انڈے سینے کے پہلے کچھ دنوں کے دوران جوئیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کے قابل نہیں ہوتیں اور وہ پہلے دس دنوں کے دوران دوبارہ پیدا کرنے کے قابل نہیں ہوتیں۔
  8. لیکھیں کامیاب علاج کے بعد بھی موجود رہ سکتی ہیں۔
  9. تشخیص کرنے کا بہترین معیار لیکھیوں کی بجائے زندہ جوں تلاش کرنا ہے کیونکہ مطالعات ظاہر کرتے ہیں کہ صرف 18 فیصد لیکھیں ہی جوئیں بنتی ہیں۔

سر کی جوں کے دور حیات کے مراحل

  1. سر کی جوں کے دور حیات کے کے مراحل

    سر کی جوں کے دور حیات کے تین مرحلے ہیں:
    1. انڈے؛
    2. کیڑے کی نشوونما کی درمیانی منزل؛ اور
    3. بالغ۔
  2. انڈے/لیکھیں
    1. لیکھیں اور سر کی جوؤں کے انڈے۔ ان کو دیکھنا مشکل ہے اور اکثر انہیں خشکی یا بالوں کے سپرے کے قطروں جیسا سمجھا جاتا ہے۔
    2. لیکھیں عام طور پر ایک ملی میٹر لمبی ہوتی ہیں، آنسو کے قطرے کی طرح کی شکل، اور سر کے بالوں کے رنگ جیسی ہو جاتی ہیں۔
    3. لیکھیں سر کی جلد کے ساتھ زندہ رہتی ہیں کیونکہ جسم کا درجہ حرارت انڈے سینے کیلیئے بہت اہم ہے۔
    4. لیکھیں انڈے سینے کیلیئے تقریباً ایک ہفتہ لگاتی ہیں(چھ سے نو دن کی حد ہے) زندہ انڈے عام طور پر جلد کے چھ ملی میٹر (1/4انچ) کے اندر موجود ہوتے ہیں۔
  3. کیڑے کی نشوونما کی درمیانی منزل
    1. انڈے کیڑے کی نشوونما کی درمیانی منزل کے دوران سینتے ہیں۔
    2. لیکھ پھر ہلکے پیلے رنگ کے ساتھ زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے اور بالوں کے ساتھ جڑی رہتی ہے۔
    3. کیڑے اپنی نشوونما کی درمیانی منزل میں پن کے سر کے سائز کے ہوتے ہیں۔ خوراک ملنے کے بعد، یہ سرخ رنگ (خون کا رنگ) میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔
    4. نمفز تین روپ بدلنے کے بعد بالغ ہو جاتے ہیں اور انڈے سینے کے سات دن بعد بڑے ہوتے ہیں۔
  4. بالغ
    1. ایک بالغ جوں ایک تل کے سائز کی ہوتی ہے، چھ ٹانگوں (ہر ایک کے پنجے ہوتے ہیں) کے ساتھ اور کتھئی سے سرمئی-سفید رنگ کی ہوتی ہے۔ گہرے رنگ کے بالوں والے افراد میں، بالغ جوں گہرے رنگ کی نظر آتی ہے۔
    2. مادہ جوں عام طور پر نر سے بڑی ہوتی ہیں اور ہر روز چھ تا 10 تک لیکھیں دے سکتی ہے۔
    3. ایک فرد کے سر میں جوں کی کل زندگی کا دورانیہ 30 دن تک ہوتا ہے۔ زندہ رہنے کیلیئے، بالغ جوں کو روزانہ کئی مرتبہ خون پینا پڑتا ہے۔ خون کی خوراک کے بغیر، جوں سر سے ہٹ کر ایک سے دو دن میں مر جائے گی۔