آخری نظر شدہ تاریخ: 16 جولائی، 2024
طلباء
ضابطہ 1-745
طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج کی اپیلیں
پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) سے طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج کو طے کرنے والے اصول اور طریقہ کار اس ضابطے میں بیان کیے گئے ہیں اور PWCS کے "ضابطہ اخلاق" میں اختصار کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔
اس ضابطے کے مقصد کے تحت، اصطلاح "تعلیمی دن" سے مراد کوئی ایسا دن ہے جب سکول تدریسی مقاصد کے لئے کھلا ہے اور اصطلاح "کاروباری دن" سے مراد ہے ایسا دن جب PWCS سینٹرل آفس کے سٹوڈنٹ منیجمنٹ اینڈ آلٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD) کھلا ہے۔ اگر یہ ضابطہ تقاضہ کرتا ہے کہ کسی مخصوص دن تک کسی ایجنٹ، ملازم یا سکول ڈویزن کے محکمہ کو تحریری شکل میں کوئی درخواست دی جائے یا کوئی پیپر فائل کیا جائے تو ایسی درخواست یا پیپر کو اس ایجنٹ، ملازم یا محکمہ کے پاس مذکورہ سکول یا کاروباری دن کے 4 بجے سے پہلے ضرور بھیج دیا جائے۔
معذور طلباء کا نظم و ضبط ضابطہ 2-745 "معذور طلباء کا نظم و ضبط" کے تقاضوں پر عمل کرے گا۔ سکول ان طلباء کے لیے SMAPD سماعت سے پہلے ایک مظہر کے تعین کا جائزہ (MDR) کریں گے جو:
MDR کے نتائج کو فوری طور پر SMAPD کو مطلع کیا جانا چاہیے۔ اگر MDR سے یہ پتہ چلے کہ واقعہ سٹوڈنٹ کی معذوری کی وجہ سے ہے تو سٹوڈنٹ کو مزید انضباطی کاروائی کے لئے OSMAP نہیں بھیجا جائے گا۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسیس (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔