کتاب
پالیسیاں اور ضوابط


سیکشن
6000 - تدریس


عنوان
ضابطہ - سمر سکول ملازمت: مرکزی اور سائٹ کی بنیاد پر پروگرام


کوڈ
689-1


حیثیت
فعال


اختیار کردہ
19 دسمبر، 2018


تدریس
ضابطہ 1-689


سمر سکول ملازمت: مرکزی اور سائٹ پر موجود پروگرام


مرکزی سمر سکول پروگرام - تدریس
I. سمر سکول کی تاریخیں اور عارضی پیشکشوں کے اعلانات ہر عمارت میں 1 مارچ تک، یا سمر سکول پروگرام کے لیے سکول بورڈ کی منظوری پر شائع کیے جائیں گے۔ تمام پیشکشوں کا انحصار بجٹ کی منظوری پر ہے۔
II. تدریسی افرد جو اس وقت پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کے موجودہ ملازمین ہیں، جو کارکردگی کے معیارات پر پورا اترتے ہیں یا اس سے بہتر ہیں، اور آنے والے تعلیمی سال کے لیے معاہدہ میں ہیں، سمر سکول کی ملازمتون کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ مرکزی پروگرام سٹاف سمر سکول کی ملازمت کے لیے ہیومن ریسورسز کے محکمے کو درخواست دے سکتے ہیں۔
III. جو درخواست گزاراس تعلیمی سال کے دوران وہ مضمون پڑھا رہے ہیں ان کو سمر سکول اسائنمنٹ میں پہلی ترجیح دی جائے گی، قطع نظر اس کے کہ پچھلے سمر سیشنوں میں ان کا تجریہ کیا تھا۔
IV. سمر سکول کی اسامیاں بھرنے کے لیے درج ذیل معیار کو مدنظر رکھا جائے گا:
A. مناسب سرٹیفیکیشن اور پڑھانے کا تجربہ؛
B. کام کی کارکردگی؛
C. سمر سکول پروگرام کی ضروریات؛ اور
D. سمر سکول کی سابقہ ملازمت
V. سمر سکول پڑھانے کے لیے منتخب اساتذہ کو ان کے اپنے تصدیق شدہ مضمون (مضامین) میں پڑھانے کے لیے کہا جائے گ، ماسوائے اس کے کہ درخواست میں کوئی تصدیق شدہ شرط نہ ہو۔
VI. سمر سکول اساتذہ کی تنخواہیں موجود منظور شدہ بجٹ کے ریٹ پر منحصر ہو گی جیسا کہ بجٹ مینول میں بیان کیا گیا ہے۔
VII. سمر سکول کی تمام تقریوں کا انحصار طلباء کے کافی درخلوں، پروگرام کی ضروریات، اور سکول بورڈ کی سمر سکول بجٹ کی منظوری پر ہے۔


سمر سکول پرنسپل اور اسسٹنٹ پرنسپل صاحبان کی تقریریاں


I. سمر سکول پرنسپل اور اسسٹنٹ پرنسپل کی تقریریوں کی اشاعت آنے والے سمر سکول پروگرام سے قبل تعلیمی سال میں 1 نومبر تک ہر عمارت میں شائع کی جائے گی۔ یہ اشتہار پوزیشن (پوزیشنوں) کے فرائص، ذمہ داریاں، اور اہلیت بیان کرے گا۔
II. موجودہ اسسٹنٹ پرنسپل صاحبان اور اہل ملازمین جنہوں نے ڈیژن سپرینٹنڈنٹ کے (سپرینٹینڈنٹ) کی سکرینگ پینل برائے منتظم انٹرن، اسسٹنٹ پرنسپل، پرنسپل کے کامیابی سے پاس کر لیا ہے، وہ سمر سکول پرنسپل اور/یا اسسٹنٹ پرنسپل کی پوزیشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید برآں، امیدوار کو کارکردگی کے معیار کے مطابق یا اس سے آگے ہونا چاہیے۔
III. ڈائریکٹر برائے آفس آف سٹوڈنٹ منیجمنٹ و آلٹرنیٹیو پروگرامز (OSMAP) ہیومن ریسورسز کے لیے ایسوسی ایٹ سپرینٹنڈنٹ کو سمر سکول پرنسپل اور اسسٹنٹ پرنسپل کی تقریریوں کی سفارش کریں گے جو ان کا جائزہ لیں گے اور ان تجاویز کو سپرینٹینڈنٹ کو بھیجیں گے۔ سپرینٹینڈنٹ مقررہ وقت کے اندر سکول بورڈ کو ان تقریوں سے مطلع کریں گے۔
IV. سمر سکول پرنسپل کی تنخواہیں درج ذیل پر مبنی ہوں گی:
A. سمر سکول پرنسپل ملازمین جو سینٹرل سمر سکول پرنسپل پوزیشن کے طور پر مقرر ہوں گے انہیں سمر سکول کی موجودہ منظور شدہ تدریسی تنخواہ کے مساوی پہلے سے طے شدہ اضافی تنخواہ کے برابر ہو گی۔ یہ اضافہ فی گھنٹے کے برابر ہوگا۔
B. سمر سکول پرنسپل ملازمین جو سینٹرل سمر سکول پرنسپل پوزیشن کے طور پر مقرر ہوں گے انہیں سمر سکول کی موجودہ منظور شدہ تدریسی تنخواہ کے مساوی تنخواہ دی جائے گی۔تنخواہ معاہدہ کے گھنٹوں تک محدود ہو گی۔

V. سمر سکول پروگرام کے اختتام پر سمر سکول پرنسپل کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ جائزے کی ایک نقل ہیومن ریسورسز کے محکمے کو بھیجی جائے گی جسے ملازم کی ذاتی فائل میں رکھا جائے گا۔
A. سمر سکول پروگرام کی اختصار کی وجہ سے، اگر ایک ملازم پروگرام کے اختتام پر کسی زمرے میں معیاری درجہ بندی تک نہیں پہنچے گا، اسے صلاح دی جائے گی او مستقبل کے کسی سمر سکول پرنسپل اور اسسٹنٹ پرنسپل کی پوزیشن کے لیے درخواست دینے کا اہل نہیں ہو گا۔
B. OSMAP کا ڈائریکٹر سمر سکول کے پرنسپل کی جانچ کا ذمہ دار ہو گا۔ سمر سکول پرنسپل، سمر سکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کی جانچ کا ذمہ دار ہو گا۔ OSMAP کا ڈائریکٹر سمر سکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کی جانچ کا جائزہ لے گا۔
C. یہ جانچ ملازم کی ذاتی فائل میں رکھی جائیں گی۔

کلاسیفائیڈ سمر سکول ملازمین: ٹیچر اسسٹنٹ

1. سمر سکول کی تاریخوں کے اعلانات اور عارضی پیشکشوں کے اعلانات بجٹ منظوری کے بعد ہر عمارت میں شائع کیے جائیں گے۔ سمر سکول اعلانات کے شائع ہونے کے بعد ہر سکول میں ملازمت کے درخواست فارم دستیاب ہوں گے۔
2. کلاسیفائیڈ ملازمین جو اس وقت پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کے تحت ملازم ہیں اور معیارات تعلیم پر پورا اترتے ہیں یا اس سے بہتر ہیں، سمر سکول پوزیشنوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
3. سمر سکول ملازمت کی درخواستیں ہیومن ریسورسز کے ڈیپاٹمنٹ کو جمع کرائیں۔
4. سمر سکول پوزیشنیں مکمل کرنے کے لیے درج ذیل معیار زیر غور ہوں گی:
A. سمر سکول پروگرام کی ضرورت؛
B. موجودہ اسامیاں بھرنے کے لیے درخواست کی اہلیت؛
C. مناسب تجربہ؛
D. کام کی کارکردگی؛
E. سمر سکول ملازمت کا پچھلا تجربہ۔
5. درخواست کی تمام شرائط، ریفرینس، وغیرہ، ملازمت سے قبل مکمل کرنی چاہیے۔
6. سمر سکول کے کلاسیفائیڈ ملازمین کی تنخواہوں کا انحصار منظور شدہ بجٹ کے ملازم کے تنخواہ ریٹ کی بنیاد پر ہو گا جیسا کہ بجٹ میں بیان کیا گیا ہے۔
7. سمر سکول تقریوں کا انحصار طلباء کے کافی تعداد میں داخلہ، پروگرام کی ضروریات، اور سمر سکول بجٹ کے منظور شدہ سکول بورڈ پر منحصر ہے۔


سائٹ پر موجود سمر سکول پروگرام
سائٹ پر موجود سمر سکول پروگراموں کے کاموں سے متعلق درج ذیل رہنما اصولوں پر عمل کیا جاتا ہے:

1) سکول پرنسپلوں کو سائٹ پر موجود سمر سکول میں کام کرنے کے ارادے کے فارم (منسلکہ) کی درخواست 31 جنوری تک OSMAP کے ڈائریکٹر کو جمع کرائيں۔ OSMAP کے ڈائریکٹر ارادے کی نیت کے فارم کو حتمی منظوری کے لیے متعلقہ سپرینٹنڈنٹ کو بھجوائیں گے۔
2) اگر سکول پرنسپل تعین کرتے ہیں کہ سائٹ پر ہونے والے سمر سکول پروگرام کو کسی دوسرے مقام پر منعقد کرنے کی ضرورت ہے تو سکول پرنسپل کو لازمی طور پر درخواست منظوری کے لیے متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرینٹنڈنٹ اور OSPMAP کے ڈائریکٹر کو بھجوائیں۔
3) سائٹ پر ہونے والے سمر سکول پروگرام کے سکول پرنسپل درج ذیل کے ذمہ دار ہیں:
A. نصاب؛
B. گریڈنگ؛
C. مواد اور وسائل؛ اور
D. ٹرانسپورٹیشن

4) سائٹ پر ہونے والے سمر سکول پروگرامز کے سکول پرنسپل صاحبان اپنے پروگراموں کے لیے سائٹ کے سمر سکول پرنسپل صاحبان کو چن سکتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ منتخب ہونے والے افراد انتظامیہ اور نگرانی میں تصدیق شدہ ہوں، پری کنڈرگارٹن تا گریڈ 12 ۔ اگر منتخب شدہ فرد انتظامیہ اور نگرانی میں تصدیق شدہ نہیں ہے، پری کنڈرگارٹن تا گریڈ 12، تو ریکارڈ کے سکول پرنسپل کو ہر وقت سائٹ پر موجود ہونا ضروری ہے۔
5) سکول پرنسپل سائٹ کے سمر سکول پرنسپل صاحبان اور اسسٹنٹ پرنسپل کی سفارشات کو منظوری کے لیے OSMAP کے ڈائریکٹر کو بھیجیں گے۔ OSMAP کا ڈائریکٹر سکول پرنسپل کی سفارشات کو متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرینٹنڈنٹ کو بھجوائیں گے۔ ڈائریکٹر برائے OSMAP متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرینٹینڈنٹ کی منظوری وصول ہونے کے بعد، OSMAP کا ڈائریکٹر سائٹ کے سمر سکول پرنسپل اور اسسٹنٹ پرنسپل کی تقرری کی سفارش کو ہیومن ریسورسز کے ایسوسی ایٹ سپرینٹینڈنٹ کو بھیجے گا جو اسے سپرینٹینڈنٹ کو سفارشات کو بھیجے گا۔ سپرینٹنڈنٹ مقررہ وقت کے اندر اندر مقرریوں کو سکول بورڈ کو مطلع کرے گا۔
6) سائٹ والے سمر سکول سٹاف تدریسی اور کلاسیفائیڈ افراد کے لیے سینٹر کی بنیاد پر موجود ملازمت کی شرائط کو پورا کریں گے۔ سائٹ والے سمر سکول پرنسپل سائٹ والے سٹاف کو دستیاب مقرر کر سکتے ہیں یا دوسرے سکولوں سے منظور شدہ سٹاف کے لیے ہیومن ریسورسز ڈیپاٹمنٹ کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔
7) سائٹ والے سمر سکول پرنسپل سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پرنسپل کی تمام تربیتی سیشن میں حاضر ہوں اور تنظیمی منیحمنٹ اور تدریسی لیڈرشپ فراہم کریں۔
8) سائٹ والے سمر سکول پروگرام میں داخل تمام طلباء کو سٹوڈنٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے رجسٹر کرانا چاہیے۔
9) سکول پرنسپل سائٹ والے سمر سکول پروگرام کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سائٹ والے سمر سکول پرنسپل کی جانچ کے بھی ذمہ دار ہیں۔
10) سائٹ والے سمر سکول پرنسپل مکمل جانچ کو سائٹ والے پروگرام کے ختم ہونے کے 30 دن کے اندر اندر OSMAP کے ڈائریکٹر کو بھجوائیں گے۔

ایسوسی ایٹ سپرینٹینڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ و اکاؤنٹبیلٹی (یا نامزد کردہ) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے ذمہ دار ہیں۔
یہ ضابطہ اور متعلقہ پالیسی کا ضرورت کے مطابق ہر پانچ سال کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔

کراس حوالہ جات
687-1 - ضابطہ - گھر تک محدود تدریس