790

طلباء

طالبعلم/طالبہ کا تعلیمی ریکارڈ

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی بحالی اور افشا کرنے کے بارے میں ریاستی اور وفاقی قوانین کے اطلاق پر عمل کرتا ہے جیسا کہ ورجینیا ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی اشاعت کے موجودہ ایڈیشن "ورجینیا کے پبلک سکولوں میں طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کے انتظام کے بارے میں رہنما اصول" اور پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولوں کے قابل اطلاق ضابطے 1-790" ،طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کا مواد"؛ 2-790" ،طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کا انکشاف/رسائی"؛ 790-3، "ڈائریکٹری معلومات کا اجرا"؛ 790-4، "طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کا انتظام"؛ 790-5، "طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ تک بلا اجازت رسائی یا انکشاف"؛ اور 795-1، "طالبعلم/طالبہ کی رازداری اور معلومات تک والدین کی رسائی" میں بیان کیا گیا ہے۔

I. پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز میں داخل ہر طالبعلم/طالبہ کے درست اور مکمل تعلیمی ریکارڈ برقرار رکھے جائیں گے۔

II. والدین اور سرپرستان کو حق حاصل ہو گا کہ وہ اپنے بچوں یا قانونی نابالغوں کے تعلیمی ریکارڈ کو دیکھ سکیں اور جائزہ لے سکیں۔ ماسوائے اس کے جو ضابطہ 790-1، "طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کا انکشاف/رسائی" میں درج ہے، جس کے تحت، وفاقی قانون خصوصی حق کے ذریعے اہل طلباء کو اپنی ریکارڈ خود دیکھنے کا حق دیتا ہے۔

III. والد یا والدہ/سرپرست، یا اہل طالبعلم/طالبہ جن کو یقین ہے کہ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ غلط یا گمراہ کن ہیں یا طالبعلم/طالبہ کی رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو وہ درخواست کر سکتے ہیں کہ یا سکول یا سکول ڈویژن کو وہ ڈیپارٹمنٹ جو ریکارڈ رکھتا ہے، ان ریکارڈ میں ترمیم کرے۔ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں ترمیم کی درخواست کا طریقہ ضابطہ 790-1، "طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی تعریف اور ترمیم" کے حصّہ II میں فراہم کیا گیا ہے۔ تمام والدین/اہل طلباء کو طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ کے انتظام اور انکشاف کے حقوق سے ہر سال "ضابطہ اخلاق" کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات:
Family Educational Rights and Privacy Act of 1974 ("FERPA," 20 U.S.C.
§§ 1232g, et. seq.; 34 C.F.R; §§ 99.1 et seq.; Individuals with Disabilities Educational Improvement Act of 2004 (IDEIA), 20 U.S.C. §§ 1400, et seq.; Protection of Pupil Rights Amendments (PPRA), 20 U.S.C. § 1232h; Health Insurance Portability and Accountability Act (HIPAA), 42 U.S.C. §§ 1320d-c, d-4; Virginia Public Records Act, Va. Code §§ 42.1-76 to -91; Va. Code §§ 22.1-287 et seq.; and Regulations of the Virginia Board of Education,
8 VAC 20-150-10 to 30, and Guidelines for the Management of the Student's Scholastic Record in the Public Schools in Virginia (current edition).

اختیار کردہ: 23 جون، 1999
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی 19 دسمبر، 2018 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ