275
سکول کی عمومی انتظامیہ
صحت و تندرستی
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ ہمارے طلباء کی صحت و تندرستی کی اہمیت کو جانتا ہے۔ "ورجینیا کوڈ" کی تعمیل میں، ورجینیا محکمہ صحت اور ورجینیا محکمہ تعلیم کو طالبعلم/طالبہ کی صحت پر سالانہ بنیادوں رپورٹ دینے اور طالبعلم/طالبہ کی صحت کی حیثیت اور ضروریات پر نظر رکھنے کے لیے ایک سکول ہیلتھ ایڈوائزری بورڈ قائم کیا گیا ہے۔
2004 کے چائلڈ نیوٹریشن اینڈ WIC ری آتھرائزیشن ایکٹ اور 2010 کے ہیلتھ ہنگر-فری کڈز ایکٹ میں، یو ایس کانگرس نے تقاضا کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کے وفاقی امداد والے تمام سکول کھانے کے پروگرام تیار کریں اور صحت و تندرستی کی پالیسیوں پر عمل درآمد کروائیں جو تمام طلباء کی غذائی اور جسمانی سرگرمی پر بات کرے۔
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ ایسا سکول ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں جو بچوں کی صحت، صحت و تندرستی، اور صحت مند کھانے اور جسمانی سرگرمی کا رجحان پانے کی صلاحیت کو فروغ دے اور ان کا تحفظ کرے۔ لہذا، پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پالیسی میں درج ذیل اصول شامل ہوں گے:
- سکول ڈویژن، ڈویژن کی سطح پر غذائیت اور جسمانی سرگرمی کی پالیسیاں، نفاذ، نگرانی اور جائزہ لینے میں طلباء، والدین، اساتذہ، عملے کے ارکان، فوڈ سروس کے پیشہ ور افراد، صحت کے ماہرین، اور کمیونٹی کے دیگر متمنی ارکان کو شامل کرے گا۔
- ہمارے ڈویژن کے تمام سکولز، وفاقی سکول کے کھانے کے پروگراموں میں شرکت کریں گے (بشمول سکول کے ناشتے کے پروگرام، نیشنل سکول لنچ پروگرام، بعد از سکول ناشتے کے پروگرام، اور موسم گرما فوڈ سروس پروگرام)۔ سکول میں فروخت یا خدمت کے لئے پیش کی جانے والی کھانے کی اشیاء اور مشروبات غذائیت کے معیار کے مطابق ہوں گی بشمول 2010 کا ہیلتھ ہنگر-فری کڈز ایکٹ اور کا 2014 کا سمارٹ سنیک برائے سکولز اور کوئی نافذ کردہ ضوابط
- سند یافتہ غذائیت اطفال کے پیشہ ور ماہرین طلباء کو سستی، غذائیت بھری، اور پرکشش خوراک فراہم کریں گے جو طلباء کی صحت اور غذائی ضروریات کو پورا کرتی ہو؛ کھانے کی منصوبہ بندی میں طلباء کے جسموں کے لئے مذہبی، نسلی، اور ثقافتی تنوع کے مطابق بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے؛ اور طلباء کے لئے کھانا کھانے کے خاطر خواہ وقت کے ساتھ صاف، محفوظ، اور خوشگوار ماحول مہیا کریں گے۔
کنڈرگارٹن سے گریڈ بارہ تک کے تمام طلباء کو حمایت اور حوصلہ افزائی کے ساتھ باقاعدہ بنیاد پر جسمانی طور پر چست رہنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
سکول صحت مند کھانے اور جسمانی سرگرمی کی زندگی بھر کی عادات کو فروغ دینے کے لئے غذائی اور جسمانی تعلیم فراہم کریں گے اور متعلقہ کمیونٹی سروسز کے ساتھ ساتھ صحت کی تعلیم اور سکول کے کھانے کے پروگرامز کے مابین روابط قائم کریں گے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ، ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے معاون سروسز اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
قانونی حوالہ جات: U.S. Child Nutrition and WIC Reauthorization Act of 2004, Section 204; Healthy Hunger-Free Kids Act of 2010 (HHFKA); USDA's Smart Snacks for Schools; 7 CFR, Part 210.
اختیار کردہ: 21 جون، 2006
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 13 نومبر، 2019 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ