طلباء
ضابطہ 6-745
سکول بورڈ کو طویل المدت معطلی اور اخراج کی اپیلیں
اس ضابطے کے مقصد کے تحت، اصطلاح "تعلیمی دن" سے مراد کوئی ایسا دن ہے جب سکول تدریسی مقاصد کیلیئے کھلا ہے اور اصطلاح "کاروباری دن" سے مراد ہے ایسا دن جب پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے مرکزی دفاتر کھلے ہیں۔ اگر یہ ضابطہ تقاضہ کرتا ہے کہ کسی مخصوص دن تک کسی ایجنٹ، ملازم یا سکول ڈویزن کے محکمہ کو تحریری شکل میں کوئی درخواست دی جائے یا کوئی پیپر فائل کیا جائے تو ایسی درخواست یا پیپر کو اس ایجنٹ، ملازم یا محکمہ کے پاس مذکورہ سکول یا کاروباری دن کے 4 بجے سے پہلے ضرور بھیج دیا جائے۔
اگر کسی وجہ سے اس ضابطے کا کوئی حصّہ، سیکشن، چھوٹا سیکشن، جملہ، فقرہ یا جملہ غیر قانونی یا غلط تصور کیا جاتا ہے یا قانون کی خلاف ورزی ہے تو یہ اعلان اس ضابطے کے کسی دوسرے حصّے کی توثیق پر اثرانداز نہیں ہو گا، یہ سکول بورڈ کے اس مقصد کا اظہار ہے کہ ہر شعبہ آزاد ہے اور قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ شدت نافذ کی جاتی ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسیس (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
نظر ثانی کی آخری تاریخ: 16 جولائی، 2024