کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - سکول بورڈ کو طویل المدت معطلی اور اخراج کی اپیلیں
کوڈ: 6-745
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 26 اپریل، 2017
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 27 جون، 2023
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 4 مارچ، 2020؛ 19 نومبر، 2021
طلباء
ضابطہ 6-745
سکول بورڈ کو طویل المدت معطلی اور اخراج کی اپیلیں
- طویل المدت معطلی کی اپیلیں
- والد یا والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) یا طالبعلم/طالبہ سٹوڈنٹ میجنمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD) کے سماعتی افسر کا طالبعلم/طالبہ کو 10 دن سے زائد معطل کرنے، اور/یا طالبعلم/طالبہ کو متبادل تعلیمی داخلہ کے لیے تفویض کرنے کے فیصلے کے خلاف سکول بورڈ کی تین رکنی نظم و ضبط کی کمیٹی کو اپیل کر سکتے ہیں۔ کسی دوسرے داخلے سے متعلق کے SMAPD کے فیصلے یا طالبعلم/طالبہ کو مہیا کی جانے والی تعلیمی خدمات جو طالبعلم/طالبہ کو اس کی معطلی کے دوران دی گئی ہیں، حتمی ہیں اور ان کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔ SMAPD کے فیصلے کے خلاف سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی (SBDC) کو کی جانے والی اپیل کو SMAPD کے فیصلے کے خط کی تاریخ کے چار کاروباری دنوں کے اندر اندر مل جانی چاہیئے۔ SBDC کو SMAPD کے سماعتی افسر کے فیصلے کی تحریری اپیل کا جائزہ بند سیشن میں لے گا اور اپیل کی درخواست جمع کروانے کے 30 تقویمی دونوں کے اندر اندر اپیل کا فیصلہ کرے گا۔ سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے بند اجلاس کے دوران سکول سٹاف، SMAPD سٹاف، سٹوڈنٹ، والد یا والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) یا سٹوڈنٹ یا والد یا والدہ (والدین) کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہو گا۔ SBDC صرف SMAPD سماعت کے دوران پیش کیے گئے ثبوتوں پر غور کرے گا ماسوائے اپیل کے خط کے جو SBDC کو بھی مہیا کیا گیا۔ تین کاروباری دنوں کے اندر، SMAPD سماعتی افسر تادیبی فیصلے کی حمایت کرنے اور اپیل میں اٹھائے گئے کسی بھی نئے مسائل یا حقائق کو حل کرنے کے لیے ایک خط جمع کرا سکتا ہے یا دکھا سکتا ہے، جس کی ایک کاپی والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان)/ طالبعلم/طالبہ کو فراہم کی جائے گی۔ والد یا والدہ/والدین/سرپرست/طالبعلم کو دو کاروباری دنوں کے اندر اندر SMAPD سماعتی افسر کے خط یا پیشکش کرنے میں تردید کا بیان داخل کرنے کی اجازت ہو گی۔ SBDC کے پاس اختیار ہے کہ وہ طریقے کے مسائل صرف اور/یا متبادل داخلے کی دستیابی یا موجودگی یا تعلیمی خدمات سے متعلق SMAPD سٹاف سے مزید معلومات کی درخواست کر سکتا ہے۔ SBDC کسی دوسری دستاویز یا ثبوت پر غور نہیں کرے گا۔ اگر SBDC معذور طالبعلم/طالبہ کی طویل المدت معطلی برقرار رکھتا ہے تو ایک انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کی ٹیم مناسب تعلیمی خدمات کے تسلسل کا تعین کرنے کیلیئے ملاقات کرے گی۔
- اپیل پر، SBDC انکار کو برقرار رکھ سکتا ہے یا SMAPD سماعتی افسر کے فیصلے میں ترمیم کر سکتا ہے یا دیگر تادیبی کارروائی بشمول اخراج کا تعین کر سکتا ہے۔ SBDC کا فیصلہ حتمی ہو گا ماسوائے کہ فیصلے پر اتفاق رائے نہ ہو، جس صورت میں طالبعلم/طالبہ کمیٹی کے فیصلے کے پانچ کاروباری دنوں کے اندر اندر، SMAPD کو تحریری طور پر مطلع کر سکتے ہیں کہ وہ SBDC کے فیصلے کے خلاف مکمل سکول بورڈ میں اپیل کر سکتے ہیں، جو مکمل طور پر انتظامی ریکارڈ کی بنیاد پر اپیل کا جائزہ لے گی جو SBDC کو پیش کیا جائے گا اور اپیل کی وصولی کے 30 تقویمی دنوں کے اندر اندر فیصلہ دے گی۔
- ایسی صورت میں کہ SBDC تعین کرتی ہے کہ اخراج کا فیصلہ درست ہے، طالبعلم/طالبہ SMAPD کے ذریعے سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے سامنے اپیل کرنے کا حق رکھتا ہے جیسا کہ اس ضابطے میں اخراج کے طریقہ کار کے مطابق بیان کیا گیا ہے۔ اس صورت میں کہ طالبعلم/طالبہ سماعت کی درخواست نہ کرے یا درخواست کرنے کے بعد سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہو تو سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی تحریری ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گی۔
- اخراج کی اپیلیں
اگر SMAPD طالبعلم/طالبہ کو اخراج کیلیئے کہتا ہے تو والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) اور طالبعلم/طالبہ SMAPD سماعتی افسر والے افسر کی تادیبی سفارش کے خلاف SBDC میں اپیل کر سکتے ہیں۔ SMAPD کا کوئی فیصلہ کہ سٹوڈنٹ کو دوبارہ داخلے پر متبادل تعلیمی پروگرام میں رکھا جائے، کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔ تاہم، SMAPD کا کوئی دوسرا فیصلہ حتمی ہو گا اور اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔ SBDC کے سامنے سماعت کے لیے تحریری درخواست SMAPD کو فیصلہ خط کی تاریخ کے چار کاروباری دنوں کے اندر موصول ہونی چاہیے۔- SBDC سے پہلے اخراج کی اپیل کی سماعتوں کو کنٹرول کرنے والے تفصیلی طریقہ کار ضابطہ 4-745 "طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی اپیل کی سماعت سے متعلق سکول بورڈ کی انضباطی کمیٹی کا طریقۂ کار" میں موجود ہیں۔
- SMAPD طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو مطلع کرے گا کہ اگر وہ SBDC کے سامنے سماعت کیلیئے پیش ہونے میں ناکام رہے یا اپیل سے دستبردار ہو گئے تو اپیل ختم سمجھی جائے گی اور SMAPD ہیرنگ افسر کی سفارشات SBDC کے سامنے پیش کی جائیں گی یا سکول بورڈ بند سیشن میں منظوری یا نامنظوری کیلیئے فیصلہ دے گا۔
- جتنا جلدی ممکن ہو گا طالبعلم/طالبہ اور/یا والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو SBDC یا سکول بورڈ کے فیصلے سے تحریری طور پر مطلع کیا جائے گا۔
- SBDC کے غیر متفق فیصلے کے خلاف اپیل کیلیئے، طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو کمیٹی کے فیصلے کے سات تقویمی دنوں کے اندر اندر SMAPD کو تحریری درخواست جمع کروانی چاہیے۔ سکول بورڈ، بند کمرہ اجلاس میں، SBDC کے سامنے پیش کیے گئے اصل کاروائی اور کمیٹی کی سماعت کے تعارفی مواد کے ریکارڈ کا جائزہ لے گا اور کھلے اجلاس میں اپیل کی درخواست فائل ہونے کے 30 دن کے اندر اندر فیصلے پر پہنچنے کے لیے ووٹ کرے گا۔ سکول بورڈ کسی SBDC کے سماعتی افسر کی فیصلہ کو مان سکتی، انکار کر سکتی یا تبدیل کر سکتی ہے اور کوئی دوسرا تادیبی عمل کا تعین کر سکتی یا اخراج کی مختلف شرط لگا سکتی یا اگر مناسب ہو تو گریڈ میں تعیناتی اور/یا دوبارہ داخلے کی مختلف یا اضافی شرائط عائد کر سکتی ہے۔ طالبعلم/طالبہ اور والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کو مقامی سکول اور SMAPD سمیت سکول بورڈ کے فیصلے سے تحریری طور پر مطلع کیا جائے گا۔ سکول بورڈ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
- ان اخراج کے لیے سفارشات جن کی اپیل نہیں کی گئی
اخراج کے لیے SMAPD کی تمام سفارشات جن کی اپیل نہیں کی گئی، انہیں SBDC یا سکول بورڈ کے سامنے تصدیق یا نامنظوری کے لیے بند سیشن کے رضامندی ایجنڈا میں پیش کیا جائے گا۔ جب SBDC یا سکول بورڈ کے بند اجلاس کے دوران اس قسم کی سفارشات پر بحث ہو گی تو سکول سٹاف، SMAPD سٹاف، طالبعلم/طالبہ، والد یا والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرستان) یا طالبعلم/طالبہ یا والد یا والدہ (والدین)/ سرپرست (سرپرستان) کا کوئی نمائندہ) موجود نہیں ہو گا۔ تاہم، سکول بورڈ کے پاس اختیار ہے کہ وہ ضابطے کے مسائل اور/یا متبادل داخلے کی دستیابی یا موجودگی یا تعلیمی خدمات سے متعلق SMAPD سٹاف سے مزید معلومات کی درخواست کر سکتا ہے۔ سکول بورڈ کے ممبران جو رضامندی کے ایجنڈا سے اخراج کی ان سفارشات کو ہٹانے کی درخواست کرنا چاہتے ہیں انہیں سٹوڈنٹ منیجمنٹ اینڈ آلٹرنیٹو پروگرامز کے ڈائریکٹر سے SBDC یا سکول بورڈ کے طے شدہ اجلاس شروع ہونے سے کم از کم ایک ہفتہ پہلے رابطہ کرنا چاہیئے۔ - سکول بورڈ اراکین اور/یا ڈویژن سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ
تادیبی کاروائی کے وفاقی اور ریاستی قانون اور اصول جو طالبعلم/طالبہ کے نظم و ضبط کی اپیلوں کے طریقے کی نگرانی کرتے ہیں، سکول بورڈ اراکین کو شرکاء (یا گواہان) سے رابطے سے منع کرتے ہیں جو ایسی اپیلوں (براہ راست یا تیسرے فریق کی حیثیت) سے ملوث ہوں ماسوائے جو اپیل کا طریقۂ کار میں فراہم کیے گئے ہیں۔ لہذا، طلباء/والدین/سرپرست یا ان کے نمائندے کسی زیرالتوا تادیبی کاروائی اور/یا اپیل کے سلسلے میں سکول بورڈ اراکین سے رابطہ یا بات چیت نہیں کریں گے۔ سکول بورڈ کے وہ اراکین جو بند کمرہ اجلاس سے باہر شرکاء سے رابطہ کرتے ہیں انہیں ایسی اپیل میں شرکت کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور کسی طور بھی اپیل میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ اسی طرح طلباء/والدین/سرپرست کسی زیرالتوا نظم و ضبط کے معاملے یا اپیل کے سلسلے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ) سے کوئی رابطہ یا بات چیت نہیں کریں گے، کیونکہ سپرنٹنڈنٹ/ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو نظم و ضبط کے عمل میں مداخلت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
اگر کسی وجہ سے اس ضابطے کا کوئی حصّہ، سیکشن، چھوٹا سیکشن، جملہ، فقرہ یا جملہ غیر قانونی یا غلط تصور کیا جاتا ہے یا قانون کی خلاف ورزی ہے تو یہ اعلان اس ضابطے کے کسی دوسرے حصّے کی توثیق پر اثرانداز نہیں ہو گا، یہ سکول بورڈ کے اس مقصد کا اظہار ہے کہ ہر شعبہ آزاد ہے اور قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ شدت نافذ کی جاتی ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسیس (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔