926

کمیونٹی تعلقات

سکول جانے والے ملاقاتی

والدین اور دلچسپی رکھنے والے شہریوں کو تدریسی پروگرام اور متعلقہ سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے سکولوں میں مدعو کیا جاتا ہے۔ والدین کی خاص طور پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اساتذہ کے ساتھ طے شدہ کانفرنسوں، سکول کے خصوصی پروگراموں اور پروجیکٹوں، والد یا والدہ-استاد/استانی ملاقاتوں، اور بیک ٹو سکول نائٹس میں شرکت کریں۔

پرنسپل ایسے طریقوں طے کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی ملاقاتی پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کی املاک پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو جو تعلیمی پروگرام میں خلل ڈالیں، PWCS املاک، یا صحت، تحفظ کے لیے خطرہ ہو، پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پالیسیوں یا منتظم ضوابط سے متصادم ہو۔ ان طریقوں کو شائع کیا جائے گا اور والدین اور ملاقاتیوں کو مطلع کیا جائے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے فنانس اینڈ سپورٹ سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات: ورجینیا کوڈ §§ 22.1-79 (1) (2) اور (3); 22.1-131 اور 132; 22.1-253.13:7

اختیار کردہ: 21 اکتوبر، 1981
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 24 جنوری، 2019 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ