تدریس
ضابطہ
662-4B
گریجویشن کی شرائط
ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن 9 ویں گریڈ میں پہلی مرتبہ داخل ہونے والے طالبعلم/طالبہ کے سال کی بنیاد پر گریجویشن کے تقاضے اور ڈپلومہ کے اختیار کو مرتب کرتا ہے۔ سکول بورڈ پالیسی 662، "گریجویشن کی شرائط" کے مطابق، پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) گریجویشن کے لیے طے شدہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے گا۔ وہ طلباء جو اپنے ڈپلومہ کے اختیار کے لیے متعین تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہیں وہ PWCS کے گریجویٹ تصور کیے جائیں گے اور وہ اپنا ڈپلومہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔