کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 4000 - معاونتی خدمات
عنوان پالیسی - سٹوڈنٹ ٹرانسپورٹیشن سروسز
کوڈ 431
حیثیت فعال
اختیار کردہ 21 جون، 1978
آخری مرتبہ دہرایا گیا 26 جون، 2019
معاون خدمات
پالیسی: 431
سٹوڈنٹ ٹرانسپورٹیشن سروسز
پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) ریاستی قواعد و ضوابط کی تعمیل میں طلباء کو ٹرانسپورٹیشن کی خدمات فراہم کرے گا۔ سپرنٹنڈنٹ برائے سکولز ٹرانسپورٹیشن کے طریقہ کار کا اطلاق کریں گے تاکہ درج ذیل شرائط کو یقینی بنایا جا سکے:
- ٹرانسپورٹیشن طلباء کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرے۔
- ٹرانسپورٹیشن طالبعلم/طالبہ کے مطلوبہ طرز عمل کے نمونوں میں اضافہ کرے اور اس پر زور دے۔
- معذور طلباء کو مناسب طریقے سے ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے۔
- تدریسی سٹاف کی سفارش پر، ٹرانسپورٹیشن وسائل کو فیلڈ ٹرپس کی محتاط منصوبہ بندی کے ذریعے تدریسی پروگرام کی افزودگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
- اگر معذور طلباء کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات کی درخواست کی گئی ہے تو پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ ذاتی جائزے کے لیے ایک سرٹیفکیشن کا تقاضا کر سکتا ہے جس پر اہل خانہ کے ڈاکٹر کے بیان کے ساتھ ساتھ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے سٹاف ممبر کے نمائندے کے دستخط بھی موجود ہوں۔
PWCS فیس کا مطالبہ کرے گا مگر وہ غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے طالبعلم/طالبہ کے متناسب حصے سے زیادہ نہیں اور فیلڈ ٹرپس کی ٹرانسپورٹیشن خرچوں کے لیے طلباء سے حصہ ڈالنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ حصے کی وصولی اور فیس اخراجات ریاست کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہو گی۔
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ سکول ڈویژن کے اندر کسی کاؤنٹی، شہر، یا قصبے کی انتظامیہ، یا کسی ریاستی ایجنسی یا نامزد وفاقی ایجنسی کے ساتھ تحریری معائدے کر سکتا ہے کہ اس کی بسیں عوامی مقاصد کے لیے دستیاب ہوں گی، جب تک کہ وہ PWCS کی ضروریات میں مداخلت نہ کرے۔ سکول بورڈ ڈویژن کے اندر انہی شرائط کے تحت نجی سکولوں کے ساتھ بھی ایسے معائدے کر سکتا ہے جو سکول بورڈ کے نزدیک مناسب اور ذمہ دارانہ ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ برائے سکولز اور/یا نامزد ایسے معائدوں کریں گے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سپورٹ سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
قانونی حوالہ جات
8VAC20-70-10 - 8VAC20-70-525. Definitions
Virginia Department of Education Regulations Governing Pupil Transportation