کتاب
پالیسیاں
اور
ضوابط
سیکشن
7000
-
طلباء
عنوان
ضابطہ
-
سکول
کے
ماحول
میں
ذیابیطس
کا
انتظام
کوڈ
6-757
حیثیت
فعال
اختیار
کردہ
13
ستمبر،
2017
طلباء
ضابطہ
6-757
سکول
کے
ماحول
میں
ذیابیطس
کا
انتظام
1.
ورجینیا
کوڈ
§54.1-2901.A.13.20.26سکول
بورڈ
کے
تمام
ملازمین
کو
اجازت
دیتا
ہے
کہ
وہ
نسخہ
ساز
کی
اجازت،
والدین
کی
تحریری
اجازت،
اور
انسولین
اور
گلوکاجن
دینے
میں
تربیت
یافتہ
ہونے
کے
بعد،
ذیابیطس
والے
طلباء
کو
انسولین
یا
گلوکاجن
لگا
سکتے
ہیں۔
ڈائبیٹیز
میڈیکل
منیجمنٹ
پلان
صحت
کی
دیکھ
بھال
فراہم
کرنے
والا/والی
کو
ہر
سال
ڈائبیٹیز
میڈیکل
منیجمنٹ
پلان
(DMMP)
مکمل
کرنا
چاہیے
اور
والد
والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان)
کو
دستخط
کرنے
چاہیے۔
DMMP
تعلیمی
سال
کے
آغاز
سے
قبل
یا
تشخیص
ہونے
پر
درکار
ہے۔
DMMP
میں
اضافے
یا
تبدیلیوں
کے
لیے
ایک
نیا
DMMP،
ایک
ترمیم،
تحریری
حکم
نامہ
درکار
ہے۔
یہ
والد
والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان)
کی
ذمہ
داری
ہے
کہ
وہ
صحت
کی
دیکھ
بھال
فراہم
کرنے
والا/والی
سے
کوئی
اضافہ
یا
تبدیلیاں
حاصل
کریں۔
منصوبے
کو
نامزد
کرنے
سے
پہلے،
DMMP
کو
سپروائزر
برائے
ہیلتھ
سروسز
یا
نامزد
کردہ
سے
منظور
ہونا
چاہیے۔
منظور
ہونے
پر،
سکول
نرس،
والد
والدہ
(والدین)/سرپرست
(سرپرستان)،
اور
کوئی
بغیر
لائسنس
کے
تربیت
یافتہ
سٹاف
اور
اساتذہ
جن
پر
سکول
میں
بچہ/بچی
کی
ذمہ
داری
ہے،
طالبعلم/طالبہ
کی
انفرادی
ضروریات
کا
تعین
کرنے
کے
لیے
DMMP
پر
بات
کرنے
کے
لیے
ملاقات
کریں
گے۔
انفرادی
صحت
کی
دیکھ
بھال
کے
منصوبے
(IHCP)
کے
اشتراک
اور
تیاری
کے
لیے
ان
معلومات
کا
استعمال
کیا
جائے
گا۔
IHCP
کو
ان
اساتذہ
اور
سٹاف
کے
ساتھ
بانٹا
جائے
گا
جو
طالبعلم/طالبہ
کی
براہ
راست
دیکھ
بھال
میں
شامل
ہیں۔
سکول
نرس
بس
ڈرائیور
کے
لیے
دفتر
برائے
ٹرانسپورٹیشن
سروسز
کو
فوری
حوالے
کے
لیے
ہنگامی
صورتحال
میں
دیکھ
بھال
کا
منصوبہ
فراہم
کریں
گے۔
DMMP
کی
ایک
نقل
لازمی
طور
پر
ہنگامی
صورتحال
والے
کارڈ
کے
ساتھ
نتھی
ہونی
چاہیے
اور
ایک
اضافی
نقل
کیٹیگری
ون
فائل
میں
رکھی
جانی
چاہیے۔
I.
تربیت
نیشنل
ڈائبیٹیز
ایجوکیشن
پروگرام
کی
سفارشات
کی
تعمیل
میں
پرنس
ولیئم
کاؤنٹی
پبلک
سکولز
(PWCS)
تربیت
کے
درج
ذیل
لیول
فراہم
کرے
گا
تاکہ
سکول
سیٹنگ
میں
ذیابیطس
سے
مؤثر
طور
پر
نمٹنے
کو
یقینی
بنایا
جا
سکے۔
لیول
1
-
سکول
کے
تمام
عملے
کو
تربیت
وصول
کرنی
چاہیے
جو
انہیں
ذیابیطس
کی
بنیادی
فہم
دے
گا،
لو
بلڈ
گلوکوز
(ہائیپوگلیسیمیا)
اور
ہائی
بلڈ
گلوکوز
(ہائپرگلیسیمیا)
کے
نشانات
اور
علامات
کی
شناخت
اور
کیسے
ردعمل
کیا
جائے،
اور
ہنگامی
صورتحال
میں
فوری
طور
پر
کس
سے
رابطہ
کیا
جائے۔
لیول 2 - کمرۂ جماعت کے اساتذہ اور سکول کا تمام عملہ جن پر سکول کی پیش کردہ سرگرمیوں کے دوران طلباء کی ذمہ داری ہے، انہیں لازمی لیول 1 کی تربیت لینی چاہیے، اور اپنی انفرادی رول اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور ذیابیطس کی ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے، کے بارے میں جاننے کے لیے اضافی تربیت لینی چاہیے۔
لیول
3
-
نرس
کے
علاوہ،
تین
یا
زائد
سکول
کے
سٹاف
اراکین
کو،
لازمی
طور
پر
سکول
نرس،
ایک
ذیابیطس
کے
ماہر
سند
یافتہ،
یا
دیگر
بااہل
صحت
کی
دیکھ
بھال
فراہم
کرنے
والے
پیشہ
ور
جسے
ذیابیطس
میں
تجربہ
ہے،
سے
ذیابیطس
اور
معمول
اور
ذیابیطس
والے
ہر
طالبعلم/طالبہ
کی
ہنگامی
صورتحال
میں
دیکھ
بھال
سے
متعلق
تربیت
لینی
چاہیے۔
یہ
تربیت
اس
بات
کو
یقینی
بنانے
کے
لیے
مدد
کرے
گی
کہ
ہنگامی
صورتحال
میں
ذیابیطس
والے
تمام
طلباء
کی
مدد،
چھوٹے
یا
کم
تربیت
یافتہ
طلباء
یا
وہ
جنہیں
ذیابیطس
کی
دیکھ
بھال
کے
کاموں
میں
اضافی
جسمانی
یا
ذہنی
معذوری
(جیسے
انسولین
لگانا،
بلڈ
گلوکوز
لیول
چیک
کرنا)
میں
مدد
کی
ضرورت
ہے،
کے
لیے
ہمیشہ
دستیاب
ہوں۔
والد
والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان)
کو
گلوکوز
مانیٹر
کرنے
اور/یا
انسولین
پمپ
کے
استعمال
کا
مظاہرہ
کرنے
پر
خوش
آمدید
کہا
جاتا
ہے۔
PWCS
کے
صرف
وہ
ملازمین/چائلڈ
کیئر
کنٹریکٹر
طلباء
کو
انسولین
اور
گلوکاجن
لگا
سکتے
ہیں
جنہوں
نے
انسولین
اور
گلوکاجن
لگانے
میں
ورجینیا
محکمہ
تعلیم
کی
پبلک
سکول
ملازمین
کی
مینول
برائے
ٹریننگ
کی
مطابقت
میں
انسولین
اور
گلوکاجن
ٹریننگ
کورس
کے
چار
گھنٹے
مکمل
کیے
ہیں۔
یہ
چار
گھنٹے
کی
تربیت
PWCS
کے
رجسٹر
شدہ
نرس،
لائسنس
یافتہ
ڈاکٹر،
یا
سند
یافتہ
ذیابیطس
کے
ماہرین
تعلیم
کو
دینی
چاہیے۔
چار
گھنٹے
کی
تربیت
کو
ہر
تین
سال
بعد
دہرایا
جانا
چاہیے۔
سکول
نرس
رسمی
تربیت
کے
سالوں
کے
درمیان
دو
سالوں
میں
ہر
سال
سالانہ
ایک
گھنٹے
کی
ریفریشر
کلاس
فراہم
کرے
گی۔
رجسٹر
شدہ
نرس،
نرس
پریکٹیشنر،
ڈاکٹر
یا
ڈاکٹر
کے
اسسٹنٹ
کی
موجودگی
میں،
کوئی
ملازم
جو
رجسٹر
شدہ
نرس،
نرس
پریکٹیشنر،
ڈاکٹر
یا
ڈاکٹر
کا
اسسٹنٹ
نہیں
ہے،
انسولین
یا
گلوکاجن
نہیں
لگائے
گا/گی۔
II
خود
رکھنا
اور
اپنا
خیال
خود
رکھنا
ورجینیا
کوڈ
§
22.1-274.01:1
طلباء
کو
اجازت
دیتا
ہے
کہ
ذیابیطس
والے
طلباء
والدین/سرپرست
کی
پیشگی
اجازت
کے
ساتھ،
اور
نسخہ
ساز
کی
منظوری
کے
بعد،
اپنے
معمول
کا
خیال
رکھنے
کے
لیے
مناسب
مقدار
میں
ضروری
سازوسامان
رکھ
سکتے
اور
استعمال
کر
سکتے
ہیں،
اور
اس
کے
ساتھ
ساتھ
سکول
بس،
سکول
املاک،
یا
سکول
کی
پیش
کردہ
سرگرمیوں
میں
اپنے
خود
کے
ٹیسٹ
اور
علاج
کے
لیے
بوقت
ضرورت
ہائیپوتھلمیا
یا
ہائپرگلیسمیا
کا
ہنگامی
علاج
کر
سکتے
ہیں۔
PWCS
تقاضا
کرتا
ہے
کہ
صحت
کی
دیکھ
بھال
فراہم
کرنے
والا/والی
DMMP
مکمل
کرے
جو
طالبعلم/طالبہ
کی
آزادی
کے
لیول
کا
ظاہر
کرے۔
اگر
انتظامیہ
یا
سکول
نرس
کو
پتہ
چلے
کہ
بچہ/بچی
ذمہ
داری
سے
خود
سے
اپنا
علاج
نہیں
کر
پا
رہا/رہی
یا
خود
رکھنے
کے
اختیار
کا
غلط
استعمال
کر
رہا/رہی
ہے
تو
خود
علاج
کرنے
اور
خود
لوازمات
رکھنے
کی
اجازت
کو
ختم
کیا
جا
سکتا
ہے۔
III
لوازمات
DMMP
پر
درج
لوازمات
کو
سکول
لانا
چاہیے۔
یہ
والد
والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان)
کی
ذمہ
داری
ہے
کہ
وہ
تمام
لوازمات
فراہم
کریں۔
تمام
لوازمات
کو
PWCS
کے
رہنما
اصولوں
کے
تحت
رکھا
جائے
گا۔
IV
دستاویزی
ثبوت
PWCS
ملازمین/چائلڈ
کیئر
کنٹریکٹر
سے
تقاضا
کیا
جاتا
ہے
کہ
وہ
ذیابیطس
والے
طالبعلم/طالبہ
کو
فراہم
کی
گئی
طبی
دیکھ
بھال
کو
درج
کریں۔
معلومات
کو
طالبعلم/طالبہ
کے
انفرادی
ذیابیطس
کے
علاج
کے
لاگ
اور/یا
طالبعلم/طالبہ
کے
الیکٹرانک
ریکارڈ
میں
درج
کیا
جائے
گا۔
ایسوسی
ایٹ
سپرنٹنڈنٹ
برائے
اسٹوڈنٹ
لرننگ
اینڈ
اکاؤنٹبلٹی
(یا
نامزد
شخص)
اس
ضابطے
کے
نفاذ
اور
نگرانی
کے
لئے
ذمہ
دار
ہے۔
ایسوسی
ایٹ
سپرنٹنڈنٹ
برائے
اسٹوڈنٹ
لرننگ
اینڈ
اکاؤنٹبلٹی
(یا
نامزد)
2020
میں
اس
پالیسی
کا
جائزہ
لینے
کے
لئے
ذمہ
دار
ہے۔
منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں
منسلکہ II کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں
منسلکہ III کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں