کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 7000 - طلباء

عنوان ضابطہ - والدین کی لاکروں تک رسائی

کوڈ 1-782

حیثیت فعال

اختیار کردہ 26 جون، 2019

طلباء

ضابطہ 1-782

والدین کی لاکروں تک رسائی

I. پس منظر

A. بچوں کی 18 سال کی عمر تک والد یا والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو "بچوں کی تحویل اور کنٹرول" کا حق حاصل ہے۔
18. والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) نگرانی، نظم و ضبط، تحفظ، اور تعلیم فراہم کرتے ہیں۔
B. اسکول بورڈ کا مقصد اسکول کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کرنا اور والد والدہ (والدین)/سرپرست (سرپرستان) سے اشتراک کرنا ہے۔
C. اسکول بورڈ طلبـــا کی تلاشی لینے کا باقاعدہ ضابطہ رکھتا ہے جس میں لاکروں کی تلاشیاں بھی شامل ہیں (ضابطہ 1-737، "تلاشیاں اور ضبطگیاں" ملاحظہ کیجیئے)۔
D. طلباء اسکول لاکر کو منظور شدہ سامان کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور انہیں قانونی طور پر یا اسکول کے ضوابط کے مطابق ممنوع اشیاء چھپانے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔
E. لاکرز اسکول کا اثاثہ سمجھے جاتے ہیں۔ والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو
ان کے بچہ/بچی (بچوں) کے لاکر تک رسائی حاصل ہے۔

II. طالبعلم/طالبہ کے لاکر تک رسائی کا طریقہ کار

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے کسی نابالغ یا غیر آزاد طالبعلم/طالبہ کا کوئی تحویلی والد یا والدہ یا قانونی سرپرست کو مناسب اوقات میں اپنے بچہ/بچی/بچوں کے لاکر اور ان کی موجود اشیاء تک رسائی حاصل ہے۔

A. والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) سکول انتظامیہ کو رسائی کی معقول وجوہات سے مطلع کریں گے۔ والدین یا قانونی سرپرست کے لیے رسائی کی مخصوص وجوہات میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں:

1. گھرانے کے گمشدہ سامان کی تلاش کے لیے؛
2. والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کے نام ارسال کردہ خط و کتابت کی تلاش کے لیے؛ اور
3. بچہ/بچی/بچوں کے تعلیمی مواد/سامان کے حصول کے لیے۔

B. والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو صرف ان کے بچہ/بچی/بچوں کے لاکرز تک رسائی حاصل ہے۔


C. والد یا والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کو مئی ان کے بچہ/بچی/بچوں کے لاکرز تک
رسائی حاصل کر سکتے ہیں جسے سکول انتظامیہ یا نامزد شخص معقول اور مناسب قرار دے۔
D. والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کے ساتھ سکول سٹاف کا کوئی رکن جائے گا۔


E. سکول منتظمین تحویلی والدین یا قانونی سرپرست کے لیے بہترین مناسب وقت کا تعین کریں گے جب کہ وہ اپنے بچہ/بچی/بچوں کے لاکر تک رسائی حاصل کر سکیں۔

F. لاکرز انفرادی طلباء کو دیے جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بانٹے نہیں جاتے۔ طلباء اپنے لاکرز میں موجود سامان کے ذمہ دار ہیں۔ تاہم، اگر لاکرز بانٹے جاتے ہیں اور سکول انتظامیہ کو منضبط شدہ مواد ملتا ہے تو سکول انتظامیہ رہنما اصولوں کے تحت تحقیقات کرے گی۔


G. اگر تلاشی کے دوران ممنوعہ مواد/اشیاء ملیں تو انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔ سکول انتظامیہ "ضابطہ اخلاق" کے تحت نظم و ضبط کا تعین کرے گی۔ ضروری ہوا تو، انتظامیہ دفتر برائے رسک منیجمنٹ اور سیکورٹی سروسز کے ساتھ مل کر تحقیقات کا آغاز کرے گی۔ ممنوعہ مواد یا اشیاء کے تصرف کی صورت میں، ضابطہ 1-738، "ممنوعہ مواد" کا منسلکہ I اور ضابطہ 1-737، "تلاشیاں اور ضبطگیاں" کو دستاویزی حیثیت دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

H. عمارت کے اندر لاکر تک رسائی کے لیے کیے جانے والے انکار کی اپیل ڈویژن سپرنٹنڈنٹ یا ان کے نامزد کردہ سے کی جا سکتی ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹ سروسز (یا نامزد کردہ) اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اس ضابطے کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

حوالہ جات

735-1 - ضابطہ - منضبط مواد

737-1 - ضابطہ - تلاشیاں اور ضبطگیاں