کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی- تلاشیاں اور ضبطگیاں
کوڈ: 737
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 4 ستمبر، 2002
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 4 اکتوبر، 2017

طلباء

پالیسی 737

تلاشیاں اور ضبطگیاں

 

 

یہ سکول بورڈ کا مصمم ارادہ ہے کہ سکولوں کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام مناسب اقدامات کیے جائیں؛ جیسے، تحفظ کے ماحول کو مہیا کرنا جاری رکھنا— ایک ایسی جگہ جہاں کسی خلل اندازی کے بغیر اساتذہ پڑھا سکیں اور طلباء سیکھ سکیں۔ 
 
سکول کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیئے، عدالتوں نے انفرادی طلباء کے قانونی حقوق اور سکول کے تشدد سے آزادی اور تحفظ کی ضرورت اور دیگر طلباء اور سٹاف کے حقوق کی خلاف ورزی کے درمیان توازن کا مطالبہ کیا ہے۔  
 
سکول بورڈ نے سپرنٹنڈنٹ برائے سکولز کو اختیار دیا ہے کہ وہ ایک ضابطہ تیار کریں جو طالبعلم/طالبہ کی تلاشی کے لیے رہنما اصول مہیا کریں بشمول لاکر کی کسی بھی وقت تلاشی، جو متعلقہ ریاستی اور وفاقی قوانین اور آئینی اصولوں سے مطابقت رکھے۔ طلباء اور ان کے لاکر، ذاتی املاک، سیل فون، الیکٹرانک ڈیوائسز، یا وہ گاڑیاں جو سکول املاک پر کھڑی ہیں یا سکول کی پیش کردہ سرگرمی کی مناسب تلاشی ضابطہ 737-1، "تلاشیاں اور ضبطگیاں" کے ماتحت ہیں۔ 
 
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے فنانس اینڈ سپورٹ سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔ 
 
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے فنانس اینڈ سپورٹ سروسز (یا نامزد شخص)2020 میں اس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لینے کا ذمہ دار ہے۔ 

 قانونی حوالہ جات