664

تدریس

طالبعلم/طالبہ کی پہچان [اچھے نتائج کے نتیجے میں] کے رہنما اصول

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ گریڈ چھ تا 12 میں طلباء کے تعلیمی کامیابی کے مستقل، با معنی شناخت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے، سکول سٹاف سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ آنر رول، پرنسپل کے آنر رول، اکیڈیمک لیٹر ایوارڈ، نیشنل آنر سوسائٹی، اور نیشنل جونیئر آنر سوسائٹی کی اہلیت کے تعین کے لیے ضابطہ 664-1 تا 664-5 میں موجود رہنما اصولوں پر عمل کریں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔


قانونی حوالہ جات: ورجینیا کوڈ §§ 22.1-78, اور 22.1-253.13:7

اختیار کردہ: 05 مئی, 1993
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 12 جون، 2019 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ