تازہ ترین معلومات: 31 اگست، 2022

2022-23 کے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے طلباء اور عملے کے کووڈ-19 کے پروٹوکول میں ترمیم کی گئی ہے۔ مقامی، ریاستی اور وفاقی سطحوں پر تبدیل ہوتی رہنمائی سے ہم آہنگ، PWCS عالمی وبا سے پہلے کے طریقوں کے قریب واپسی کی طرف گامزن ہو گا۔

PWCS کانٹیکٹ ٹریسنگ ٹریسنگ یعنی بیمار ہونے کی صورت میں دیگر تعلق والے افراد کا پتہ لگانا یا کیس کی تفتیش نہیں کرے گا، اور سماجی دوری کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سکول کے بعد کی سرگرمیوں، یا کلاس رومز یا لنچ رومز میں آنے والے ملاقاتیوں پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔

ڈاکٹر سے کووڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ یا تشخیص کے بعد طلباء اور عملے کو کب تک الگ تھلگ رہنا چاہیے؟

کووڈ-19 تنہائی سے متعلق ہدایات

مدت
سٹوڈنٹ آئکن تنہائی
طلباء
5
دن

6ویں دن سکول واپس لوٹیں - 6 سے 10 دونوں کے لیے ماسک کی شرط کے ساتھ۔
طلباء 6ویں دن یا اس کے بعد کووڈ ٹیسٹ لے سکتے ہیں۔ اگر ٹیسٹ منفی ہے تو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔ سکولوں کو ٹیسٹ کے نتائج کی ضرورت نہیں ہو گی۔

یا

11ویں دن سکول واپس لوٹیں - اگر کوئی طالبعلم 6 سے10 دن ماسک نہیں پہنے گا اور نہ ہی 6 ویں دن یا اس کے بعد کووڈ ٹیسٹ لے گا۔

سٹاف آئکنتنہائی
سٹاف
5
دن

6ویں دن کام پر واپس لوٹیں - 6 سے 10 دونوں کے لیے ماسک کی شرط کے ساتھ۔
عملہ 6ویں دن یا اس کے بعد کووڈ ٹیسٹ لے سکتے ہیں۔ اگر ٹیسٹ منفی ہے تو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

کیا PWCS ہیڈ سٹارٹ پری K کلاس رومز کے لیے ماسک لازمی ہیں؟
وفاقی قوانین کی تعمیل میں، ہیڈ سٹارٹ کلاس رومز میں PWCS طلباء کو ماسک پہننے کی ترغیب دی جائے گی۔ ہیڈ سٹارٹ ملازمین ماسک پہنیں گے۔
کیا طلباء کو واٹر فاؤنٹین تک رسائی حاصل ہو گی؟
جی ہاں۔
تعلیمی سال برائے 23-2022 کے دوران کووڈ کے لیے کون سے نوٹیفیکیشن پروٹوکول لاگو ہوں گے؟
کووڈ-19 کے مثبت نتائج والے عملے اور طلباء کے لیے ابھی بھی نگرانی کے فارم درکار ہوں گے۔ PWCS کانٹیکٹ ٹریسنگ [بیمار ہونے کی صورت میں دیگر تعلق والے افراد کا پتہ لگانا] یا کیس کی تفیش نہیں کرے گا۔ PWCS ان عمارتوں میں بیمار ہونے والوں پر نظر رکھنا جاری رکھے گا جن کے لیے پرنس ولیئم ہیلتھ ڈسٹرکٹ کی مداخلت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اگر ہیلتھ ڈسٹرکٹ کی طرف سے ہدایت کی گئی تو اس مداخلت میں سکول کمیونٹی سے وسیع طور پر رابطہ شامل ہو سکتا ہے۔
PWCS اس وقت monkeypox سے کیسے نمٹ رہا ہے؟
پرنس ولیئم ہیلتھ ڈسٹرکٹ (PWHD)، ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ (VDH( کے حصے کے طور پر، ہماری کمیونٹی، ناردرن ورجینیا، ڈی سی اور میری لینڈ میں monkeypox کے موجودہ کیسز کا جواب دینے کے لیے مقامی صحت عامہ کے دیگر اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ PWCS اس وقت PWHD کی رہنمائی پر عمل کر رہا ہے اور ضرورت کے مطابق مدد کر رہا ہے۔
میں monkeypox کے بارے میں مزید کہاں سے جاں سکتا ہوں؟
مزید معلومات کے لیے بیماریوں کو کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔