کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی- طالبعلم/طالبہ کی صحت عامہ کی سہولیات اور شرائط
کوڈ: 753
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 18 جون، 1974
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 13 نومبر، 2019

طلباء

پالیسی 753

طالبعلم/طالبہ کی صحت عامہ کی سہولیات اور شرائط

طالبعلم/طالبہ کی صحت اور تحفظ سکول کے مکمل پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے اور سٹاف اس پر عمل کرے گا۔ سکولوں/SACC میں صحت کی خدمات کو کاؤنٹی کی دیگر ایجنسیوں کے تعاون سے پیش کیا جائے گا جو سمجھ کی الگ یادداشتوں کے تحت کام کرتے ہیں۔   

سکول/SACC ہر وقت ہمہ گیر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے۔   

یہ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کی پالیسی ہو گی کہ صحت سے متعلق کونسلنگ کی خدمات سمیت صحت کی تمام خدمات کو انتظامی عملہ کے اہل اور بااختیار افراد ہی انجام دیں گے اور قابل اطلاق پالیسیوں، قوانین، اور اخلاقی معیارات کے حدود کے اندر عمل کیا جائے گا۔   

درج ذیل رہنما اصولوں کا اطلاق سکول کے تمام سٹاف، نرسوں، باہر کی ایجنسیوں کے سٹاف، اور دیگر ان افراد پر ہو گا جن کا طلباء کے ساتھ رابطہ ہے، جب وہ افراد سکول املاک پر ہیں یا سکول کی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔   

 

  1. طلباء کی اسقاط حمل سے متعلقہ مسائل پر مشاورت نہیں دی جائے گی۔ جن طلباء کو اس قسم کی مدد چاہیے انہیں ان کے والدین، خاندان کے ڈاکٹر، یا وضاحت کے لیے کاؤنٹی یا ریاست کی مناسب ایجنسیوں کے پاس بھیجا جائے گا۔
     
  2. کوئی مانع حمل اشیا تقسیم نہیں کی جائیں گی۔
     
  3. کسی قسم کی حمل کی جانچ نہیں کی جائے گی۔
     
  4. صحت سے متعلق خدشات جیسے متعدی بیماریاں، دیکھ بھال کے شدید مسائل، دیکھ بھال کے دائمی مسائل، اور سکرینگ پر PWCS کے قائم کردہ ضوابط کے تحت بات کی جائے گی۔
     
  5. نان-سکول ڈویژن کا تمام سٹاف سکول بورڈ پالیسیوں اور قواعد و ضوابط، اور رہنما اصولوں پر عمل کرے گا جن میں سکول سے طلباء کو لینا شامل ہے مگر اس تک محدود نہیں۔  

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔ 

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

 قانونی حوالہ جات