کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 100 - سکول بورڈ انتظامیہ اور طریقۂ کار
عنوان: پالیسی - سکول بورڈ کی سماعت کا طریقۂ کار
کوڈ: 133
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 21 اکتوبر، 1992
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 7 نومبر، 2018

سکول بورڈ انتظامیہ اور طریقۂ کار

پالیسی: 133

سکول بورڈ کی سماعت کا طریقۂ کار
 

  1. دائرہ کار
     
    1. اس طریقۂ کار پر اس وقت عمل کیا جائے گا جہاں پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کو ریاستی قانون، ریاستی ضوابط، یا پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ پالیسی یا ضوابط کے تحت ایک سماعت رکھنی ہے بشمول ملازم کی شکایات، معطلیاں، برخاستگیاں، اور لائسنس کی منسوخی یا معطلیاں۔ طالبعلم/طالبہ کی نظم و ضبط کی کاروائی اور اخراج/داخلہ کی سماعت پالیسی 745 اور ضابطہ 745-1، "طلباء کا طویل المدت معطلی یا اخراج، دوبارہ داخلہ، اور معطلی/داخلہ" میں قائم کردہ طریقہ کار کی تعمیل میں کی جائیں گی۔ 
       
    2. اس پالیسی میں طے کیے گغے طریقہ کار کی تعمیل میں شرکت میں ناکامی کی صورت سماعت سے انکار کی وجہ بن سکتی ہے۔۔ 
       
  2. سماعت سے قبل طریقۂ کار
     
    1. پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی سماعت کا انتظام سکول بورڈ (کلرک) کا کلرک کرے گا جو ڈویژن کونسل کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ قانون یا سکول بورڈ پالیسی یا ضابطہ کے ذریعے قائم کردہ تاریخوں پرعمل کیا جا سکے۔ کلرک ایسے سماعتوں کے نوٹس جتنی جلدی ممکن ہو گا، سکول بورڈ ارکین کو فراہم کرے گا۔ بورڈ کی اکثریت کی سماعت کے ساتھ اچھے مقصد کے پیش نظر بورڈ چیئرمین تسلسل کی اجازت دے سکتا ہے جسے پالیسی 137، "سکول بورڈ کی رائے شماری" کی تعمیل میں رائے شماری کر کے فراہم کیا جاتا ہے اگر سماعت سکول بورڈ پالیسی یا ضابطہ یا قابل اطلاق قانون کے ساتھ متصادم نہ ہو۔
       
    2. ملازم یا اس کا/کی نمائندہ اور ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (سپرنٹنڈنٹ) یا اس کا/کی نمائندہ، سماعت سے قبل دس تقویمی دنوں کے اندر اندر، سکول بورڈ اور ایک دوسرے کو کسی نمائندوں یا اٹارنیوں کے نام، گواہان کی فہرست اور ہر دستاویز کی نقل، رپورٹ، یا دیگر تحریر جو ہر فریق سماعت میں دکھانے کی نیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی پوزیشن کے کاغذات جو ان کی متعلقہ پوزیشنوں کو ظاہر کرے گی، پیش کریں گے۔ سماعت سے قبل تین دنوں کےاندر اندر، فریقین کو سکول بورڈ اور ایک دوسرے کو کسی اعتراض شدہ دستاویزات کے بارے میں بتانا ہو گا جو وہ سماعت میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سکول بورڈ اپنے فیصلے سے قبل یہ حق رکھتا ہے کہ وہ فریقین سے اضافی معلومات یا ریکارڈ کی درخواست کرے۔
       
    3. ایسی سماعتوں میں اوپر بیان کیے گئے معلومات کے تبادلے کے علاوہ فریقین کے درمیان کوئی "دریافت" نہیں ہو گی۔
       
    4. اس پالیسی کے سیکشن II B کی تعمیل میں ناکامی کی صورت سماعت میں تحریر کی تعارف کے انکار کی وجہ بن سکتی ہے، ماسوائے کہ پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ ایک تحریر منظور کرے جب اسے جلد ختم کرنے میں ناکامی کی اچھی وجہ موجود ہو۔ مزید برآں، پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ بصورت دیگر قابل قبول ریکارڈ قبول کرے گا جو ابھی فراہم نہیں کیا گیا، اگر وہ رﻳﮑﺎﺭڈ مقررہ وقت کے اندر پیش کرنے والے فریق کے پاس دستیاب نہیں تھا، مگر ایسا ریکارڈ دوسرے فریق اور سکول بورڈ کو فوری طور پر مہیا کیا جائے گا جیسے ہی وہ دستیاب ہو گا۔
       
  3. سماعت کا طریقۂ کار
     
    1. طریقۂ کار کے معاملات
       
      1. سماعت کی صدارت پرنس ولیم کاؤنٹی سکول بورڈ کے چیئرمین کریں گے، یا غیر موجودگی میں پرنس ولیم کاؤنٹی سکول بورڈ کے ایسے دوسرے رکن کی جانب سے کی جائے گی جسے پرنس ولیم کاؤنٹی سکول بورڈ نامزد کر سکتا ہے۔
         
      2. چیئرمین یا دیگر سماعت کرنے والا رکن ثبوت، اعتراضات، تسلسل، اور طریقہ کار کے دیگر معاملات جو سکول بورڈ کے اراکین کے سامنے اپیل کے لیے پیش کیے گئے ہیں، کسی رکن کی کسی تجویز کے بارے میں احکامات بنائے گا/گی۔
         
      3. قانونی عدالت میں، کاروائی پر لاگو ثبوت یا طریقۂ کار پر رسمی قواعد کی سختی سے پابندی کی ضرورت نہیں ہو گی۔ تاہم، کسی مسئلہ یا مسائل پر پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کے طے کیے گئے فیصلے پر ثبوت اور دلائل محدود ہوں گے۔ غیر متعلقہ یا بار بار کی گواہی کو حکم سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ اضافی یا خارج شدہ ثبوت یا گواہی کو پیش کرنا لازمی ہو سکتا ہے۔ 
         
      4. سماعت کے ہر مرحلے پر فائل کرنے والے فریق کو پہلے بلایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ کرنے سے متعلق سوالات کہ عدالت میں فائل کرنے والا فریق کون ہے، کا فیصلہ اوپر کے سیکشن III (A) (2) کی مطابقت میں کیا جائے گا۔
         
      5. فریقین ایسی تحریروں، ثبوت کے خلاصے کا تقاضا کر سکتے ہیں اور دیگر معاملات جن پر وہ متفق ہوں۔
         
      6. سماعت رازداری میں ہو گی الا یہ کہ شکایت کنندہ یا ملازم نے عوامی سماعت کی درخواست کی ہو۔  عوامی سماعت کی درخواست سماعت سے کم از کم پانچ (5) کاروباری دن پہلے ڈویژن کونسل کو تحریری نوٹس فراہم کر کے دی جائے گی۔  تاوقتیکہ قانون کی طرف سے ضروری نہ ہو، سکول بورڈ عوامی سماعت کی درخواست مسترد کر سکتا ہے، جس میں بورڈ کا فیصلہ طلباء یا ملازمین کے حقوق رازداری کے خلاف ہو، یا جو بصورت دیگر سکول ڈویژن کے عمل کو بری طرح سے متاثر کر سکتا ہے یا جہاں عوامی سماعت انصاف کے مفاد کے لیے نہ ہو۔
         
      7. سماعت کے آغاز میں ہر فریق ہر نمائندہ/اٹارنی کے ناموں اور ممکنہ گواہان کی فہرست دکھائے گا جس ترتیب سے ان کے نام پکارے جائیں گے۔ اگر بہت ضروری ہو تو سماعت کرنے والے افسر ان گواہان کی ترتیب میں تبدیلی کی درخواست کی اجازت دے سکتا ہے۔   
         
      8. سماعت کی ایک سٹینوگرافک ریکارڈ یا ٹیپ ریکارڈنگ کی جائے گا، ماسوائے کہ دونوں فریقین معاہدہ کے ذریعے نہ کرنے پر آمادہ ہوں۔ فریقین ریکارڈنگ کی لاگت کو آپس میں برابر بانٹیں گے اور تحریری مواد کی درخواست کرنے والا فریق اس کی تیاری کے اخراجات برداشت کرے گا۔ برخاستگی کے علاوہ شکایات سے متعلق سماعتوں میں فریقین کی باہمی رضامندی سے ریکارڈنگ کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔

        تاہم، اگر ایسی کاروائیوں میں اگر ریکارڈنگ کو ختم نہیں کیا جاتا تو فریقین لاگت کو برابر بانٹیں گے۔ اگر ایک فریق تحریری مواد کی درخواست کرتا ہے تو وہ تیاری کے اخراجات اٹھائے گا۔ برخاستگی کے کیسوں میں ریکارڈنگ کو چھ ماہ کے عرصے تک رکھا جائے گا۔ 
         
      9. پریزائیڈنگ افسر کی مرضی پر، اس پالیسی کے سیکشن III (A) (2) میں مہیا کردہ اپیل کے مضمون کے تحت، اضافی ثبوت وصول کرنے کے مقصد سے سماعتی روزانہ کی بنیادوں پر کی جا سکتی ہے۔
         
      10. کسی فریق کے کہنے پر، یا باہمی رضامندی کے بعد بورڈ ممبر کے کہنے پر یا سکول بورڈ کی اکثریتی رائے پر، پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ ان اصولوں کی کسی شرائط کو تبدیل کر سکتا ہے اگر بصورت دیگر لاومی نہیں جیسا کہ ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن کے ضوابط یا حیثیت میں کہا گیا ہے جہاں انصاف کے مفادات بہت طور پر پیش کیے جائیں گے۔ وہ اصول جو بہت اہم نہیں ہیں، اگر ایک فریق ان اصولوں پر سختی سے عمل نہیں کرتا تو اسے بنیادی غلطی تسلیم نہیں کیا جائے گا، اور اس وجہ سے مخالف فریق کے اعتراض کرنے کا حق مسترد کر دیا جائے گا، الا یہ کہ یہ مسئلہ سماعت ختم ہونے سے قبل اٹھایا جائے۔ 
         
  1. سماعت کی ترتیب
     
    1. افتتاحی بیان - ہر فریق مسئلہ بیان کرنے کے لیے مختصر افتتاحی بیان دے گا اور بورڈ کی کاروائی کی درخواست کی جائے گی۔
       
    2. ثبوت:
       
      1. ہر فریق گواہان اور/یا دستاویزات کی صورت میں ثبوت پیش کرے گا، اور ہر ایک کو مخالف گواہان کی جانچ پڑتال کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، ماسوائے طالبعلم/طالبہ گواہان کے یا گواہان جن کے بارے مین سکول بورڈ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ اچھے مقصد کے لیے نااہل ہیں، ذاتی طور پر پیش ہونا، جہاں سکول بورڈ ذاتی پیش ہونے کے مقابلے میں تحریری بیانات قبول کرے گا۔
         
      2. پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی مرضی پر تردید شدہ ثبوت کی اجازت ہو گی۔
         
      3. پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کا کوئی رکن اور اٹارٹی گواہان سے سوالات پوچھ سکتا ہے۔
         
      4. یہ سکول بورڈ کی مرضی پر ہے یہ وہ اس بات کا تعین کرے کہ اختتامی بیان مددگار ہوں گے اور ان کی اجازت ہو گی۔ 
         
  1. سکول بورڈ کا فیصلہ

    پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ شکایت کنندہ یا ملازم کو سماعت مکمل ہونے کے تیس (30) دنوں کے اندر اندر، یا بصورت دیگر بذریعہ قانون یا سکول بورڈ پالیسی یا ضابطہ کے تحت تحریری فیصلے سے آگاہ کرے گا۔ اگر تیسواں دن ہفتہ، اتوار، یا سرکاری چھٹی ہے تو تحریری فیصلہ اگلے کاروباری دن دیا جائے گا۔ 

    پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کے اراکین، سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) اور ڈویژن کونسل اس پالیسی کی ان شرائط پر نظر رکھنے اور نافذ کرنے کے ذمہ دار ہیں جو ہر ایک سے متعلق ہے۔ 

    اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

     
قانونی حوالہ جات