کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - سٹوڈنٹ اسسٹنس پروگرام
کوڈ: 3-735
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 26 جون، 2019
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 18 جولائی، 2023
طلباء
ضابطہ 3-735
سٹوڈنٹ اسسٹنس پروگرام
سٹوڈنٹ اسسٹنس پروگرام ایک ایسے پروگرام پر مشتمل ہوتا ہے جو طلباء اور والدین کے لیے منضبط مواد کے غلط استعمال کی تعلیم پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
- فوکس آن تمباکو پروگرام تین روزہ سکول کے اوقات کے بعد ہونے والا (چھ گھنٹے) کا پروگرام ہے جسے طلباء کو تمباکو اور اسکے مضر اثرات سےآگاہی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کی تعلیم سکول کے سوشل ورکرز کی طرف سے دی جاتی ہے اور یہ ایسے طلباء کے لیے ایک اصلاحی اقدام ہے جنہوں نے تمباکو سے متعلق "ضابطہ اخلاق" کی خلاف ورزی کی ہے۔
- پروگرام کی مخصوص معلومات سکول کے منتظمین یا سٹوڈنٹ ہیلتھ اینڈ ویلنس ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسیس (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور کسی متعلقہ پالیسی کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔