کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 700 - طلباء
عنوان ضوابط - منضبط مواد
کوڈ 735-1
اختیار کردہ تاریخ 12 جون، 2019
آخری نظرثانی شدہ تاریخ 16 جولائی، 2024
پرانی نظرثانی شدہ تاریخ 18 جولائی، 2023
طلباء
ضابطہ 735-1
منضبط مواد
ممنوعہ مواد کے بارے میں پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے اصول اس ضابطے اور PWCS کے "ضابطہ اخلاق" میں اختصار کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔
سکول املاک یا سکول کی سرگرمیوں میں طلباء، سٹاف اور دیگر افراد کے تحفظ اور بہبود کو یقینی بنانے کیلیئے، اور سکول املاک کی حفاظت کیلیئے، کسی سکول املاک پر، سکول بس سٹاپوں پر، سکول بسوں پر، سکول سے متعلقہ کسی سرگرمی میں قطع نظر اس کے کہ وہ سرگرمی کہاں ہے، سکول جاتے یا واپس آتے یا کسی سکول سے متعلق سرگرمی میں، کچھ مخصوص منضبط مواد ممنوع ہیں۔ جو طلباء منشیات (غیر قانونی نسخہ جات، اور/یا غیر نسخہ جاتی)، شراب، نشہ آور دم کش، اس جیسی لگنے والی، نقلی گولیاں، یپیرافرنیلیا کا تصرف، استعمال، وصولی یا وصول کرنے کی کوشش، خریدنے یا خریداری کرنے کی کوشش، تقسیم یا تقسیم کرنے کی کوشش، سکول املاک یا سکول کی متعلقہ سرگرمیوں میں ممنوع ہے یا جو اس کے اثر کے تحت سکول پہنچے، اسے سکول سے معطل اور/یا خارج کیا جا سکتا ہے۔ سکول املاک سے مراد ہے کوئی اصل املاک جو سکول بورڈ کی ملکیت ہو یا لیز پر ہو یا کوئی گاڑی جو ملکیت، لیز پر ہو یا سکول بورڈ کے ارکان یا ان کی طرف سے چلائی جائے۔ تقسیم میں کسی ممنوعہ مادے یا متعلقہ پیرافنیلیا کی حوالگی، منتقلی، فروخت، تبادلہ، بارٹر، تحفہ، یا اشتراک شامل ہے۔
طلباء کو درج ذیل وجوہات کی بناء پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اگر سکول املاک سے باہرممنوعہ مواد شامل ہے، اگر سکول کے عمل میں مواد کی تقسیم نتیجہ ہے، سکول میں یا سکول کی سرگرمیوں میں جرم کی منصوبہ بندی، اگر طالبعلم/طالبہ سکول کی پیش کردہ سرگرمی کے دوران جرم ہوا، اگر جرم طلباء، سٹاف یا سکول املاک کے تحفظ یا بہبود کے لیے خطرہ ہو، یا اگر جرم کسی دوسری صورت سے سکول سے متعلق ہو۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسیس (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔