کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کو کاٹے گئے زخموں کی دیکھ بھال
کوڈ: 8-753
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 13 نومبر، 2019
طلباء
ضابطہ 8-753
طالبعلم/طالبہ کو کاٹے گئے زخموں کی دیکھ بھال
کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جس کو سکول سیٹنگ/سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) میں کوئی انسان یا جانور دانت کاٹ کر زخمی کردے اس کو فورا سکول نرس، نامزد، یا بچوں کی دیکھ بھال کے افراد کے پاس بھیجا جانا چاہئے۔ سکول کے ہیلتھ آفس/SACC میں موجود ورجینیا محکمۂ صحت کی "بچہ/بچی کی دیکھ بھال اور سکول میں ہنگامی صورتحال کے لیے ابتدائی طبی امداد کی رہنمائی" میں موجود دیکھ بھال کی ہدایات پر عمل کریں۔
فوری طور پر کئے جانے والے اقدامات:
- کاٹنے کے زخم کو صاف کرنے کے لئے دستانے پہنیں۔
- کاٹنے کے زخم کو صابن اور پانی سے پانچ منٹ تک صاف کریں تا کہ کوئی لعاب ہو تو نکل جائے۔
- زخم کو صاف بینڈیج سے ڈھک دیں (جراثیم کش ہو تو بہتر ہے)۔
- پانچ منٹ تک کاٹنے والے طالبعلم/طالبہ کا منہ بہتے پانی سے دھویں (کلی کرے اور تھوک دے)۔
- سکول/SACC ریکارڈ سے طالبعلم/طالبہ کے ٹیٹنس اور ہپاٹائٹس بی ایمیونائزیشن ریکارڈ دیکھیں۔
- والد یا والدہ/سرپرست کو فون کریں اور ملوث دونوں طلباء سے متعلق دیکھ بھال فراہم کار سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیں۔
- دوسرے طالبعلم/طالبہ کی شناختی معلومات خفیہ رکھیں۔
- دونوں طلباء میں سے ہر ایک کا زخم/اکسپوزر کو سٹوڈنٹ منیجمنٹ سسٹم میں دستاویز کریں (اگر تعلیمی دن کے دوران حادثہ پیش آیا) اور لکھیں کہ والد یا والدہ کو دیکھ بھال کیئر فراہم کار کا فالو اپ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
- جانور کاٹنے کے تمام واقعات کو پرنس ولیئم انیمل کنٹرول اور پرنس ولیئم ہیلتھ ڈسٹرکٹ کو لازمی رپورٹ کرنا چاہیے۔
- طالبعلم/طالبہ کو چوٹ لگنے کی رپورٹ (منسلکہ I ریگولیشن 751-1، "انشورنس") کو لازمی مکمل کرنا چاہیے اگر کاٹنے کا وقوعہ تعلیمی اوقات کے دوران پیش آیا ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
کراس حوالہ جات