طلباء
پالیسی741
جسمانی سزا
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ جسمانی سزا کے استعمال کی ممانعت کرتا ہے جیسا کہ ورجینیا کوڈ § 279.1-22.1 میں بیان کیا گیا ہے۔ ورجینیا کوڈ مناسب جسمانی چھونے کے استعمال سے متعلق مخصوص واقعات میں شرائط عائد کرتا ہے۔ سکول ملازمین کو طلباء کے ساتھ حادثاتی، معمولی یا مناسب جسمانی چھونے سے منع نہیں کیا گیا، یا دیگر افعال جو تنظیم اور کنٹرول کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، خلل کو ختم کرنے کے لیے مناسب اور ضروری طاقت کا استعمال یا خلل والی جگہ سے طالبعلم/طالبہ کو ہٹانا جو افراد کو جسمانی چوٹ یا املاک کو نقصان کی دھمکی ہو، طالبعلم/طالبہ کو اپنے آپ کو جسمانی نقصان پہنچانے سے بچانے کے لیے مناسب اور ضروری طاقت کا استعمال، اپنے آپ کو بچانے یا دوسروں کو بچانے کے لیے مناسب اور ضروری طاقت کا استعمال، یا ہتھیاروں یا دیگر خطرناک اشیا یا منضبط مواد یا اس جیسی لگنے والی اشیا کا قبضہ لینے کے لیے مناسب یا ضروری طاقت کا استعمال جو طالبعلم/طالبہ یا کے پاس یا اس کے کنٹرول میں ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
قانونی حوالہ جات