کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - حاضری، غیر حاضریاں، عذر اور تاخیر سے حاضریاں
کوڈ: 1-724
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 26 ستمبر، 2018
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 19 اگست، 2021
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 11 اگست، 2021

طلباء

ضابطہ 1-724

حاضری، غیر حاضریاں، عذر اور تاخیر سے حاضریاں

پالیسی 724، "طالبعلم/طالبہ کی حاضری، غیر حاضریاں، عذر اور تاخیر سے حاضریاں"، ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ضابطہ 8 VAC20-730، اور طلباء کی لازمی تعلیم کے ورجینیا کے قانون کو لاگو کرنے کی مطابقت میں، پرنس ولیئم کاونٹی کے تمام پبلک سکولوں میں درج ذیل طریقہ کار اور ضوابط کو اختیار کیا گیا ہے۔

  1. طالبعلم/طالبہ کی حاضری کی قانونی شرائط
    1. ورجینیا قانون کے تحت لازمی حاضری کی عمر والے تمام طلباء سے سکول کھلے ہونے کی صورت میں ہر تعلیمی دن حاضر ہونے کی توقع کی جاتی ہے، تاوقیکہ، بصورت دیگر سکول بورڈ کی پالیسی اور /یا ورجینیا کے قانون کے تحت منظور شدہ غیر حاضری ہو۔
    2. طلباء کو ان اوقات میں موجود/حاضر سمجھا جائے گا جس میں انہیں عالمی وبا کے دوران تنہائی یا قرنطینہ کے نتیجے میں سکول کا کام اپنی ذمہ داری پر گھر سے کام کریں گے۔
    3. جیسا کہ اس ضابطے کے سیکشن III اور IV میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے کہ یہ والدین/سرپرستوں (اس میں وہ افراد بھی آتے ہیں جن کے پاس طالبعلم/طالبہ کا کنٹرول اور چارج ہے) کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی باقاعدہ سکول حاضری کو یقینی بنائیں۔ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے طلباء اپنی سکول حاضری کے خود ذمہ دار ہیں۔ شادی شدہ طلباء بھی انہی حاضری کے اصولوں اور قواعد کے تحت آتے ہیں جیسا کہ دیگر طلباء، بشمول ان شرائط کے کہ وہ قانون کے تحت بیان کی گئی عمر کی حد کے اندر سکول حاضر ہوں۔
    4. جیسا کہ اس ضابطے کے سیکشن IV-VI میں بیان کیا گیا ہے، قانون کے تحت سکولوں سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ طلباء کی سکول میں باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کیلیئے مخصوص اقدامات اٹھائیں۔
    5. حاضری کو یقینی بنانے کیلیئے سکول کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے باوجود جو طلباء سکول حاضر ہونے میں ناکام رہتے ہیں، اور والدین/سرپرست جو ایسی حاضری کو یقینی بنانے کیلیئے اپنی ذمہ داری پر عمل نہیں کرتے، اس ضابطے کے سیکشن V اور VI کے تحت جووینائل اینڈ ڈومیسٹک ریلیشن کورٹ میں ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔
  2. بھگوڑے پن، غیر حاضرویوں، اور تاخیر سے حاضریوں کی تعریف/ درجہ بندی

    بھگوڑے پن سے مراد ہے ایک یا زائد غیر منظور شدہ غیر حاضریوں کا ہونا ہے۔ غیر حاضریوں کی منظور شدہ یا غیر منظور شدہ غیر حاضریوں کے طور پر درج ذیل طریقے سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔
    1. منظور شدہ غیر حاضریاں

      غیر حاضریوں کو صرف درج ذیل وجوہات کی بنا پر والد یا والدہ/سرپرست کے ساتھ تصدیق شدہ رابطے کی بنیاد پر بطور منظور شدہ غیر حاضری ریکارڈ کیا جائے گا:
      1. طالبعلم/طالبہ کی ذاتی بیماری۔ اگر طالبعلم/طالبہ تعلیمی سال کے 10 یا اس سے زائد دن غیر حاضر ہو گا/گی، اور ہر اس کے بعد ہر اضافی دن کیلیئے، سکول پرنسپل یا اس کے نامزد شخص کو طالبعلم/طالبہ کے ڈاکٹر کی طرف سے ایک تحریری دستخط شدہ نوٹ درکار ہو گا جو اس بات کی تصدیق کرے گا کہ طالبعلم/طالبہ کے پاس اس کی غیر حاضری کی حقیقی طبی وجہ موجود ہے۔
      2. ورجینیا کے محکمہ صحت کی طرف سے مقرر کردہ رہنما خطوط کے مطابق عالمی وبا کے دوران طالبعلم کو تنہا کرنا۔
      3. ورجینیا کے محکمہ تعلیم کے ذریعہ فراہم کردہ سکول کے قائم کردہ رہنما خطوط کے مطابق ذہنی اور/یا رویے کی صحت کی بیماری، خرابی، یا خلل کا سامنا کرنے والے طلباء۔ طلباء سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ سکول واپس آنے کے بعد اپنے سکول کونسلر سے ملیں۔
      4. طالبعلم/طالبہ کا طبی اور دانتوں کا معائنہ اور/یا علاج جب ایسی ملاقاتوں کو سکول اوقات کے علاوہ شیڈول کرنا ممکن نہیں۔
      5. طالبعلم/طالبہ کی قریبی خاندان میں موت (اس میں والد، والدہ، سوتیلا والد، سوتیلی والدہ، بھائی، بہن، سوتیلا بھائی یا سوتیلی بہن، شوہر یا بیوی، بیٹا، بیٹی یا دادا دادی/نانا نانی شامل ہیں)، پانچ مسلسل دنوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ پانچ مسلسل دنوں سے زیادہ کی درخواست کو سٹوڈنٹ سروسز کے دفتر میں منظوری کیلیئے بھیجا جائے گا۔
      6. مذہبی تہوار، اعتقادات یا یادگاری رسومات۔ ان رسومات میں شرکت کیلیئے سکول سے غیرحاضریوں کو مکمل حاضری کے خلاف شمار نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی طالبعلم/طالبہ کو کسی دیگر ایوارڈ یا کسی ایوررڈ کے مقابلے میں بااہل ہونے سے محروم کیا جائے گا۔ طلباء کو اجازت دی جائے گی کہ وہ کوئی چھٹے ہوئے کام کی کمی کو پورا کریں اور کسی چھٹے ہوئے کام کو مکمل کریں۔ مذہبی، اعتقادات یا یادگاری رسومات کی وجہ سے غیر حاضری کے اگلے دن طلباء کو کسی چھٹے ہوئے کام کو کرنے یا چھٹے ہوئے کام کو جمع کروانے کیلیئے نہیں کہا جائے گا۔ اساتذہ طلباء کے ساتھ ہر ایک انفرادی کیس کی بنیاد پر مل کر کام کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ چھٹے ہوئے کاموں کیلیئے کافی وقت دیا جا سکے۔ طلباء کے منائے جانے والے مذہبی تہوار، اعتقادات اور یادگاری رسومات کی فہرست، کیلنڈر کے ضمیموں اور وسائل میں شامل کی گئی ہے جو سکول کے ویب پیج اور سکول ڈویژن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
      7. طالبعلم/طالبہ کے گھر میں ایسی ہنگامی صورتحال جس کیلیئے طالبعلم/طالبہ کو اپنے کسی قریبی اہل خانہ جو بیمار یا زخمی ہے، کی عارضی مدد کرنی ہے۔ تاہم، اس عذر کا بار بار استعمال، یا ایسے مقصد کیلیئے مسلسل پانچ دنوں سے زیادہ غیر حاضری کی درخواست کی منظوری کیلیئے آفس آف سٹوڈنٹس سروسز سے رجوع کرنا چاہیئے۔ طلباء آفس آف سٹوڈنٹس سروسز کی منظوری کے بغیر تعلیمی سال میں مسلسل دس دنوں سے زیادہ ایسی وجوہات کی بنیاد پر غیر حاضر نہیں ہو سکتے۔
      8. والدین/سرپرستوں کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان حالات میں سکول مت آنے دیں جب، والد والدہ/سرپرست کے خیال میں ان کے علاقے میں سڑکوں یا فٹ پاتھ پر سفر کرنا خطرناک ہے۔ والد یا والدہ/سرپرست ایسی غیر حاضری کی صورت میں الیکٹرانک یا ٹیلی فون کے ذریعے پہلے سے سکول کو مطلع کریں گے۔ ایسے حالات میں، طالبعلم/طالبہ کو ایک منظور شدہ غیر حاضری دی جائے گی مگر انہیں اپنا چھٹا ہوا کام مکمل کرنا ہو گا۔
      9. سینیئرز اور کالج کے داخلوں کے لیے جانا یا گریجویشن کے بعد کی نوکریوں کی درخواست دینے کے لیے جانے کی اجازت ہو گی۔ ہر صورت میں، طالبعلم/طالبہ کو پرنسپل یا اس کے نامزد کردہ سے پیشگی منظوری لینا ہو گی۔
      10. مڈل اور ہائی سکول کے طلبا کو کسی شہری تقریب میں شرکت کے مقصد کے لیے ایک تعلیمی دن کی معافی دی جائے گی۔ جب ممکن ہو طلباء کو مطلوبہ غیر حاضری کی پیشگی اطلاع فراہم کرنی چاہیے۔ اس وجہ سے اضافی معافی کی غیر حاضریوں کی اجازت سکول کے پرنسپل/نامزد کردہ اور/یا آفس آف سٹوڈنٹ سروسز کی صوابدید پر دی جا سکتی ہے۔
      11. طالبعلم/طالبہ کی عدالت میں حاضری جسے حکم نامہ ملا ہو، سمن جاری ہوں یا عدالت میں اس کی حاضری ضروری ہے یا گواہ کے طور پر یا طالبعلم/طالبہ کے خلاف مجرمانہ الزامات جمع ہونے کے جواب دینے کی ضرورت ہے۔ عدالت میں طالبعلم/طالبہ کی حاضری کے درکار دستاویزات کی نقل، غیر حاضری سے قبل پیشگی پرنسپل یا اس کے نامزد کردہ کو مہیا کی جانی چاہیئے۔
      12. ان طلباء کو پانچ دنوں کی منظور شدہ غیر حاضری دی جا سکتی ہے جو اپنے والد یا والدہ/سرپرست سے ملنا چاہتے ہیں جن کو فوری طور پر حاضر ہونا ہے، اپنی ڈیوٹی سے چھٹی پر ہیں یا چھٹی سے فوری طور پر واپس جنگ والے علاقے میں یا اس سے معاون ڈیوٹی کیلیئے جانا ہے۔ طالبعلم/طالبہ لازمی ہے کہ وہ نیچے بیان کیئے گئے طریقے کے مطابق پہلے سے منظور شدہ غیر حاضری کی شرائط پوری کریں۔
      13. پہلے سے منظور شدہ غیر حاضریوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور صرف انفرادی کیس کی بنیاد پر پرنسپل یا اس کے نامزد کی اجازت سے ہی ممکن ہے۔ ہم زور دیتے ہیں کہ اہل خانہ کے ساتھ سفر کو سکول کی چھٹیوں اور موسم گرما کی چھٹیوں میں شیڈول کرنا چاہیے۔ اہل خانہ کے ساتھ سفر کیلیئے غیر حاضری کو عذر کے طور پر قبول نہیں کیا جائے گا الا یہ کہ غیر معمولی حالات کا سامنا ہو۔ اس بات کا تعین کہ غیر معمولی حالات موجود ہیں یا نہیں، اس کا دارومدار پرنسپل کی صوابدید پر ہے جو سٹوڈنٹ سروسز کے دفتر کے تعاون سے ہو گا۔ پیشگی منظور شدہ غیر حاضریاں جو تعداد میں بڑھ جاتی ہیں، ان کو غیر منظور شدہ غیر حاضری کے طور پر لیا جائے گا اور لازمی تعلیمی قوانین کی تعمیل کیلیئے حاضری کے افسر کو ریفرل بھیجا جائے گا۔ پیشگی منظور شدہ غیر حاضریاں جو طالبعلم/طالبہ/والد والدہ/سرپرست کی طرف سے 15 مسلسل تعلیمی دنوں سے بڑھ جائیں گی، اس کا نتیجہ VDOE ضابطہ کے تحت طالبعلم/طالبہ کا سکول سے اخراج کے طور پر نکلے گا۔ کسی بھی پہلے سے منظور شدہ غیر حاضریوں کو منظور شدہ غیر حاضریوں کی فہرست میں لانے کیلیئے پرنسپل درج ذیل کو مد نظر رکھیں گے:
        1. پرنسپل/نامزد کردہ کو پہلے سے منظوری کی درخواست تحریری طور پر دی جانی چاہیے، غیر حاضری کی وجہ اور غیر حاضری کی مدت جو درج ذیل سے قبل مناسب وقت کے اندر اندر ہو، غیر حاضری؛
        2. گریڈ؛ اور
        3. حاضری کے ریکارڈ۔
        اساتذہ کی طرف سے چھٹے ہوئے کام کو مکمل کرنے کے مختلف مطالبات کی وجہ سے، اس بات کا تعین کرنے کیلیئے اساتذہ جواب دہ ہوں گے پہلے سے منظور شدہ غیر حاضریوں کے چھٹے ہوئے کام کیسے/کتنا کیا جائے۔
      14. ضابطہ 1-718، "بے گھر طلبا" میں بیان کی گئی تعریف کے مطابق، بے گھر طلباء، جو ٹرانسپورٹیشن کی درخواست کے عمل کیلیئے انتظار کر رہے ہیں، منظور شدہ تصور کیا جائے گا۔ والد والدہ کی طرف سے تحریری درخواست کی اطلاع اور سٹوڈنٹ سروسز کے دفتر میں مک کینی-وینٹو رابطہ کار کی طرف سے اس درخواست کی توثیق دستاویزات کے لیے ضروری ہے۔
      15. سکول کی حدود سے باہر معطلی جب سکول منتظم ایک طالبعلم/طالبہ کو سکول سے باہر معطل کرتا ہے تو سکول سے غیر حاضری منظور شدہ غیرحاضری تصور کی جائے گی۔
    2. نامنظور شدہ غیر حاضریاں
      1. درج ذیل کو غیر منظور شدہ غیر حاضریوں کے طور پر فہرست کیا گیا ہے:
        1. تمام دن کا بھگوڑا پن؛
        2. کمر‎ۂ جماعت کا بھگوڑا پن؛
        3. سواری یا بس چھوٹ جانا، یا گاڑی کی خرابی؛
        4. صرف ورچوئل تعلیم حاصل کرنے والا طالبعلم/طالبہ جو کلاس یا تعلیمی دن کی براہ راست تدریس کے لیے کینوس استعمال کرتے ہوئے سائن ان نہیں کرتا/کرتی؛
        5. صرف ورچوئل تعلیم حاصل کرنے والا طالبعلم/طالبہ، جس نے منفرد حالات کی وجہ سے متبادل حاضری/شرکت کے طریقہ کار کے لیے استاد اور/یا منتظم سے درخواست نہیں کی اور اسے منظور نہیں کیا گیا اور کیمرہ آن نہیں کرتا ہے یا کلاس یا تعلیمی دن کے دوران تدریس اور سیکھنے کی سرگرمیوں کے دوران استاد اسے نہیں دیکھ سکتا ہے۔
        6. مناسب پیشگی اطلاع نامے کے بغیر پہلے سے معلوم غیر حاضریاں یا بغیر جواز اور پیشگی منظوری کے بغیر؛ اور
        7. غیر حاضری یا درخواست کیے گئے دستاویزات کی مناسب وقت کے اندر مناسب وضاحت دینے میں ناکامی۔
      2. غیر حاضریوں کا جواز۔ والد والدہ/سرپرست کی طرف سے دستخط شدہ تحریری بیان یا والد والدہ/سرپرست کی طرف سے الیکٹرانک رابطہ جس میں غیر حاضری کی وجہ بیان کی گئی ہے، جائز غیر حاضری کی تصدیق کا ایک ترجیحاً طریقہ ہے۔ تصدیق کے متبادل ذرائع میں والد والدہ/سرپرست سے ٹیلی فون یا کسی دوسرے الیکٹرانک طریقے سے رابطہ، والد والدہ/سرپرست کی پرنسپل یا نامزد کردہ سے کانفرنس، طالبعلم/طالبہ کے ڈاکٹر سے دستخط شدہ تحریری تصدیق نامہ، یا کوئی دوسرا طریقہ شامل ہے جو پرنسپل کی طرف سے مناسب سمجھا جا سکتا ہے۔ (سکول سٹاف پانچ سالوں تک غیر حاضریوں کی تصدیق اور والدین سے رابطے کے دستاویزات کو محفوظ رکھے گا، ورجینیا کے ریکارڈ رکھنے اور لازمی حاضری کے قوانین کی پاسداری کیلیئے ضروری ہے۔)
      3. غیر حاضری کی تمام وضاحتیں، طالبعلم/طالبہ کے سکول واپس لوٹنے کے پانچ دنوں کے اندر اندر وصول ہو جانی چاہییں اور سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کے اندر ضرورت کے مطابق، ضروی تبدلیاں ہو جانی چاہیے۔ پانچویں دن تک غیر تصدیق شدہ غیر حاضری کی مناسب وضاحت دینے میں ناکامی کا نتیجہ غیر منظور شدہ غیر حاضری کی صورت میں ہو گا، الہ یہ کہ غیر حاضری کی وضاحت کو اس وقت کا پرنسپل منظور کرے۔
      4. ایک طالبعلم/طالبہ جس کی غیر حاضری کو منظور کر لیا گیا ہے پھر بھی اسے تمام چھٹے ہوئے کام اور امتحان مکمل کرنے ہوں گے۔ والدین/سرپرستوں کو کام دیر سے جمع کروانے یا چھوڑنے کے سکول کے رہنما اصولوں سے آگاہ ہونا چاہیئے۔ یہ کام سکول کے قائم کیئے گئے وقت کے اندر مکمل ہونے چاہیئے۔
    3. تاخیر سے آنا
      1. سکول میں تاخیر سے حاضری کو درج ذیل وجوہات کی وجہ سے منظور شدہ غیر حاضریاں کہا جائے گا:
        1. اوپر بیان کی گئی تمام وجوہات اس ضابطے کے سیکشن II (A) میں ہیں؛
        2. غیر معمولی موسمی حالات کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال؛ اور
        3. بسوں میں تاخیر کی وجہ سے تمام تاخیر سے حاضری کو منظور کیا جائے گا اور انہیں تاخیر سے حاضری سے الگ کسی دوسری وجوہات (BTY) کے تحت ریکارڈ کیا جائے گا۔
      2. سکولوں میں، جہاں پر طلبا دن کے دوران کلاسیں تبدیل کرتے ہیں، کلاسوں میں تاخیر کو سکول کی کارروائیوں کے مطابق اسکول کی انتظامیہ کے ذریعہ نمٹا جائے گا۔
      3. سکول میں کسی کافی وجہ کی بنیاد پر طلباء کو حاضری سے معطل یا خارج کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، ورجینیا کا قانون صرف بھگوڑے پن کے واقعات کی بنیاد پر معطلی سے منع کرتا ہے۔
    4. غیر معمولی حالات جیسے وبائی مرض کی صورت میں، سپرنٹڈنٹ غیر حاضریوں یا تاخیر کی درجہ بندیوں کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
  3. والدین کا احتساب

    ورجینیا کوڈ اور پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کے ضابطۂ اخلاق کے مطابق، پبلک سکول میں داخل ہونے والے ہر طالبعلم/طالبہ کے ہر والد والدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکول کی مدد سے سکول کی لازمی حاضری کو ممکن بنائیں اور اگر ضرورت ہو تو سکول حاضری کی طالبعلم/طالبہ کی مطابقت کو یقینی بنانے کیلیئے پرنسپل یا اس کے نامزد کردہ سے ملاقات کریں اور طالبعلم/طالبہ کی سکول حاضری کو بہتر بنانے اور طالبعلم/طالبہ کی غیر حاضری کے مسئلے کو حل کرنے کیلیئے منصوبہ بندی کریں ایسا کرنے میں ناکامی کی صورت میں ورجینیا کوڈ §§ 22.1-258 اور 22.1-262 کے تحت جووینائل اینڈ ڈومیسٹک ریلیشن کورٹ میں والدین/سرپرست کے خلاف شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔
  4. سکول کی مداخلت اور ذمہ داریاں - غیر حاضریوں، کانفرسوں اور متعلقہ دستاویزات کی نوٹیفیکیشن
    1. اساتذہ کا حاضری کا ریکارڈ رکھنا
      1. ورجینیا کوڈ § 259-22.1 کے تحت اساتذہ کیلیئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کمرۂ جماعتوں میں ہر طالبعلم/طالبہ کا روزانہ کی درست حاضری کا ریکارڈ رکھیں۔
      2. ہوم روم اساتذہ اپنے کمروں میں طلباء کی غیر حاضری کا سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں روزانہ ریکارڈ رکھیں گے۔ جن سکولوں میں پریڈ کی حاضری کا طریقہ ہے، وہاں کمرۂ جماعت کے اساتذہ طالبعلم/طالبہ کی معلومات کا نظام میں، ہر پریڈ کیلیئے، طلباء کی غیر حاضری کا ریکارڈ اپنے کمروں میں رکھیں گے۔
      3. ہر سکول پرنسپل تعلیمی دن کے دوران طلباء کی حاضری کو یقینی بنانے کیلیئے طریقہ کار قائم کریں گے۔ یہ استاد/استانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان طریقہ کار پر عمل کریں۔
    2. والد یا والدہ/سرپرست کو غیر حاضری اور درکار دستاویزات کا سکول نوٹیفیکیشن

      جب بھی طالبعلم/طالبہ معمول کا تعلیمی دن پر سکول کو رپورٹ کرنے میں ناکام رہتا/رہتی ہے اور سکول حکام کو ایسا کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ طالبعلم/طالبہ کے والد والدہ/سرپرست اس قسم کی غیر حاضری سے آگاہ ہیں، والد والدہ/سرپرست کو مطلع کرنے کی ہر مناسب کوشش ناکام ہو گئی ہے، سکول حکام یا سکول انتظامیہ کی بنائی گئی تنظیم کے رضاکار ٹیلی فون، ای میل یا دیگر الیکٹرانک ذرائع سے والد والدہ/سرپرست سے براہ راست رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ طالبعلم/طالبہ کی غیر حاضری کی وجہ وصول کی جا سکے۔ سکول اس نوٹیفیکیشن کیلیئے تدریسی افراد کے علاوہ کسی اور کو استعمال کر سکتے ہیں۔
    3. ہر غیر حاضری کی صورت میں والد یا والدہ/سرپرست سے سکول کی طرف سے رابطے کے تمام طریقوں کو سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں درج کرنا چاہیئے، سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کے تبصرے کے سیکشن میں غیر حاضری کی بتائی گئی وجہ درج ہونی چاہیئے۔ اس کو سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں طالبعلم/طالبہ کے حاضری کے صفحے پر متعلقہ تاریخ کے تبصرے کے خانے میں درج کریں۔
    4. ابتدائی مداخلتی کانفرس اور ضروری دستاویزات:
      1. جب بھی طالبعلم/طالبہ معمول کے پانچ تعلیمی دنوں پر سکول کو رپورٹ کرنے میں ناکام رہتا/رہتی ہے اور سکول حکام کو ایسا کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ طالبعلم/طالبہ کے والد والدہ/سرپرست اس قسم کی غیر حاضری سے آگاہ ہیں، والد والدہ/سرپرست کو مطلع کرنے کی ہر مناسب کوشش ناکام ہو گئی ہے، سکول پرنسپل اور/یا اس کے نامزد براہ راست، ٹیلی فون کے ذریعے یا دیگر الیکٹرانک ذرائع سے والد والدہ/سرپرست سے براہ راست رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ طالبعلم/طالبہ کی غیر حاضری کی وجہ وصول کی جا سکے اور والد والدہ/سرپرست اور طالبعلم/طالبہ کو مسلسل غیر حاضری کے نتائج سے آگاہ کریں۔ اس معلومات کو طالبعلم/طالبہ کے انفارمیشن سسٹم میں شامل کرنا چاہیئے۔
      2. ابتدائی مداخلتی کانفرنس کے حصے کے طور پر، سکول سٹاف طالبعلم/طالبہ اور والد والدہ/سرپرست کے ساتھ مل کر حاضری کا منصوبہ بنائیں گے تاکہ غیر حاضری کے مسئلے کو حل کر سکیں اور حاضری کے منصوبے کو سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں بطور "حاضری-ابتدائی کانفرنس" کے طور پر دستاویز کریں گے۔ حاضری کے منصوبے میں طالبعلم/طالبہ کی غیر حاضری کی وجہ (وجوہات) کا تحریری ثبوت ہو گا اور والد والدہ/سرپرست اور طالبعلم/طالبہ کو مسلسل غیر حاضری کے نتائج کے بارے میں بتایا جائے گا۔ طالبعلم اور والد یا والدہ کو حاضری کے منصوبے اور کیس مینیجمنٹ کو نافذ کرنے میں مدد کے لیے سکول کی بنیاد پر کثیر الضابطہ ٹیم کے پاس بھیجا جا سکتا ہے۔ حاضری کے منصوبے میں ہر کانفرنس کی ملاقات میں حاضری کے ہر فرد کا نام (بشمول بذریعہ ٹیلی فون یا الیکٹرانک ڈیوائسز)، کانفرنس کا مقام اور وقت، مختصر طور پر کیا ہوا اور بعد کے اقدامات درج کیئے جانے چاہیئے۔ اس دستاویز کی ایک کاپی طالبعلم کی مجموعی فائل میں رکھی جانی چاہیے اور اسے پانچ سال کی مدت کے لیے برقرار رکھا جانا چاہیے۔ ابتدائی مداخلتی کانفرنس کے لیے والد یا والدہ/سرپرست دستیاب نہ ہونے کی صورت میں، ان تک پہنچنے کی تمام کوششوں کو دستاویز کیا جانا چاہیے، بشمول تاریخیں، رابطے کے ذرائع اور نتائج۔ حاضری کے پلان کی ایک کاپی والد یا والدہ/سرپرست کو بھیجی جانی چاہیے اور حاضری-ابتدائی کانفرنس کے ریکارڈ کے "والدین کی اطلاع کی تاریخ" فیلڈ میں نوٹ کی جانی چاہیے۔
    5. انٹرایجنسی ٹیم میٹنگ اور مطلوبہ دستاویزات
      1. ابتدائی مداخلتی کانفرنس کے بعد اگر طالبعلم/طالبہ ایک اور دن غیر حاضر رہتا/رہتی ہے اور سکول کو والد یا والدہ/سرپرست کی طرف سے اطلاع نہیں ملتی کہ وہ غیر حاضری سے باخبر ہیں تو پرنسپل یا اس کا نامزد کردہ طالبعلم/طالبہ، والدین/سرپرست اور سکول سٹاف کے ساتھ ایک کانفرنس شیڈول کرے گا/گی۔
      2. انٹرایجنسی ٹیم میٹنگ 10ویں غیر منظور شدہ غیر حاضری کے بعد 10 تعلیمی دنوں تک ہو جانی چاہیئے قطع نظر اس کے کہ والد یا والدہ/سرپرست نے کانفرنس کی منظوری دے دی ہے۔ ملاقات میں والد والدہ/سرپرست، طالبعلم/طالبہ اور سکول کے افراد (جو کثیر-نظم و ضبط کی ٹیم کے نمائندہ یا نمائندے ہو سکتے ہیں) اور کمیونٹی خدمات فراہم کرنے والے اور دیگر سکول کے افراد ہو سکتے ہیں جو طالبعلم/طالبہ کے واقف ہیں اور سکول حاضری کو بہتر بنانے کیلیئے کسی تعلیمی، سماجی، جذباتی یا خاندانی مسائل پر بات کرسکتے ہیں۔ اگر ممکن ہے تو حاضری کے افسر کو بھی ملاقات میں شرکت کرنی چاہیے۔
      3. سٹاف اس کانفرنس کو سٹوڈنٹ انفامیشن سسٹم میں "حاضری-انٹرایجنسی ٹیم میٹنگ" کے طور پر درج کریں گے۔ موجود سٹاف ابتدائی مداخلتی کانفرنس کے دوران، طالبعلم/طالبہ کی غیر حاضری سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کیلیئے طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ/سرپرست کے ساتھ حاضری کے مداخلتی منصوبے کا جائزہ لیں گے اور اس کوشش کو سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں بطور "حاضری- انٹرایجنسی ٹیم میٹنگ" درج کریں گے۔ انٹرایجنسی ٹیم میٹنگ کے خلاصے کے تحت سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں کانفرنس میں شرکت کرنے والے افراد کے نام (بشمول بذریعہ ٹیلی فون یا رابطے کے دیگر ذرائع)، کانفرنس کی تاریخ، جو ہوا اس کا خلاصہ اور مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات درج کیے جائیں گے۔ حاضری کے منصوبے کی ایک کاپی طالبعلم کی مجموعی فائل میں رکھی جانی چاہیے اور اسے پانچ سال کی مدت کے لیے برقرار رکھا جانا چاہیے۔
      4. اگر طالبعلم/طالبہ/والد والدہ/سرپرست انٹرایجنسی ٹیم میٹنگ میں حاضر ہونے میں ناکام رہیں یا انکار کریں تو اسے بھی منصوبے اور سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں نوٹ کیا جائے گا۔ انٹرایجنسی ٹیم میٹنگ کے خلاصے کے تحت سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں کانفرنس میں شرکت کرنے والے افراد کے نام (بشمول بذریعہ ٹیلی فون یا رابطے کے دیگر ذرائع)، کانفرنس کی تاریخ، جو ہوا اس کا خلاصہ اور مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات درج کیے جائیں گے۔ حاضری کے پلان کی ایک کاپی والد یا والدہ/سرپرست کو بھیجی جانی چاہیے، اور میٹنگ کو "والدین کے بغیر حاضری-انٹرایجنسی ٹیم میٹنگ" کے طور پر دستاویز کیا جانا چاہیے اور پیرنٹ نوٹیفیکیشن کی تاریخ درج کریں۔
  5. حاضری کے منصوبے کی نگرانی اور حاضری افسر کو ریفرل
    1. سکول کی حاضری کی ٹیم طالبعلم/طالبہ کی حاضری پر نظر رکھے گی اور اگر حاضری بہتر نہ ہوئی تو خدشات پر بات کرنے اور اضافی مداخلتی منصوبے کے لیے دوبارہ ضروری ملاقات کا بندوبست کرے گی۔ ایسے حالات میں جن میں والد یا والدہ جان بوجھ کر لازمی حاضری کے تقاضوں کی تعمیل نہیں کر رہے ہیں، پرنسپل یا اس کا نامزد شخص حاضری افسر کو ریفرل کرے گا۔ حاضری کا افسر ایسے دستاویزات کو وصول کرنے کی تاریخ کو سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں درج کرے گا، اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہ لازمی حاضری کا عمل سکول سے حاضری کے افسر تک منتقل ہو گیا ہے۔
    2. حاضری کا افسر ریفرل ملنے کے 10 تعلیمی دنوں کے اندر اندر طالبعلم/طالبہ اور اس والد یا والدہ/سرپرست کے ساتھ کانفرنس شیڈول کریں گے تاکہ حاضری کے مسائل پر بات کی جا سکے اور والد یا والدہ/سرپرست کو اس بات س آگاہ کیا جا سکے کہ لازمی حاضری کی شرط کو پورا کرنے کیلیغے عدالتی کاروائی کی جا سکتی ہے۔
  6. لازمی حاضری بذریعہ عدالت
    1. حاضری افسر کا طالبعلم/طالبہ اور اس کے والد یا والدہ/سرپرست سے کانفرنس کے بعد بھی اگر طالبعلم/طالبہ کی اگلی غیر منظور شدہ غیر حاضری کی صورت میں جبکہ سکول حکام کو مطلع نہ کیا گیا ہو کہ والد والدہ/سرپرست اس غیر حاضری سے آگاہ ہیں اور اس کی معاونت کرتے ہیں یا اگر بچہ/بچی کی غیر حاضری کی وجہ سے حاضری کے قوانین کی تعمیل میں ناکام رہے ہیں یا پرنسپل، پرنسپل کے نامزد کردہ، انٹرایجنسی ٹیم یا حاضری کے افسر کے ساتھ ملنے میں ناکام رہے ہیں تو پھرحاضری کا افسر پرنسپل یا اس کے نامزد کردہ کے ساتھ مشورے کے بعد درج ذیل ایک یا دونوں طریقوں سے لازمی حاضری کے قوانین کو لاگو کرے گا:
      1. جووینائل اینڈ ڈومیسٹک ریلیشن کورٹ میں بچہ/بچی کو نگرانی یا خدمات (CHINS) کی ضرورت ہے کیلیئے درخواست دائر کرنا، یہ الزام لگاتے ہوئے کہ بچہ/بچی کو نگرانی/خدمات کی ضرورت ہے جیسا کہ ورجینیا کوڈ 278.4-16.1 یا § 278.5-16.1 جیسا کہ ورجینیا کوڈ § 262-1۔22 نے اختیار دیا ہے؛ اور/یا
      2. ورجینیا کوڈ § 241.2-16.1 اور § 262-1۔22، جیسا کہ ورجینیا کوڈ § 258-1۔22 اختیار دیتا ہے، کے مطابق جووینائل اینڈ ڈومیسٹک ریلیشن کورٹ میں والد والدہ/سرپرست کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
    2. جب کورٹ میں CHINS درخواست جمع کرائی جائے گی تو حاضری کا افسر سکول رابطوں، مداخلتوں اور طالبعلم/طالبہ اور اس کے والد والدہ/سرپرست سے ملاقاتوں اور حاضری کے تمام منصوبوں اور وہ تمام معاونت بشمول انٹرایجنسی ٹیم کے بنائے گئے منصوبوں کے تحریری دستاویزات فراہم کرے گا۔ ایسی صورت میں جب دونوں والدین کو طالبعلم/طالبہ کی مشترکہ قانونی اور/یا جسمانی تحویل دی گئی ہے اور سکول کے پاس تحویل کا حکم نامہ موجود ہے، دونوں والدین کو درخواست یا شکایت جمع کروانے کیلیئے ان پتوں پر اطلاع دی جائے گی جو والدین/سرپرستوں نے سکول کو آخری دفعہ فراہم کی۔
    3. ورجینیا کوڈ § 258-1۔22 کے مطابق، حاضری افسر اور دیگر سکول حکام یا سکول انتظامیہ کی طرفسے رضا کار جو لازمی حاضری کے قوانین پر عمل درآمد کروانے کے ذمہ دار ہیں، وہ کسی بھی شہری یا قانونی ذمہ داری سے مبرا ہیں جس کا تعلق والدین/سرپرست کو طالبعلم/طالبہ کی غیر حاضری یا اس سے متعلق نوٹس بھجوانے میں ناکامی سے ہے جیسا کہ قانون اور اس ضابطے میں بیان کیا گیا ہے۔
  7. عدالت 18 سال کم عمر کے طلباء طالبعلم/طالبہ جاری ڈرائیور لائسنس منسوخ کر سکتی ہے

    طالبعلم/طالبہ کی لازمی حاضری کے قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے اٹھنے والے ان طریقوں کے علاوہ اور بھی دیگر طریقے موجود ہیں، اگر طالبعلم/طالبہ مسلسل تعلیمی دنوں میں 10 یا زیادہ غیر منظور شدہ غیر حاضریاں کرتا ہے یا عدالت اس بات کا تعین کرتی ہے کہ بچہ/بچی کو نگرانی کی ضرورت ہے تو ورجینیا کوڈ § 46.2-334 کے تحت عدالت کو اختیار ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے طالبعلم/طالبہ کا ڈرائیور لائسنس منسوخ کر دے۔
  8. داخل نہ ہونے والے بچوں کی رپورٹس اور تحقیقات
    1. سکول کھلنے کے 10 دنوں کے اندر اندر، ہر پرنسپل یا اس کا نامزد کردہ حاضری کے افسر کو درج ذیل رپورٹ کرے گا، جو بطور سپرنٹنڈنٹ کے نامزد کام کرتا ہے:
      1. سکول میں داخل ہر طالبعلم/طالبہ کا نام، عمر اور گریڈ اور طالبعلم/طالبہ کے والد والدہ/سرپرست کا نام اور بتایا گیا آخری پتہ؛ اور
      2. پرنسپل کی بہترین معلومات کے تحت، ہر بچہ/بچی کا نام لازمی حاضری کے قوانین کے تحت ہونا چاہیئے جو سکول میں داخل ہو مگر تعلیمی سال شروع ہونے سے سکول حاضر نہیں ہوا/ہوئی، اور والد والدہ/سرپرست کا نام اور آخری پتہ۔ حاضری افسر کو رپورٹ کرنے سے قبل، سکول کو طالبعلم/طالبہ کے اہل خانہ سے ملنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے اور طالبعلم/طالبہ کی غیر حاضری کی وجوہات کو درج کرنا چاہیئے (جیسے خاندان ملک سے باہر ہے یا چلا گیا ہے، سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں موجود تمام فون نمبر استعمال کرنے کے باوجود والدین/سرپرست سے رابطہ نہیں ہو سکا وغیرہ)۔
    2. ہر تعلیمی سال، ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی مقرر کردہ تاریخوں پر، سٹوڈنٹ سروسز کا دفتر، سپرنٹنڈنٹ کو حاضری کی لازمی کانفرنسوں اور حاضری کیلیئے بنائے گئے ضروری منصوبوں کی تعداد پیش کرے گا۔ اس رپورٹ میں یہ وجوہات بھی شامل ہیں کہ یہ کانفرنسیں منعقد ہوئیں یا نہیں۔ تمام سکول سٹوڈنٹ سروسز کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ورجینیا سپرنٹنڈنٹ برائے پبلک انسٹرکشن کے سامنے پیش کیا جانے والا ڈیٹا درست ہے۔
    3. داخل نہ ہونے والے بچوں کے لیے حاضری کے افسر کی ذمہ داریاں

      حاضری کا افسر پرنسپل کی جمع کرائی گئی رپورٹس کا جائزہ لے گا/گی اور رپورٹس جمع کروانے کے پانچ دنوں ان بچوں کے ناموں کی فہرست بنائیں گے جو کسی سکول نہیں جا رہے اور سکول حاضری سے مستثنی نہیں ہیں۔

      حاضری کے افسر بغیر داخلے والے یا غیر حاضری والے تمام کیسوں کا جائزہ لے گا/گی، اور اگر کوئی ٹھوس وجہ نہ ملی تو والد والدہ/سرپرست یا کسی دوسرے فرد کو جس کے پاس بچے کا اختیار ہے، نوٹس ملنے کی تاریخ کے تین دنوں کے اندر اندر بچہ/بچی کو حاضر ہونے کیلیئے کہا جاتا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

 

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔


کراس حوالہ جات