کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - سکول، سکول ﮐاﻧﻔﺭﻧﺱ، اور سکول کی سرگرمیوں تک رسائی
کوڈ: 7-794
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 28 اگست، 2019

طلباء

ضابطہ 7-794

سکول، سکول ﮐاﻧﻔﺭﻧﺱ، اور سکول کی سرگرمیوں تک رسائی
 

  1. تعریفیں

    "سکول سرگرمیوں میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، کھانے کے وقفے، سکول میں خصوصی پروگرام، بیک ٹو سکول نائٹس، سکول کنسرٹ/ڈرامے اور غیر نصابی سرگرمیاں جہاں سکول والدین کی حاضری یا شرکت کی اجازت دیتا ہے یا اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

    "سکول کانفرنسوں" میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، والد یا والدہ-استاد/استانی کی کانفرنسیں اور ملاقاتیں جن کا تعلق نظم و ضبط یا خصوصی تعلیمی خدمات سے ہے۔
     
  2. تعلیمی دن کے دوران بچے سے رابطہ

    پوری کوشش کی جانی چاہیے کہ سکول کے دوران بچے کی تدریس میں دخل نہ ڈالا جائے۔ جب تک کہ بچے سے بات کرنے یا دیکھنے کی ضرورت فوری طور پر نہ ہو، والدین جو اپنے بچے کو تعلیمی دن کے دوران ملنا چاہتے ہیں، انہیں ہدایت کی جانی چاہیے کہ وہ دوپہر کے کھانے کے وقفوں یا تعلیمی دن کی دیگر سرگرمیوں سے فائدہ اٹھائیں جہاں سکول اجازت دیتا ہے یا ان کی حاضری یا شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ تدریسی وقت کے دوران رکاوٹ سے بچا جا سکے۔ نگرانی کے دوروں کی سکول میں یا سکول کی سرگرمیوں کے دوران ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
     
  3. سکول کانفرنس اور سکول سرگرمیوں میں شرکت

    جب تک عدالتی حکم نامہ میں پیرنٹ کی سکول کی سرگرمیوں میں شرکت کی خاص طور پر حدود بندی یا محدود نہیں کیا گیا تو پیرنٹ سکول کی سرگرمیوں میں شرکت کر سکتے ہیں جہاں والدین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے یا اس کی اجازت ہے اگرچہ ان کے پاس تحویل کے حقوق نہیں۔. سکول کسی ایک پیرنٹ کی درخواست پر نہ تو دوسرے پیرنٹ کی سکول سرگرمیوں میں مکمل طور پر پابندی لگائے گا یا محدود کرے گا اور نہ ہی ایک پیرنٹ کی ان سرگرمیوں میں شرکت کی اطلاع دوسرے پیرنٹ کو دے گا۔ پیرنٹ کے ساتھ یا کسی ایسے پروگرام میں جہاں حاضری عام لوگوں کے لیے کھلی ہو، جیسے کہ سکول کے ڈرامے، موسیقی کی پرفارمنس، یا کھیلوں کے پروگراموں کے لیے ایک نان پیرنٹ سکول کی سرگرمیوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

    پیرنٹ میں سے کسی ایک کی طرف سے، کسی بھی تحویلی حیثیت سے قطع نظر، سکول کانفرنس کے لیے درخواست کا احترام کیا جائے گا، جب تک کہ والدین کے حقوق ختم نہ کیے گئے ہوں یا عدالتی حکم پیرنٹ کے بچے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے یا بچے کے بارے میں سکول کی میٹنگوں میں شرکت کرنے کے حق کو ختم نہ کر دے۔ تاہم، اگر دونوں والدین کانفرنس کی درخواست کریں تو پرنسپل (یا نامزد کردہ) ایک ہی کانفرنس کے لئے دونوں والدین کی شرکت ک درخواست کر سکتے ہیں۔

    اگر وفاقی یا ریاستی قانون یا PWCS پالیسی یا ضابطہ پیرنٹ کو دوسرے افراد کو میٹنگ میں شرکت کے لیے مدعو کرنے یا وکیل موجود رکھنے کی اجازت دیتا ہے اور والدین نے درخواست کی ہے کہ نان پیرنٹ موجود ہوں، جیسے کہ IEP میٹنگ میں۔ ایسی میٹنگوں کے لیے جہاں کوئی قانون، پالیسی یا ضابطہ والدین کو مہمان، وکیل، یا اٹارنی موجود رکھنے کی خاص طور پر اجازت نہیں دیتا ہے، والدین اور اسکول کے پرنسپل یا میٹنگ کا انعقاد کرنے والے دوسرے منتظم دونوں کو غیر والدین کی شرکت سے رضامندی دینی چاہیے۔
     
  4. حفاظت اور خلل کی وجہ سے والدین اور غیر والدین کی اسکول، اسکول کی سرگرمیوں، اور/یا طالب علم تک رسائی پر پابندیاں خدشات

    اس ضابطے میں کوئی بھی چیز کسی بھی طرح سے سکول پرنسپل، ذمہ دار سطح کے ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، یا آفس آف رسک مینجمنٹ کے اختیار کو محدود نہیں کرے گی کہ والدین کو سکول کی عمارتوں یا سکول املاک داخل ہونے یا ہنے، یا سکول کی سپانسر شدہ سرگرمیوں میں شرکت کرنے سے روکیں، محل وقوع سے قطع نظر اگر پیرنٹ، سکول ڈویژن انتظامیہ کے فیصلے میں، حفاظت یا خلل کی تشویش لاحق ہوں۔

    کسی بھی پیرنٹ جو ورجینیا جنسی مجرم رجسٹری یا کسی دوسری ریاست میں موازنہ رجسٹری کے ساتھ جنسی مجرم کے طور پر رجسٹرڈ ہے (قطع نظر اس کے کہ متشدد یا غیر متشدد مجرم کے طور پر)، کو مقام سے قطع نظر، سکولوں یا سکول املاک میں جانے یا بچوں سے متعلق سکول کے زیر اہتمام سرگرمی میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔

    ایک پیرنٹ جس پر عدالتی حکم کے ذریعے بچے کے ساتھ غیر نگرانی کے دورے پر پابندی لگائی گئی ہو یا جو عدالتی حکم کا تابع ہو، جس میں روک تھام کا حکم یا حکم امتناعی بھی شامل ہے، جو پیرنٹ کو بچے کے ساتھ رابطے سے منع کرتا ہے، اسے مقام سے قطع نظر سکول جانے یا سکول املاک پر یا سکول کی طرف سے اسپانسر شدہ سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ پیرنٹ کو پرنسپل کی صوابدید پر سکول کے مقام پر بچے سے متعلق میٹنگز میں شرکت کی اجازت دی جا سکتی ہے، لیکن سب سے پہلے اسے براہ راست سکول کے دفتر میں رپورٹ کرنا چاہیے اور اس کے بعد سکول املاک پر رہتے ہوئے ہر وقت سکول کے عملے کے رکن کا ساتھ ہونا چاہیے۔

    والدین کو سکول کی عمارتوں میں یا سکول املاک پر ماضی میں خلل ڈالنے والے طرز عمل کی بنیاد پر یا سکول کے منتظمین کی صوابدید پر، حفاظت یا خلل کے خدشات کو بڑھانے کے لیے دیگر وجوہات کی بنا پر داخل ہونے اور رہنے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔
     
  5. پیرنٹ کے شرکت کے حقوق کی سہولت جب والدین کو سکول، سکول کی سرگرمیوں، اور/یا سٹوڈنٹ تک رسائی سے روکا جاتا ہے

    کسی بھی صورت حال میں جہاں پیرنٹ کو سکول کی عمارتوں یا املاک تک رسائی سے روکا جاتا ہے، سکول کا عملہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پیرنٹ کو سکول کی کانفرنسوں اور بچے کے لیے تعلیمی فیصلہ سازی میں حصہ لینے کا موقع ملے، اور بچے کے سٹوڈنٹ ریکارڈ تک رسائی حاصل ہو جس حد تک سکول بورڈ کی پالیسی اور ضابطے یا قابل اطلاق قانون کے ذریعہ اجازت دی گئی۔ سکول کا عملہ ان پیرنٹ کی سکول کانفرنسوں میں شرکت کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے جنہیں سکول کی عمارتوں اور املاک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے جیسے کہ ٹیلی فون کے ذریعے شرکت کی اجازت، میٹنگ کو سکول والے علاوہ مقام پر منعقد کر کے، یا والدین کو سیکیورٹی ایسکارٹ کے ذریعہ نگرانی فراہم کر کے سکول کی عمارت میں یا سکول املاک میں میٹنگ میں شرکت کے دوران، جیسا کہ سکول کے پرنسپل کے ذریعہ مناسب تعین کیا گیا ہے اور جیسا کہ اوپر سیکشن IV کی اجازت ہے۔
 
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
 
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔