کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 700 - طلباء
عنوان ضابطہ - طلباء کی غنڈہ گردی
کوڈ 733-1
سٹیٹس فعال
اختیار کردہ تاریخ 26 جون، 2018
آخری نظرثانی شدہ تاریخ 26 نومبر، 2024
پرانی نظرثانی شدہ تاریخ 27 جون، 2023
طلباء
ضابطہ 733-1
طلباء کی غنڈہ گردی
پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز سکول کا ایسا ماحول دینے کے لئے پرعزم ہے جہاں طلباء کو غنڈہ گردی سے آزادی حاصل ہو۔ سکول انتظامیہ غنڈہ گردی کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کرے گی، اور غنڈہ گردی کی اطلاعات پر بروقت اور فیصلہ کن کاروائی کرے گی۔ اس ضابطے کا مقصد مناسب انسدادی اور اصلاحی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے رہنما اصول فراہم کرنا ہے۔ غنڈہ گردی کے طرزعمل کی شناخت کے سلسلہ میں معاونت منسلکہ I ، "غنڈہ گردی والے طرز عمل" میں فراہم کی گئی ہے: جسمانی یا جذباتی۔"
انتظامیہ اور سکول کے تمام ملازمین اپنے متعین کردہ اختیارات کے اندر رہتے ہوئے اس ضابطے پر مسلسل عمل درآمد، اور ممکنہ حد تک طلباء کی رازداری کے ذمہ دار ہیں۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائےسٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسیس (یا نامزد کردہ) اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اس ضابطے کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔