782

طلباء

والدین کی لاکروں تک رسائی

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے کسی نابالغ یا غیر آزاد طالبعلم/طالبہ کے کسی تحویلی والد یا والدہ یا قانونی سرپرست کو مناسب اوقات میں اپنے بچہ/بچی/بچوں کے لاکر اور ان کی موجود اشیاء تک رسائی حاصل ہے۔ اس پالیسی کے نفاذ کے لیے ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (سپرنٹنڈنٹ) ضابطہ قائم کریں گے۔ عمارت کے اندر لاکر تک رسائی کے لیے کیے جانے والے انکار کی اپیل سپرنٹنڈنٹ یا ان کے نامزد کردہ سے کی جا سکتی ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹ سروسز (یا نامزد کردہ) اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات: ورجینیا کوڈ § 22.1-279.3(A)

اختیار کردہ: 18 جنوری, 2012
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 26 جون، 2019 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ