کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن: 600 - تدریس

عنوان: ضابطہ - اعزازات - آنر رول - گریڈ 6 تا 8

کوڈ: 664-2

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 22 فروری، 2017

تدریس

ضابطہ 2-664

اعزازات
آنر رول - گریڈز 6 تا 8

آنر رول حیثیت کا تعین ہر تعلیمی سال میں چار مرتبہ کیا جائے گا۔ ایک طالبعلم/طالبہ کے نو ہفتوں کے لیٹر گریڈ آنر رول کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

مڈل سکول ک پرنسپل یا ان کے نامزد کردہ ہر نو ہفتوں کے گریڈنگ پریڈ کے لیے آنر رول یا پرنپسل کے آنر رول حاصل کرنے والے طلباء کا تعین کرنے کے لیے ان کو تسلیم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

آنر رول کا معیار

نو ہفتوں کے گریڈنگ پریڈ کے لیے، ایک طالبعلم/طالبہ کو لازمی طور پر "B" یا اسے سے زیادہ کا لیٹر گریڈ حاصل کرنا چاہیے جس میں ایک "C" کا استثنیٰ ہو سکتا ہے۔ ایک طالبعلم/طالبہ کو کم از کم ایک "A" حاصل کرنا چاہیے اگر وہ نو ہفتوں کے گریڈنگ پریڈ کے لیے "C" کا لیٹر گریڈ حاصل کرتا/کرتی ہے اور بصورت دیگر آنر رول کے لیے اہل ہے۔

پرنسپل کے آنر رول کا معیار

طالبعلم/طالبہ کو نو ہفتوں کے گریڈنگ پریڈ کے لیے ہر کورس میں لازمی "A" حاصل کرنا چاہیے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد) 2020 میں اس پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ دار ہے۔