کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ -طرز عمل
کوڈ: 1-730
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 14 نومبر، 2018
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 14 اکتوبر، 2020

طلباء

ضابطہ 1-730

طرز عمل

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) تمام طلباء کی انکی صلاحیتوں، دلچسپیوں، اقدار، اور اہداف کے ساتھ تعلیمی مناسبت میں ان کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ صحت، تحفظ اور انفرادی طلباء کے حقوق ﻣﻳں ﻧﺳﻝ، ﺭﻧﮓ، ﻣﺫﮨﺏ، ﻗﻭﻣیت، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، حمل، پچے کی پیدائش ﻳﺎ ﻣﺗﻌلقہ ﻁﺑﯽ ﮐﻳﻔﻳﺎﺕ، بشمول ﺍﺯﺩﻭﺍﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، والد یا والدہ کی ﺳﺎﺑقہ ﻓﻭﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، جینیاتی معلومات , ﻣﻌﺫﻭﺭی ﻳﺎ کسی اور ﺑﻧﻳﺎﺩ ﭘﺭ ﺍﻣﺗﻳﺎﺯی ﺳﻠﻭک نہیں کرتا جو قانونی طور پر منع ہے۔

Virginia Code § 22.1-78 کے مطابق، "سکول بورڈ ایسے قوانین اور ضوابط اپنا سکتا ہے ۔ ۔ بشمول طلباء کے مناسب نظم و ضبط کے مگر اس تک محدود نہیں، بشمول ان کے سکول جانے اور واپس آنے سے متعلق"۔

اس کتابچے میں بیان کی گئی پالیسیوں اور ضوابط کے علاوہ، سکول بورڈ نے ورجینیا کے معیاری پیمانوں کی مطابقت میں PWCS کے لیے"ضابطہ اخلاق" تشکیل دیا ہے جو تقاضا کرتا ہے کہ "طالبعلم/طالبہ کا طرزعمل اور حاضری کے معیار اور طریقوں کا اطلاق اس طرح ڈیزائن کیا جائے جو عوامی تعلیم ایسے ماحول میں فراہم کی جائے جو مداخلت اور افراد یا املاک کو دھمکی سے پاک ہو اور انفرادی حقوق کا حامی ہو۔" ڈویژن سپرنٹنڈنٹ کے توسط سے کام کرتے ہوئے سکول بورڈ، سکول کے تمام عملے کو ذمہ دار بناتا ہے کہ وہ طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کی نگرانی کریں جب طلباء قانونی طور پر سکول ڈویژن کی نگرانی میں آ جاتے ہیں۔ سکول بورڈ تمام طلباء پر سکول بورڈ کی پالیسیوں و قواعد و ضوابط اور PWCS کے "ضابطہ اخلاق"، اور اسکے ضمیموں میں تشریح کردہ موزوں طرزعمل پر عمل پیرا ہونے کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

"ضابطۂ اخلاق" اور/یا پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پالیسیوں اور اصولوں کی خلاف ورزیوں کی سزا کا دائرہ کونسلنگ سے مشاورت پر ہے، جس کا انحصار ہر طالبعلم/طالبہ کی خلاف ورزیوں کی نوعیت اور اسکے خصوصی حالات پر ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے ٹیچنگ اینڈ لرننگ (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔