کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 900 - کمیونٹی تعلقات
عنوان ضابطہ: - سکولوں میں والدین کی شمولیت
کوڈ: 1-951
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 22 جون، 2016
کمیونٹی تعلقات
ضابطہ 1-951
سکولوں میں والدین کی شمولیت
والد یا والدہ-استاد/استانی کی تنظیم
پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز والدین، سرپرستوں اور اساتذہ کو ہر سکول میں ایک منظور شدہ تنظیم بنانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ سکول اور کمیونٹی کے درمیان خاص تعلقات کو فروغ دیا جائے اور والدین اور اساتذہ کے درمیان رابطے کو بڑھایا جائے۔ طلباء ایسی تنظیموں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

والد یا والدہ-استاد/استانی کی تنظیم میں فعال شرکت بشمول اجلاس اور سرگرمیوں میں حاضری، اساتذہ اور سکول کے عملے کے دیگر اراکین کی پیشہ ورانہ ذمہ داری سمجھی جائے گی۔ پرنسپل کے پاس اختیار ہے کہ وہ منتخب سرگرمیوں میں اساتذہ کی حاضری کو لازمی بنائیں۔

منظور شدہ والد والدہ-استاد/استانی تنظیم ضابطہ 1-925، "بیرونی ذریعے سے سکولوں میں مواد کی تقسیم" کے تحت سکول میں مواد تقسیم کر سکتے ہیں، پالیسی 930، "سکول کی جگہوں کا کمیونٹی کے لیے استعمال" کے تحت سکولوں کو اجلاس کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اور ضابطہ 2-951، "بوسٹر کلب اور دیگر والد والدہ کی تنطیمیں" کے معیار کے تحت، PWCS سے متعلقہ محدود کمرشل اشتہار بازی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی سروسز کا ایسوسی ایٹ سپرنٹینڈنٹ (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کی نگرانی اور نفاذ کا ذمہ دار ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے کمیونیکیشن و ٹیکنالوجی سروسز (یا نامزد کردہ) 2019 میں اس ضابطہ پر نظر ثانی کے ذمہ دار ہیں۔