کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی - طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج، دوبارہ داخلہ، اور اخراج/داخلہ
کوڈ: 745
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 23 جون، 1999
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 27 جون، 2023
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 27 مارچ، 2019؛ 04 مارچ، 2020؛ 19 نومبر، 2021

طلباء

پالیسی 745

طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج، دوبارہ داخلہ، اور اخراج/داخلہ

سکول منتظمین کو اختیار ہے کہ وہ طلباء پر انضباطی نتائج نافذ کریں جن میں دفتر برائے سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز (SMAPD) کو مزید انضباطی کاروائی کی سفارش شامل ہے، جس کا نتیجہ طویل المدت معطلی یا سکول بورڈ سے اخراج کی سفارش ہو سکتا ہے۔ طلباء کو پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) میں حاضری سے نکالا جا سکتا ہے اگر انہیں غیر روایتی تعلیمی پروگرام میں رکھا گیا ہو یا کسی دوسرے سرکاری یا نجی سکول سے تیس دنوں سے زیادہ کے لیے نکالا یا معطل کیا گیا ہو، جب SMAPD کو یہ پتہ چلے کہ سٹوڈنٹ دیگر طلباء یا سٹاف یا سکول ڈویژن کے لیے خطرہ ہے۔

طلباء کو سکول سے کسی بنیاد پر طویل عرصے کے لیے معطل یا خارج کیا جا سکتا ہے، بشمول درج ذیل مگر ان تک محدود نہیں، سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط کی خلاف ورزی اور وہ جرائم جنہیں کے PWCS کے "ضابطۂ اخلاق" میں تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے۔ "ضابطۂ اخلاق" جو طلباء اور ان کے والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان) کو سالانہ بنیادوں پر فراہم کیا جاتا ہے، اور جو سکول بورڈ کی پالیسیاں اور ضوابط کے ساتھ سکول ڈویژن کی ویب سائٹ پر شائع کیا جاتا ہے اور درخواست کرنے پر سکول پرنسپل سے پرنٹ شدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ طویل المدت معطلی کو نافذ کرنے والے طریقۂ کار ضابطہ 1-745، "طلباء کی طویل المدت معطلی اور اخراج"؛ ضابطہ 3-745، "سمر سکول کے طلباء کا نظم و ضبط"؛ ضابطہ 4-745، "طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی اپیل کی سماعت سے متعلق سکول بورڈ کی انضباطی کمیٹی کا طریقۂ کار"؛ ضابطہ 6-745، "طویل المدت معطلی اور اخراج کے خلاف اپیل" اور ضابطہ 7-747، "دفتر برائے سٹوڈنٹ منیجمنٹ و آلٹرنیٹیو پروگرام (SMAPD)" میں شامل ہیں۔

معذور طلباء کی معطلی اور اخراج، ضابطہ 2-745، "معذور طلباء کا نظم و ضبط" میں بیان کیا گیا ہے۔ طلباء کا دوبارہ داخلہ اور اخراج/داخلے کے طریقہ کار ضابطہ 5-745، "دوبارہ داخلہ اور اخراج/داخلے" کے تحت نافذ ہوتے ہیں۔

SMAPD سکول ڈویژن کی انتظامیہ کے ساتھ نظم و ضبط کے شدید جرائم پر تعاون کرتی ہے جن میں طویل المدت معطلی، اخراج کیلیئے سفارشات، نظم و ضبط کی تاریخ والے طلباء کے دوبارہ داخلے اور اخراج/داخلے شامل ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسس (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔